Monday, July 31, 2023
Sunday, July 30, 2023
Saturday, July 29, 2023
Friday, July 28, 2023
دعائے عاشورہ و نوافل محرم الحرام
ازشیخ الروحانیات صوفی محمد عمران رضوی القادری متعنا اللہ بطول حیاتہ
ذکر ونمازو دعائے ماہ محرم الحرام
جب محرم کا چاند نظر آئےتو یہ دعاء پڑھنی چاہئیے
آقائے دو جہاں
سرورِ کائنات صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہے کہ جب ماہ محرم کا چاند نظر آئے تو
پڑھے مَرْحَبًا
بِاالسَّنَّۃِ الْجَدِیْدَۃِ وَ الشَّھْرِا لْجَدِیْدِ وَالْیَوْمِ الْجَدِیْدِ
وَالسَّاعَۃِ لْجَدِیْدَۃِ مَرْ حَبًا بِا
الْکَاتِبِ وَالشَّھَادَۃِ وَالشَّھِیْدِ اَکْتَبَا صَحِیْفَتِیْ بِسْمِ اللّٰہِ
الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ اَشْھَدُ اَنْ لَآ ا ِلٰہَ اِلاَّ اللّٰہُ وَحْدَہ‘
لَاشَرِیکَ لَہ‘ وَاَشْھَدُاَنَّ مُحَمَّدً عَبْدُہ‘ وَرَسُوْلُہ‘ وَاَنَّ
الْجَنَّۃَ حَقٌّ وَالنَّارَحَقٌّ وَاَنَّ السَّا عَۃَ اٰتِیَۃٌلاَّ رَیْبَ
فِیْھَاوَاَنَّ اللّٰہَ یَبْعَثُ مَنْ فِی الْقُبُوْر
پہلی رات کے نوافل
پہلی رات کو چھ
رکعتیں تین سلام سے پڑھے اور ہر رکعت میں فاتحہ کے بعد آیتہ الکرسی ایک بار اور
سورہ اخلاص گیارہ بار پڑھے اور تین بار سُبْحَانَ الْمَلِکِ الْقُدُّوْسِ
سُبُّوحٌ قُدُوْسٌ رَبُّنَا وَرَبُّ الْمَلٰئِکَۃُ
وَا لرُّوحْ
سال کے پہلے دن کی نفل
اول روزمحرم الحرام آفتاب نکلنے کے ۲۰ منٹ بعد دو رکعت پڑھے اور دونوں رکعتوں میں
جو قرآن شریف سے یاد ہو تلاوت کرے اور سلام کے بعد سات بار کلمہ طیّب پڑھےپورا سال عافیت سے گذرے
شبِ عاشورہ کی نفل
۹ محرم الحرام کا
دن گذارنے کے بعد جو عاشورہ کی رات آئے اس
میں سو رکعتیں پڑھیں اور ہر رکعت میں
فاتحہ کے بعد سورہ اخلاص تین بار اور جب نماز سے فارغ ہو تو ستّر بار سُبْحَانَ اللہ ِوَ الْحَمْدُ لِلّٰہِ
وَلَا اِلٰہَ اِلاَّ اللّٰہُ اَکْبَرُ وَلَاحَوْلَ وَلاَ قُوَّۃَ اِلاَّ
بَااللّٰہِ الْعَلِیُّ الْعَظِیْمُ گناہ
بخشے جائیں دعائیں قبول ہوں
عاشورہ کے دن
کا روزہ
محرم کا مہینہ نہایت مبارک مہینہ
ہے، خاص کر عاشورہ کا دن بہت ہی مبارک ہے کہ دسویں محرم جمعہ کے دن حضرت نوح علیہ
السلام کشتی سے زمین پر تشریف لائے اور اسی تاریخ اور اسی دن حضرت موسیٰ علیہ
السلام نے فرعون سے نجات پائی اور فرعون غرق ہوا، اسی تاریخ اور اسی دن میں سید
الشہداامام حسین نے کربلا کے میدان میں شہادت پائی اور اسی جمعہ کا دن اور
غالباًاسی دسویں محرم کو قیامت آئے گی۔غرضیکہ جمعہ کا دن اور دسویں محرم بہت مبارک
دن ہے اسلام میں سب سے پہلے صرف عاشورہ کا روزہ فرض ہوا،پھر رمضان شریف کے روزوں
سے اس روزے کی فرضیّت تو منسوخ ہوگئی مگر اس دن کا روزہ اب بھی سنت ہے
حضرت
سیِّدُناابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے،حضور اکر صلَّی اللہ تعالیٰ
علیہ وسلَّم نے ارشاد فرمایا ''ماہِ رمضان کے بعد افضل روزے اللہ تعالی کے مہینے محرم کے روزے ہیں ]صحیح مسلم[
حضرت سیِّدناعبداللہ بن عباس
رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے یومِ عاشوراء کے روزے کے متعلق پوچھا گیاتو آپ رضی اللہ
تعالیٰ عنہ نے ارشاد فرمایا: ''میں نہیں جانتا کہ اللہ کے پیارے رسول صلَّی اللہ
تعالیٰ علیہ وسلَّم نے باقی دنوں پر فضیلت کے طور پر یومِ عاشورہ کے علاوہ کسی دن
کا اور باقی مہینوں پر فضیلت کے طور پر رمضان کے علاوہ کسی مہینے کا روزہ رکھا
ہو۔'']صحیح
مسلم[
حضرتِ سیدنا ابو
سَعِیْد خُدْرِی رضی اللہ تعالی عنہ سے مروی ہے کہ نور کے پیکر، تمام نبیوں کے
سَرْوَر، دو جہاں کے تاجْوَر، سلطانِ بَحرو بَرصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ
وسلّم نے فرمایا،'' جس نے عرفہ کے دن روزہ رکھا، اس کے ایک اگلے اور ایک پچھلے سال
کے گناہ معاف کردئیے جاتے ہیں اور جس نے عاشورہ کا روزہ رکھا اس کے ایک سال کے
گناہ معاف کردئیے جاتے ہیں۔'']مجمع الزوائد[
عاشورہ کے دن روزہ
رکھنے کا بڑا ثواب ہے یعنی ایک سال کے روزوں کا ثواب ملتا ہے جیسا کہ حضور اکرم
صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں
مَنْ صَامَ یَوْ مَ عَا شُوْرآءَ فَکَا نَّمَا صَامَ الدَّھُرَ کُلَّہ
عاشورہ کے دن کی دعائیں اور نوافل
چاشت کے وقت غسل کر
کے اور لباس پہن کر تھوڑا پانی ہاتھ میں لے کر سر پر ملتا جائے اور یہ تسبیح پڑ
ھتا جائے حَسْبِیَ
اللّٰہُ وَکَفٰی سَمِعَ اللّٰہُ لِمَنْ دَھَا لَیْسَ وَرآءِ اللّٰہِ الْمُنْتَھٰی
مَنِ اعْتَصَمَ بِجَبْلِ اللّٰہ نَجٰی وَتَخْلُقُ مَا تَخْلُقُ فِی ھٰذَالْیَوْمِ اس کے بعد دو رکعت پڑھے پہلی میں فاتحہ کے بعد آیتہ الکرسی
اور دوسری میں لوانزلنا آخر سورہ حثر تک بعد نماز کے درود شریف پڑھے پھر یہ دعا
پڑھے یَا اَوَّلَ الْاَ
وَّ لِیْنَ یَا اٰخَرِاَلْآ خِرِیْنَ لآ اِلٰہَ اِلاَّ اَنْتَ خَلَقْتَ مَا
خَلَقْتَنِیْ اَوَّلِ ھٰذالْیَوْمِ وَ تَخْلُقُ فِیْ اٰخِرِ ھٰذَالْیَوْمِ
اَعْطِنِیْ فِیْہِ خَیْرَمَا اَوْ لَیْتَ فِیْہِ اَوْلِیَآءِکَ وَ انْبِیآءِکَ
وَاَ صئفِیَآئِکَ مِنْ ثَوَابِ الْبَلَا
یَا وَاَسْھِمْ مَا اَ عْطَیْتَھُمْ فِیہِ مِنَ الْکَرَ اَمَۃِ وَ بِحَقِّ مُحَمَّدٍ صَلَی اللہُ عَلَیْہِ وَعَلیٰ اٰلِہٖ
وَسَلِّمْ اور
ایک روایت میں یہ ہے کہ پیوستہ چھ رکعت ایک سلام سے پڑھے ہر رکعت میں والشمس اور
والضحیٰ اور اذازلزلت الارض اور سورہ
اخلاص اور معوذ تین پڑھے اور بعد فراغ کے سجدہ کرے اور سورہ کافرون سات
دفعہ پڑھ کر اپنی حاجت چاہے اور یہ دُعا پڑھے قبول ہوگی
اَللّٰھُمَّ اجْعَلْنِیْ مِمَّنْ دَعَاکَ
فَاجَبْتَہٗ وَاٰمَنَ بِکَ فَھَدَیْتَہٗ وَرَغِبَ اِلَیْکَ فَاعْطَیْتَہٗ وَتَوَکَّلْ عَلَیْکَ فَکَفَّیْتَہٗ وَاقْتَرَبَ مِنْکَ فَاَ دْ نَیْتَہُ
اَللّٰھُمَّ امْدُ دْ بِعَیْشِیْ فِی الْخَیْرَاتِ مَدً اوَّ اجْعَلْ لِیْ فِیْ
قُلُوْبِ الْمُؤْ مِنِیْنَ وَدّاً اَللّٰھُمَّ اَسْئَلُکَ الْایْمَانَ بِکَ
وَاَسْئَلُکَ الْفَضْلَ مِنَ الرِّزْقِ وَ اَسْئَلُکَ الْعَا فِیَۃَ مِنَ الْبَلاَ
یَا وَاَسْئَلُکَ حُسْنَ الْعَا فِیَۃِ فِی الدَّنْیَا وَالْاٰخِرَۃِ یَا ذَا
لْجَلَا لِ وَ الْاِکْرَامِ
رب تعالی کی بخشش
اور جوکوئی عاشورہ
کے دن ستّر بار حَسبِیَ
اللّٰہُ وَنِعْمَ الْوَکْیِلُ نِعْمَ الْمَوْلٰی وَ نِعْمَ النَّصِیْرُپڑھے گا حق تعالیٰ شانہ اس کو بخش دے گا
سال بھر موت نا آئے
جو کوئی عاشورہ کے دن یہ دعا سات
بار پڑھے گا انشاء اللہ تعالیٰ اس سال موت کے صدمے سے محفوظ رہے گا اور جس سان اس
کی موت ہوگی اس کو پڑھنے کی توفیق نہ ہوگی وہ دعا یہ ہے
سُبْحَانَ اللّٰہِ
مِلْءَ الْمِیْزَ انِ وَمُنْتَھَی الْعِلْمِ وَمَبْلِغَ الرِّ ضَا وَزِنَۃَ الْعَرْشِ لَا مَلْجَاءَ مِنَ
اللّٰہِ اِلاَّ اِلَیْہِ سُبْحَانَ
اللّٰہِ عَدَ دَالشَّفْعِ وَا لْوَتَرِ وَ کَلِمَا تِہٖ التَّامَّاتِ کُلِّھَا نَسْئَلُکَ السَّلاَمَۃَ بِرَحْمَتِکَ یَآ اَرْ حَمَ الرّٰاحِمِیْنَ لَاحَوْلَ
وَلَا قُوَّۃَاِلاَّ بِاللّٰہِ لْعَلِیِّ الْعَظِیْمِ وَھُوَحَسْبِیْ وَ نِعْمَ
الْوَکْیِلُ نِعْمَ الْمَوْلٰی وَنِعْمَ النَّصِیْرُ وَصَلَّی اللّٰہُ عَلٰی
خَیْرِ خَلْقِہٖ مُحَمَّدٍ وَّ اٰلِہٖ وَ اَصْحَا بِہٖ اَجْمَعِیْنَ
عاشورہ کے دن اتنی باتوں کا لحاظ رکھے
(۱) اس دن کو بزرگ
جاننا (۲) روزہ رکھنا (۳) فحش باتوں سے زبان کو روکنا(۴) اپنی اہل وعیال میں نفقہ
کی وسعت کرنا یعنی کھانا پکوانا (۵) صلہ رحمی کرنا (۶) صدقہ دینا(۷)مسلمانوں کی
زیارت کرنا(۸) سلام کرنا(۹) دشمن سے صلح کرنا (۰۱) جس سے قطع تعلق ہو اس سے میل
ملاپ کرنا (۱۱)بال منڈوانا(۲۱)مہمان کے
ساتھ افطار کرنا (۳۱) بُھوکے کو کھانا کھلانا (۴۱)پیاسے کو پانی دینا(۵۱) جنازہ کے
ساتھ جانا(۶۱) مریض کی عیادت کو جانا(۷۱)
حَسْبِیَ اللّٰہ وَ نِعْمَ الْوَ کِیْل وَ نِعْمَ الْمَوْلٰی وَ نِعْمَ النَّصِیْر ستر بار پڑھنا (۸۱) یتیم کے سَر ہاتھ
پھیرنایعنی اس کو کچھ دینا (۹۱) بلا قصد زیبائش کپڑے بدلنا(۰۲) غسل کرنا(۱۲) اپنے
دونوں ہاتھوں سے سر پر پانی ڈالنا(۲۲) علماء کی زیارت کرنا (۳۲) ماں باپ کی خدمت
کرنا(۴۲) خدا تعالٰی کے خوف سے گریہ وزاری کرنا اور آنسو بہانا(۵۲) مسلمانوں سے
اخلاص کرنا(۶۲) جناب الٰہی میں دعا کرنا
تفسیر روح البیان
میں ہے محرم کی نویں اور دسویں کو رو زہ رکھے تو بہت ثواب پائے گا بال بچو ں کے
لئے دسویں محرم کو خوب اچھے اچھے کھانے پکائے توإن شاءاللہ عزّوجلّ! سال بھر تک
گھر میں برکت رہے گی ۔ بہتر ہے کہ حلیم (کھچڑا )پکا کر حضرت شہید کر بلا امام حسین
رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی فا تحہ کر ے بہت مجر ب ہے اسی تا ریخ کو غسل کرے تو تمام سال إن شاءاللہ عزّوجلّ!
بیماریوں سے امن میں رہے گا کیونکہ ا س دن آب زم زم تمام پانیوں میں پہنچتا ہے]تفسیر روح البیان[
سال بھر آنکھ نہ
دکھیں
اسی دسویں محرم کو جو سر مہ لگائے
تو سال بھر تک اس کی آنکھیں نہ دکھیں
سال بھر گھر میں خیر و برکت رہے
حدیث شریف میں آیا کہ جو کوئی
عاشورہ کے دن اپنے گھر کھانے میں وسعت کرے یعنی خوب پکائے اور کھلائے تو سال بھر
اس کے گھر میں برکت رہے گی
سال بھر مال میں برکت کا نسخہ
عاشورہ کے دن اپنے والدین ،پیر و
مرشد ،استاذ کی خدمت میں کچھ نقدی پیش کریں اور اپنے اہل و عیال او رضرورت مند
رشتہ داروں کو بھی تحائف یا نقدی پیش کریں
تو انشاء اللہ پورا سال مال میں خوب برکت ہو
Thursday, July 27, 2023
Tuesday, July 25, 2023
Completing A Mohare Sulaimani by Sufi Muhammad Imran Razvee Al Quadri | مہر سلیمانی @SUFIIMRANRAZVEE
This grand Jafri Takseer (Mohar e Sulaimani) was first made in India by Abul Fazl Faizi for Mughal King Akbar.
Saturday, July 22, 2023
Nad e Ali Chahal Kaaf Aur Surah Yaseen Ke Amil Bane | Roohani Amaliyat Course @SUFIIMRANRAZVEE
احباب روحانی عاملین،شائقین عملیات حضرات و خواتین اور مبتدی سالکین کے لئے یہ ایک بڑا سنہرہ موقع ہے کہ وہ ان تین بڑے اعمال میں سے کسی ایک عمل کا انتخاب کر کے عاشورہ میں اپنے عمل میں لے آئیں ۔ یہ تینوں اعمال با موکل کرائے جائیں گے ، ان کا طریقہ نادر ہے ، اس طریقے سے عمل میں لاکر ایک روحانی معالج مخلوقِ خدا کو خوب فیض پہنچا سکتا ہے ۔وہ احباب جو بڑی بڑی ریاضتوں کے متحمل نہیں یا جن کے پاس وقت کی قلت ہے وہ اس سنہرے موقعے سے فائدہ اٹھائیں اور اس طرح ان بڑے اعمال اور دیگر عملیات کو فقیرِ قادری کی نگرانی اور توجہ خاص میں کر کے اپنی استعدادِ روحانی کو بڑھا نے کا مسلسل سامان کر تے رہیں۔تینوں اعمال کی مختصر افادیت یہ ہے کہ اس میں سورہ یس کا عمل عاملین احباب کے علاوہ وہ تمام خواتین و حضرات کر سکتے ہیں جو کشائسِ رزق اور حل مشکلات کے لئے از خود کوئی عمل کرنا چاہتے ہیں اور عملیات کے شوقین بھی ہیں یا جن کے وظیفے میں سورہ یس شریف پہلے سے ہے اور مزید فیوضات کے طالب ہیں اور دوسروں کو فیض پہنچانا چاہتے ہیں۔ ناد علی شریف کو عمل لانے والا عامل اپنے اور دوسروں کے تمام مقاصد کے لئے تصرف کر سکتا ہے ۔سحر و اثرات کا علاج اور دشمنوں کی مغلوبی کے لئے جو عمل یا نقش کرے گا موثر پائے گا۔ چہل کاف شریف کا کیا کہنا اس کا عامل ہر قسم کے آسیب و جنات کا علاج سہولت سے کر پائے گا ۔ہر طرح کی بندش کا یقینی توڑ کرسکے گا اور سب سے بڑی بات یہ کہ ایک کامل و اکمل حصار کا عامل ہوگا ۔ان میں سے جس عمل کو احباب کرنا چاہیں اس کا ہدیہ بطور نذر ادا کر کے عمل کی تفصیل حاصل کر لیں جس میں پرہیز،طریقہ کار ،مداومت،طریقہ تصرف(کام لینے کا طریقہ) اورصحیح نقوش وغیرہ واضح اور سلیس انداز میں لکھا ہوگا یہ تفصیل آٹھ محرم الحرام تک حاصل کر لئے جائیں تاکہ عمل کی تفہیم اور پرہیز کی تیاری میں کوئی دقت پیش نہ آئے۔اور جو سوال یا الجھن عامل کے ذہن میں ہو اسے سلجھایا جا سکے۔
Wednesday, July 19, 2023
Sunday, July 16, 2023
Friday, July 14, 2023
Pardes Me Rahne Walo.n Ka Wazifa پردیس میں رہنے والوں کا وظیفہ (Wazifa of those who live abroad)
Never miss out on future posts by Follow this blog
نئے پوسٹ اور مضامین سے باخبر رہنے کے لئے فالو کیجئے
Wednesday, July 12, 2023
Taweez Ki Ijazat Aur Jinnat Ka Elaj محض تعویذ کی اجازت اور جنات کا علاج
Never miss out on future posts by Follow this blog
نئے پوسٹ اور مضامین سے باخبر رہنے کے لئے فالو کیجئے
Tuesday, July 11, 2023
Hazrat Kaab Ahbaar Ki Dua حضرت کعب احبار رضی اللہ عنہ کی دعا
Never miss out on future posts by Follow this blog
نئے پوسٹ اور مضامین سے باخبر رہنے کے لئے فالو کیجئے
Monday, July 10, 2023
Saturday, July 8, 2023
Subscribe to:
Posts (Atom)
Featured Post
AL AUFAAQ (Vol-14) الاوفاق
Book Your Copy Now +91-9883021668
-
ADAD NIKALNE KA AASAN TARIQA KISI BHI NAAM KA ADAD NIKALNE KA AASAN TARIQA YEH HAI KE NAAM KE HUROOF KO MUFARRAD YANI ALAG ALAG LIKH ...