Monday, September 25, 2023
Sunday, September 24, 2023
Saturday, September 23, 2023
Monday, September 18, 2023
Thursday, September 14, 2023
Monday, September 11, 2023
Huzoor e Aqdas ﷺ Ki Angushtari Mubarak (Mubarak Ring of Holy Prophet ﷺ )
حضور اقدس ﷺ کی انگشتری مبارک :
عَنْ
أَنَسٍ:فَقِیلَ: یَا رَسُولَ الله إن الملوك لَا یَقْرَءُونَ كِتَابًا إِلا
مَخْتُومًافَاتَّخَذَ خَاتَمًا مِنْ فِضَّةٍ وَنَقَشَ عَلَیْهِ ثَلَاثَةَ
أَسْطُرٍ: مُحَمَّدٌ سَطْرٌ، وَرَسُولُ سَطْرٌ، وَاللهِ سَطْرٌ
انس
رضی اللہ عنہ سےمروی ہےجب آپ نے خطوط بھیجنے کا فیصلہ کرلیاتو صحابہ کرام
رضی اللہ عنہم نے ایک مناسب مشورہ خدمت میں عرض کیااے اللہ
کےرسول صلی اللہ علیہ وسلم ! ملوک وسلاطین کسی خط کوقابل وثوق اورقابل
اعتمادنہیں سمجھتے،اورنہ اس خط کوپڑھتے ہیں جب تک اس پربھیجنے والے کی
مہرنہ لگی ہو، چنانچہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک چاندی کی
مہربنوائی جس پرتین سطریں تھیں ایک سطرمیں محمددوسری سطرمیں رسول
اورتیسری سطر میں اللہ کندہ کیا ہوا تھا۔
قَالَ
فِیهَا مُحَمَّدٌ سَطْرٌ وَالسَّطْرُ الثَّانِی رَسُولٌ والسطر الثَّالِث الله
سب سے
نچلی سطرمیں محمددرمیان والی سطرمیں رسول اورسب سے اوپروالی
سطرمیں اللہ نقش تھا۔
تمام
حروف الٹے کندہ تھے تاکہ جب مہرلگائی جائے توحروف سیدھے آئیں ،
ایک
روایت ہے کہ یہ انگشتری سعیدبن العاص رضی اللہ عنہ حبشہ سے کندہ
کراکرلائے تھے۔
ثُمَّ
لَبِسَ الْخَاتَمَ بَعْدَهُ أَبُو بَكْرٍ، ثُمَّ لَبِسَهُ بَعْدَ أَبِی بَكْرٍ
عُمَرُ، ثُمَّ لَبِسَهُ بَعْدَهُ عُثْمَانُ، حَتَّى وَقَعَ فِی بِئْرِ أَرِیسٍ
یہ
انگوٹھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس رہی ،آپ صلی اللہ علیہ وسلم
کی رحلت کے بعدیہ انگوٹھی خلیفہ اول سیدنا ابوبکرصدیق رضی اللہ عنہ ، خلیفہ
دوم سیدنا عمر رضی اللہ عنہ بن خطاب اورپرخلیفہ سوم سیدنا عثمان بن
عفان ذوالنورین رضی اللہ عنہ کے ہاتھ میں رہی،جس سال
انہیں بلوائیوں نے شہیدکیااسی سال یہ انگوٹھی اریس نامی کنوئیں
میں گرگئی۔
أَنَّ
النَّبِیَّ صَلَّى اللهُ عَلَیْهِ وَسَلَّمَ اتَّخَذَ خَاتَمًا فَكَانَ فِی
یَدِهِ، ثُمَّ كَانَ فِی یَدِ أَبِی بَكْرٍ مِنْ بَعْدِهِ، ثُمَّ كَانَ فِی یَدِ
عُمَرَ، ثُمَّ كَانَ فِی یَدِ عُثْمَانَ، حَتَّى وَقَعَ فِی بِئْرِ أَرِیسَ
بَعْدَ مَا مَضَى مِنْ خِلَافَتِهِ سِتُّ سِنِینَ
یہ
انگوٹھی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھ میں رہی
پھرآپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعدسیدناابوبکر رضی اللہ عنہ کے
ہاتھ میں رہی پھرسیدناعمر رضی اللہ عنہ کے ہاتھ میں رہی
پھرسیدناعثمان رضی اللہ عنہ کے ہاتھ میں رہی حتی کہ انہی کے دورخلافت
میں اریس نامی کنواں میں گرگئی۔
فَكَانَ
فِی یَدِهِ حَتَّى قُبض، وَفِی یَدِ أَبِی بَكْرٍ حَتَّى قُبض، وَفِی یَدِ عُمَرَ
حَتَّى قُبض، وَفِی یَدِ عُثْمَانَ، فَبَیْنَمَا هُوَ عِنْدَ بِئْرٍ إِذْ سَقَطَ
فِی الْبِئْرِ فَأَمَرَ بِهَا فَنُزِحَتْ، فَلَمْ یَقْدِرْعَلَیْهِ
جب
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے وفات پائی تویہ انگوٹھی آپ کے ہاتھ
میں تھی، اورجب سیدناابوبکر رضی اللہ عنہ نے وفات پائی تویہ انگوٹھی
ان کے ہاتھ میں تھی اور پھرسیدناعمر رضی اللہ عنہ نے وفات پائی تووہ
ان کے ہاتھ میں تھی پھروہ سیدناعثمان رضی اللہ عنہ کے ہاتھ میں
تھی ،اسی دوران میں آپ ایک کنوئیں پربیٹھے ہوئے تھے کہ وہ
کنوئیں میں گرگئی،آپ کےحکم سے کنوئیں کاپانی نکالاگیامگر نتیجہ
لاحاصل رہا۔
Chashm e Khalaiq Me Mohtaram Hona چشم خلائق میں محترم ہونا (To be respected in the eyes of people)
چشم خلائق میں محترم ہونا
جو کوئی یہ چاہے کہ وہ چشم خلائق
میں محترم و معزز ہو جائے جہاں بھی جائے لوگ اس کی عزت کریں تو وہ نماز عشاء کے
بعد باوضو حالت میں سفید کاغذ پر عرق گلاب اور زعفران سےسورہ آل عمران کی شروع آیت
الٓمّٓ سے وَاَنْزَلَ الْفُرْقَانَ تک
لکھے اور لکھنے کے بعد اس تعویز کو اپنی پگڑی یا ٹوپی میں یا نگینہ کے نیچے رکھ کر
پہنے اس کے علاوہ روزانہ نماز فجر کے بعد
اکیس مرتبہ پڑھے تو بفضل باری تعالیٰ جہاں بھی جائے گا لوگ عزت و احترام سے پیش
آئیں گے اُسے محسوس ہوگا کہ لوگ اسے عزت کی نگاہوں سے دیکھتے ہیں اور اس کا احترام
کرتے ہیں ۔
Sunday, September 10, 2023
Adayegi Qarz Ke Liye ادائیگی قرض کے لیے (Payment for loan)
ادائیگی قرض کے لیے
اگر کسی پر بہت زیادہ قرض ہو اور
وہ قرض ادا کرنے کی سکت نہ رکھتا ہو جب کہ قرض خواہ اس کو بہت تنگ کرتے ہوں جس کی
وجہ سے وہ پریشان ہو اور چاہتا ہو کہ کسی طرح اس کے قرض کی ادائیگی کے اسباب پر وہ
غیب سے پیدا ہو جائیں تو وہ با وضو حالت
میں ایک سفید کاذغذ پر نہایت توجہ و یکسوئی کے ساتھ یہ لکھے۔قٓ وَلْقُرْاٰنِ الْمَجِیْدِلکھنے کے بعد تعویز کی طرح اپنے بازو پر باندھے اور ہر نماز
کے بعد اکیس مرتبہ پڑھ کر اللہ تعالیٰ سے دُعا مانگے انشاء اللہ تعالیٰ بہت جلد
غیب سے قرض کی ادائیگی کے اسباب پیدا ہو جائیں گے اس دوران قرض خواہ تنگ نہ کریں
گے اس کے رزق میں بھی خوب اضافہ ہوگا اللہ تعالیٰ اس کے کاروبار میں خیروبرکت پیدا
فرمائےگا۔اس کو وافر مقدار میں رزق حلال میسر ہوگا۔
Saturday, September 9, 2023
Mulazmat Ka Husool ملازمت کا حصول (Getting a job)
ملازمت کا حصول
جو کوئی اپنے حسبِ نشاء ملازمت کے
حصول کا خواہاں ہو یا یہ چاہتا ہو کہ پروردگار عالم اس کی روزی کا کوئی اچھا اور
بہتر وسیلہ پیدا فرما دے تو وہ چاند کے مہینےکی پہلی جمعرات کو نماز تہجدادا کرنے
کے بعدبا وضو حالت میں قبلہ رُخ ہو کر بیٹھے اور سات سو مرتبہ یہ پڑھے حٰمٓ تَنْزِیْلُ الْکِتٰبِ مِنَ اللّٰہِ الْعَزِیْزِ الْعَلِیْمِ اوّل
وآخر سات سات مرتبہ دروُد پاک پڑھے اس کے بعد بارگاہِ الٰہی میں اپنے مقصد کے حصول
کے لیے دُعا مانگے ایک جمعرات سے دوسری جمعرات تک بلاناغہ یہ عمل کرے انشاء اللہ تعالیٰ مطلوبہ
مقصد میں کامیابی ہوگی بہت جلد روزگار حاصل ہوگا اگر سات یوم تک کامیابی نہ ہوتو
گیارہ، اکیس اور چالیس یوم تک کرے بفضل باری تعالیٰ ضرور فائدہ ہوگا۔
Friday, September 8, 2023
Mia Biwi Me Nachaaki میاں بیوی میں ناچاقی (Quarrel between husband and wife)
میاں بیوی میں ناچاقی
اگر میاں بیوی کے مابین ناچاقی ہو
جس کی وجہ سے گھر میں لڑائی جھگڑارہتا ہو کسی کے سمجھانے سے بھی یہ کشیدگی ختم نہ
ہوتی ہو تو عامل کا چاہیئے کہ وہ نماز فجر پڑھنے کے بعد ایک سفید کاغذ پر عرق گلاب
اور زعفران سے یہ لکھے طٰسٓمٓ تِلْکَ اٰیَاتُ الْکِتٰبِ الْمُبِیْن یہ لکھا ہوا تعویذ آپ زمزم یا بارش کے پانی سے دھوکر دونوں
کو پلادے جوبھی پیئے گا ان شاءاللہ تعالیٰ مطیع ہو جائےگا۔میاں بیوی کے مابین
ناچاقی دُور ہو جائے گی اس کا آپس میں جھگڑا نہ ہوگا۔اگر یہ پانی اپنے کسی ملازم
کو بھی پلائے تو اُس پر اس کے یہ اثرات مرتب ہوگے کہ وہ مطیع و تابعدار ہو جائے گا
کبھی مالک کو دھوکہ نہ دے گا وفاداری خوب زیادہ کرےگا۔
Thursday, September 7, 2023
سَیِّدُنَاحَکِیْمٌ ﷺِ پڑھنے کے برکات
سَیِّدُنَاحَکِیْمٌ
ﷺِ پڑھنے کے برکات
اس اسم پاک کے اعداد اٹھہتر (78) ہیں اور
اس کے معنی ہیں حکمت والا ،دانا یہ اسم مبارک بھی بہت ہی فضیلت وبر کات کا حامل ہے
اگر کوئی کسی مصیبت میں گرفتار ہو گیا ہو تو اُسے چاہیئے کہ وہ کثرت سے اس اسم پاک
کو پڑھ کر بار گاہ ِ الہیٰ میں دُعا مانگے انشاء اللہ تعالیٰ بہت جلد مصیبت سے
خلاصی ہو جائے گی ۔اللہ تعالیٰ راحت نصیب فرمائے گا ۔ اگر میاں بیوی کے مابین نا
چاقی پیدا ہوگئی ہو کسی بھی طرح ان کی آپس
میں نہ بنتی ہو تو چاہیئےکہ باوضوحالت میں
ہزار مرتبہ اسم پاک پڑھ کر کسی بھی کھانے والی چیز پر دم کرکے دونوں کو کھِلادی
جائے انشاء اللہ تعالیٰ دونوں کے مابین نا چاقی دُور ہو جائے گی ۔اگر کسی کو کوئی
ایسی مشکل پیش آگئی ہو کہ جس کے حل کی کوئی اُمید دکھائی نہ دیتی ہو تو ایسی صورت
میں باوضوحالت میں قبلہ رُخ ہو کر بیٹھے اور نہایت توجہ ویکسوئی کے ساتھ تین ہزار
مرتبہ یہ اسم پاک پڑھے سات یوم تک بلاناغہ اسی طرح کرے انشاء اللہ تعالیٰ مشکل
آسان ہو جائے گی اللہ تعالیٰ پریشانی کو رفع فرمادےگا ۔ جو کوئی اس بات کا خواہاں
ہو کہ اللہ اسے حکمت ودانائی عطافرمائے اس پر علم و حکمت کے دروازے کھول دے تو
اُسے چاہیئے کہ وہ ہر نماز کے بعدکثرت سے یہ اسم پاک پڑھنے کا معمال بنائے انشاء
اللہ تعالیٰ مطلوبہ مقصد میں کامیابی ہو گی ۔اگر کسی کو ناحق قید میں ڈال دیا گیا
ہو تو اور وہ اپنی رہائی کا خواہاں ہو تو اُسے چاہیئے کہ وہ روزانہ نماز ظہر کی
ادئیگی کے بعد نوے مرتبہ یہ اسم پاک پڑھ کر اللہ تعالیٰ سے دُعا مانگے تو بفضل
باری تعالیٰ اساسم پاک کی برکت کے طفیل بہت جلد اس کی رہائی عمل میں آجائے گی اگر
کسی کی اولاد فسق و فجور میں مبتلا ہو اور کسی بھی طرح راہِ رِاست پر نہ آتی ہو تو
وہ روزانہ باوضو حالت میں 78 مرتبہ پڑھ کر پانی پر دم کرے اور اپنے بچوں کو یہ دم
کیا ہوا پانی پلادے چالیس یوم تک بلاناغہ اسی طرح کرے انشاء اللہ تعالیٰ اوالاد
بُرائی کی راہ چھوڑ کر راہ ِ راست پر آجائے گی ۔اگر کسی عورت کو دورانِ زچگی دردِ
زہ کم آتا ہو تو وہ اس کا وِرد رکھاکرے ۔دردِ زہ میں کمی واقع نہ ہو گی۔
Ghumshuda Ke bare Me Maloom Karna گمشدہ کے بارے میں معلوم کرنا (Finding out about the missing)
گمشدہ کے بارے میں معلوم کرنا
اگر کسی کا کوئی عزیز گم ہو گیا
اور اس کے بارے میں کوئی پتہ نہ چلتا ہو کہ وہ کس حالت میں ہے زندہ ہے یا مر چکا
ہے تواس مقصد کے لیے چاہیئے کہ نماز عشاء کی ادائیگی کے بعد با وضو حالت میں ایک
سفید کاغذ پر عرق گلاب اور زعفران سے کٓھٰیٰعٓصٓ لکھے اور یہ کاغذ اپنے سر کے نیچے رکھ کر قبلہ
رُخ منہ کر کے لیٹ جائے اور درود پاک پڑھتا ہوا سوجائے ان شاء اللہ تعالیٰ خواب
میں اسے اس شخص کی حالت کے بارے میں اس طرح معلوم ہو جائے گا کہ اسے خواب میں ایک
شخص اس کی طرف متوجہ دکھائی دے گا اور اس سے جو بھی سوال پوچھے گا وہ شخص اس کا
بالکل صیح جواب دے گا ۔
Wednesday, September 6, 2023
Rizq Me Izafa رزق میں اضافہ
رزق میں اضافہ
جس کسی کا کاروبار ٹھپ ہوگیا ہو
رزق میں کمی واقع ہوگئی ہوتو وہ نماز فجر کی ادائیگی کے بعد قبلہ رُخ بیٹھ کر ایک
سفید کاغذ پر یہ لکھے، الٓمّصٓ کٓھٰیٰعٓصٓ حٰمٓعٓسٓقٓ قٓ وَالْقُرْاٰنِ الْمَجِیْدُ نٓ وَلْقَلَمِ و
مَا یَسْطُرُوْنِلکھنے کے بعد
کسی گتے پر چسپاں کرکے اپنی دکان یا کاروبار کی جگہ پر لٹکادے اور روزانہ بلا ناغہ
جب بھی دکان کھولےتو صبح کے وقت اس کو دیکھ کر پڑھے انشا ء اللہ تعالیٰ دن بدن
آمدنی میں اضافہ ہوتا جائے گا رزق میں خیروبرکت پیدا ہوگیاور مطلوبہ مقصد میں
کامیابی ہوگی۔
Featured Post
AL AUFAAQ (Vol-14) الاوفاق
Book Your Copy Now +91-9883021668
-
ADAD NIKALNE KA AASAN TARIQA KISI BHI NAAM KA ADAD NIKALNE KA AASAN TARIQA YEH HAI KE NAAM KE HUROOF KO MUFARRAD YANI ALAG ALAG LIKH ...