Tuesday, March 28, 2023
Lauh e Sharaf e Shams Ka Tariqa لوح شرف شمس کا طریقہ (The Sun Glory Talisman)
Lauh e Shams Ki Mushtasar Khasiyat (2019)
- Taskheer e Khalaiq
- Taraqqi Darajat o Mansab
- Farawani e Rizq
- Taskheer e Hukkam o Afsaran
- Nazdeeki Umara o Salateen
- Kamyabi Muqablajati Imtehanat
- Be Panah Shohrat
- Maqbooliyat Awam o Khawas
- Taskheer e Quloob
- Husool e Shan o Shaukat
- Roab o Dabdaba waghaira ...aur bhi bahut sare fawaid is Lauh e Mukarram ke hai'n
Do qisam ki Lauh hadiya e nazreen o membran e Idara hai ek naqsh e Musaddas hai joke Aftab ka mansoobi Naqsh hai isey sirf Amileen hi pur kare'n awam ke bas ka nahi aur dusra Naqsh e Murabbah hai jise awam joke mamooli faham naqoosh ka rakhte hai'n khud apne liye bana sakte hai'n...ain sharaf e aftab ke waqt joke 8 april rat ke 9 baje se shuru hokar 9 april rat ke 9 baje tak rahega is darmiyan 4 sa'te'n shams ki milengi unme sab se ba quwat pehli sa'at hogi phir dusri isi tarah teesri aur chauthi...ek aisa kaghaz jis ka ek rukh sunehra ho aur dusra safed , safedi ki taraf naqsh murabbah mudauwar banaye'n aur dusri taraf yani sunehre rukh ki taraf tilism aftab banaye naqsh taiyar hai phir pile ya zafrani kapde me momjama kar ke hasbe mamool istemal me rakhe'n har shakhsh khud apne liye bana sakta hai meri dua sab ke liye hai.
Uske ilawa yeh naqsh Murabbah Aur Naqsh e Musaddas dono humare yeha'n kaghaz aur dhat par ziada se ziada tyar ki jayegi ap chahe'n to hadia bhej kar naqoish manga sakte hai'n.
Monday, March 27, 2023
Sunday, March 26, 2023
Saturday, March 25, 2023
Saiyidina Mahmoodun ﷺ Parhne Ke Barakaat
سَیِّدِنَا مَحْمُوْدٌ ﷺ
اس اسم پاک کے اعداد 98 ہیں اس کے معنی میں تعریف کیے گیے سراہے گئے پسند یدہ ۔ یعنی حضور نبی کریم علیہ الصلوٰۃ السلام کی تعریف اللہ تعالیٰ خود کرتا ہے اللہ تعالیٰ کے فرشتے کرتے ہیں کائنات کی ہر چیز آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی تعریف و ستائش کرتی ہے اللہ تعالیٰ نے حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام کی تعریف کرنے کا ایمان والوں کو حکم بھی فرمایا ہے۔حضور سرورکائنات صلے اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کے اس اسم پاک کی فضلیت یہ ہے کہ جو کوئی تنگ دست ہوکاروبار ٹھیک طرح سے نہ چلتا ہو تو اُسے چاہئیے کہ وہ روزانہ با وضوحالت میں چالیس مرتبہ پڑھ کر اللہ تعا لےٰ سے دُعا مانگے انشاء اللہ تعالےٰ بہت جلد دولت مند ہو جائے گا اس عمل کی مدادمت کرنے سے کاروبار میں خوب خیروبرکت پیدا ہو گی اور رزق کی تنگی جاتی رہے گی بفضل باری تعالیٰ اس کے دن پھر جایئں گے ۔ جو کوئی یہ چاہے کہ لوگ اس پر مہربان ہو جائیں تو وہ ہر نماز کے بعد اکیس مرتبہ یہ اسم پاک پڑھ لیا کرے انشاء اللہ تعالےٰ لو گوں کو اپنے لیے مہربان پائے گا ہر کوئی اس کی عزّت کرے گا ہر طرح کی جائز حاجت پوری ہوگی۔حضور اقدس ﷺ نے فرمایا میں احمد ہوں اللہ تعالیٰ میرے ذریعہ سے کُفر کو مٹا ئے گا اور میں حاشر ہوں تمام لوگ میرے قدموں تلے جمع ہوں گے اور میں عاقب یعنی آخری نبی ہوں ۔
Friday, March 24, 2023
Tasbeeh e Ramazan (Tees Rozo.n Ka Azkaar) تسبیح رمضان (تیس روزوں کے اذکار)
تسبیح رمضان
بسم اللہ الرحمن الرحیم
نحمدہ و نصلی و نسل علی رسولہ الکریم
رمضان المبارک کا چاند آپ سب احباب کو اور تمام عالم اسلام کو مبارک ہو شیخ احمد سرہندی مجدد الف ثانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا مفہوم یہ ہے کہ رمضان کا پورا مہینہ آپ جس طرح گذاریں آپ کا پورا سال انہیں اعمال کے زیر اثر گذرے گا اگر آپ اس ماہ مقدس کو غفلت میں گذاریں گے وقت کو بے کار کاموں میں برباد کرتے ہوئے گذاریں گے تو آپ کا پورا سال بھی ایسے ہی گذرنے والا ہے یہ ایک نہایت عجیب بات حضرت نے فرمائی جو کہ سو فی صد درست ہے اور ہر مسلمان اس کا تجربہ کر سکتا ہے
لہذا ہمیں چاہئیے کہ ہم اس ماہ مبارک کو ذکر و اذکار صوم و صلوٰۃ ،تلاوت قرآن اور کثرت درود و استغفار کے ساتھ گذاریں تاکہ اس ماہ میں کئے جانے والے اعمال کے برکات اورنیک توفیقات سے ہم سب آئندہ سال بھر مستفید ہوتے رہیں
بہت سارے احباب رمضان میں ذکر کے لئےپوچھتے ہیں کوئی وظیفہ پوچھتا ہے تو فقیر قادری نے سوچا کہ اذکارِ مسنونہ سے جنہیں حضور اقدس ﷺ نے اس امت کو عطاء فرمائے ہیں ہر دن کا ایک ذکر منتخب کیا جائے اور اسے خود بھی کروں اور تمام احباب کو اس میں شامل ہونے کی دعوت دوں تاکہ احادیث میں مذکور تسبیح و تحلیل و تحمید کہ جن سے لوگ اکثر غافل ہو چکے ہیں اس بہانے ان مسنون کلمات کا ہم ورد کر لیں
ذکر جو ہر دن کا بتایا جائے گا اس کے پڑھنے کا طریقہ ہے ہوگا کہ بعدسحری سے لیکر افطار تک کسی بھی وقت سو مرتبہ پڑھ لیں یا نماز عصر یا افطار سے دس پندرہ منٹ قبل شروع کریں گے اور ایک تسبیح یعنی سو مرتبہ گن کر پڑیں گے پہلے تین بار کوئی سا درود شریف پڑھیں گے اور پھر سو بار اس دن کا ذکر پڑھیں گے پھر تین بار دردو شریف پڑھ کر دعاء کریں ۔
فقیر خود بھی اس طریقے سو روزانہ ذکر کرے گا اپنے گھر والوں کو کرائےگا اپنے تمام احباب و متعلقین کو تلقین کرتا ہون کہ اس ذکر میں آپ سب شامل ہوں اللہ تعالیٰ ہمیں توفیق دے ہم سب کو علم نافع اور خیر کثیر عطاء فرمائے۔
ہر دن کا ذکر آپ میرے واٹس ایپ سٹیٹس پر ،ویب سائٹ ،فیس بک پیج اور فروفائل پر،انسٹا گرام اور یو ٹیوب کے کمیونٹی پوسٹ پر دیکھ سکیں گے اور یہ پوسٹ بعد افطار لگوا دیا جائےگا ان شاء اللہ فقیر قادری نے ان اذکار اور اس حلقہ ذکر کا نام تسبیح ِ رمضان رکھا اللہ تعالیٰ برکت فرمائے آمین
پہلے روزے کا ذکر: سُبْحَانَ اللّٰہِ وَبِحَمْدِہِ (مشکوۃ المصابیح)
Tuesday, March 21, 2023
Ism e Haamid Parhne Ke Barakaat اسم حامد ﷺ پڑھنے کے برکات
سَیِّدِنَا
حَامِدٌﷺ
اس اسم پاک کے اعداد 53 ہیں ۔اس کے معنی
ہیں اللہ تعالیٰ کی تعریف کرنے والے سراہنے والے ۔بخاری شریف میں حضرت انس رضی
اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ حضوُر نبی کریم علیہ الصّلوٰۃوالسّلام نے
فرمایا"قیامت کے دن جب لوگ سفارش کے لیے حضرت ابراہیم علیہ السّلام ،حضرت موسیٰ
السّلام اور حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے پاس جائیں گے ہر نبی باری باری کہے گا کہ
میری کیا مجال کہ آج پروردگار کی بار گاہ میں جاؤں حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے پاس
ساری مخلوق اکٹھی ہوکر آئے گی اور شفارش کرنے کے لئے کہے گی تو حضرت عیسیٰ علیہ
السّلام فرمائیں گے کہ میں اس جگہ نہیں جا سکتا لیکن تم لوگ حضرت محمد صلے اللہ
علیہ وسلم کے پاس جاؤ جو کہ اللہ کےسب سے محبوب بندے ہیں وہ تمہاری سفارش کرسکتے
ہیں ۔ارشاد فرمایا وہ میرے پاس آئیں گے اور میں اپنے رب سے اجازت طلب کروں گا مجھے
اجازت دی جائے گی جب میں اپنے پروردگار کو دیکھوں گا تو میں اس کے لیے سجدے میں گر
جاؤں گا پھر اللہ تعالےٰ جتنی مدّت چاہے گا مجھے سجدے کی حالت میں رکھے گا ۔ پھر
پروردگار عالم فرمائے گا اے محمد صلے اللہ علیہ وسلم سراٹھائیے آپ کی بات سُنی
جائے گی اور جو مانگیں گے وہ آپ صلی اللہ علیہ علیہ وسلم کو دیا جائے گا اور شفاعت
کیجئے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی شفاعت
قبول ہوگی ۔پھر میں حامد بن کر اپنے پروردگار کی وہ تعریفیں کروں گا جو میرا
پروردگار مجھے سکھائےگا پھر میں سفارش کروں گا میرے لیے ایک حد مقرر ہوگی ان کو
جنت میں داخل کروں گا ۔ حضور نبی کریم علیہ الصلوٰۃ والسلام کے اس اسم پاک کی
فضلیت یہ ہے کہ جو کوئی بکژت پڑھے گا اللہ تعالےٰ اس پر اپنا خصوصی فضل و کرم نازل
فرمائے گا اگر کوئی ذہنی پریشانی میں مبتلا ہو یا ہر وقت پریشان رہتا ہو معمولی
معمولی باتوں سے پریشان ہو جاتا ہو تو اُسےچاہئیے کہ روزانہ باوضو حالت میں ایک سومرتبہ اس اسم پاک کو پڑھ لیا کرے انشاء اللہ
تعالیٰ ذہنی و دماغی پریشانی دُور ہو گائے گی ۔ ہمیشہ خوش وخرم رہے گا اور پر مسرت زندگی گزرےگی ۔ اس
اسم پاک کا پڑھنے والا اللہ تعالےٰ کی ہر نعمت سے مالا مال ہوگا اور اللہ تعالیٰ
اس کے لیے اپنا خاص فضل وکرم فرماکر رحمت کے دروازے کھول دے گا ۔ اگر کسی کو حاکم
وقت سے کوئی کام ہو تو وہ حاکم کے پاس جانے سے پہلے تین سو مرتبہ یہ اسم پاک باوضو
حالت میں پڑھ کر بارگاہ الہٰی میں دعا مانگے اس کے بعد حاکم کے پاس جائے جو بھی
جائز کام ہو گا انشاء اللہ تعالیٰ ہو جائے گا
حاکم حسُن ِ سلوک سے پیش آئے گا ۔
اگر کوئی کسی مشکل میں گرفتار ہو کسی بھی طرح مشکل آسان نہ ہو تو ہر نماز کے بعد
ایک سومرتبہ یہ اسم پاک پڑھ کر اللہ تعالیٰ سے دعا مانگے ان شاء اللہ تعالیٰ بہت
جلد آسان ہو جائے گی۔
Sunday, March 19, 2023
Ism e Ahmad Parhne Ke Barakaat اسم احمد ﷺ پڑھنے کے برکات
سَیِّدِنَا اَحْمَدٌ ﷺ
سلسلہ اسماء النبی ﷺ #1
اس اسِم پاک کے اعداد53 میِں اس کے معنی ہیں سب سے زیادہ پروردگار عالم کی تعریف کرنے والےیعنی سب سے زیادہ بڑھ کر اللہ تعالےٰ کی صفات بیان کرنے والے یہ حضور نبی کریم علیہ الصلوٰۃ والسلام کا ذاتی اسم پاک ہے ۔ اس کے ایک معنی یہ بھی ہیں کہ تمام لوگوں میں سب سے زیادو تعریف و تو صیف کے لائق آپ صلَے اللہ تعالیٰ علیہ وسلَم کے اسم پاک احمد کے بارے میں خصائص الکبریٰ میں حضرت ا نس رضی اللہ تعالےٰ عنہ سے روایت ہے کہ حضور نبی کریم علیہ الصلوۃ والسلام نے ارشاد فرمایا کہ پروردِگار عالم نے حضرت موسی علیہ السلام کی طرف وحی فرمائی جو شخص احمد کا منکر ہوگا میں اسے دوزخ میں ڈال دوں گا حضرت موسٰی علیہ السلام نے عرض کی یا اللہ احمد کون ہیں ؟ ارشاد باری تعالیٰ ہوا ۔ مخلوقات میں جن سے بہتر کوئی نہیں وہ جن کا اسم پاک زمین وآسمان کی پیدائشِ سے پہلے میں نے عرش پر لکھ دیا اور جنَت میں کوئی اُس وقت تک داخل نہ ہوگا جب تک کہ وہ خود اور ان کی ساری اُمّت داخل نہ ہو جائیں۔اس اسم پاک کی فضلیت یہ ہے کہ اگر کوئ یہ چاہے کہ اللہ تعالیٰ کی مخلوق اس کی مطیع ہو جائے وہ جہاں بھی جائے لوگ اس کی طرف توجہ کریں اس کی بات غور سے سنیں اور اس کے گر ویدہ ہوجائیں تو اُسے چاہئیے کہ وہ روزانہ ایک سو مرتبہ اسم پاک احمد صلی اللہ وسلم با وضو حالت میں پڑھ لیا کرے انشاء اللہ تعالےٰ خلقت اس کی مطیع ہو جائے گی لوگوں میں ہردلعزیز ہوگا چشم خلائق میں معزّزو محترم ہو جائے گا لوگوں کی نگاہوں میں عزّت والا ہو جائے گا جہاں بھی جائے گا لوگ اس پر مہربان ہوں گے اور اس کے حسب ِ توقع اس کے ساتھ پیش آئیں گے ۔ جو کو ئی ہر نماز کے بعد بکثر ت اسم پاک کا بلا ناغہ ورد کرے تو اللہ تعالےٰ اس اسم پاک کی برکت کے طفیل اس کی روزی کا خود ذمہ دار ہو گا ۔ اس کے رزق میں کمی واقع نہ ہوگی ۔ رزق حلال میں خیرو برکت پیدا ہو جائے گی کاروبار خوُب ترقی کرےگا ہر مشکل آسان ہو جائے گی ۔اوراللہ تعالےٰ اس کی کاروبار ی پریشا نیوں کو دُور فرمادےگا۔ان شاء اللہ
Friday, March 17, 2023
Ism e Muhammad Parhne Ke Barakaat اسم محمد ﷺ پڑھنے کے برکات
سَیِّدِنَا مُحَمَّدٌ ﷺ
سلسلہ اسماء النبی ﷺ #1
اس اسم پاک کے اعداد بانوے ہیں اس کے معنی ہیں تعریف والا جس کی بار بار تعریف کی جائے صفاتِ حمیدہ کے لائق۔ حضور نبی کریم علیہ الصلوٰ ۃ والسلام کے اسم محمد ﷺکے بارے میں حضرت محمد بن جبیر ین مطعم رضی اللہ تعالیٰ عنہ اپنے والد محترم سے روایٔت فرماتے ہیں کہ حضور نبی کریم علیہ الصلوٰ ۃ والسلام نے فرمایاِ-‘‘میرے کیٔ نام ہیں۔میں محمدہوں احمدہوں اور ماحی ہوں میری وجہ سے اللہ تعالےٰکفر کو مٹائےگا (مسلم شریف)یہ اسم پاک بہت ہی برکت وفضیلت والا ہے جو کوئی غربت ومفلسی کا شکار ہو گھرمیں خوشحالی نہ ہو۔ذرائع أمدنی بہت ہی محدود ہوں گھر کا خرچہ بمشکل پورا ہو تا ہو تو اسے چاہئےکہ وہ روزانہ بلاناغہ با وضو حالت میں چار سو مرتبہ اس نام پاک کو پڑہ کر بارگاہ الہیٰ میں دعا مانگے انشاءاللہ تعالےٰاسم محمدصلےّ اللہ علیہ وسلمّ کی برکت کے طفیل بہت جلد غنی ہو جائے گا غربت اور تنگدستی دور ہوجائے گی۔پروردگار عالم اس پر رزق کے دروازے کھول دے گا ۔اگر کوئی کسی اسیی مشکل میں مبتلا ہوکہ جس سے نکلنے کی کوئی راہ دکھائ نہ دیتی ہو تو اسے چاہیے کہ وہ بھی بکشرت اس اسمِ پاک کو پٹرھے ۔انشاءاللہ تعالےٰ جو بھی مشکل ہوگی آسان ہو جائے گی جو کوئ یہ چاہے کہ وہ چشم خلائق میں معزز ہو جائے ہر کوئی اس کے ساتھ اچھا سلوک کرے ۔اس کی تعریف کرے ۔تو وہ ہر نماز کے بعد بکثرت اس اسم پاک کو پٹرھے ۔جو کوئ یہ چاہے کہ اس کا قلب نیکی کی طرف راغب ہو بُرائ اور گناہوں سے چھٹکارا مل جائے تو وہ روزانہ نماز فجراور عشاءکے بعد ایک ایک سو مرتبہ اسم محمد صلےّاللہ وسلمّ پٹرھ لیا کرے حضور نبی کریم علیہ الصلوۃ والسلام کے اسم پاک کو پٹر ھنے اور دِود کرنے کا طریقہ یہی ہے کہ درود پاک پٹرھتےہوئے حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام کے اسم پاک کو پٹرھا جائے انشاءاللہ تعالےٰ اسم محمد صلے علیہ وسلمَ کی برکت سے قلبیِ سکون حاصل ہوگا ۔ دل نیکی کے کاموں کی طرف رغبت کرے گا۔ اللہ تعالےٰ خصوصی رحمت وفضل نازل فرمائے گا
Wednesday, March 15, 2023
Khilaye Hue Jadu Ka Elaj سحر الطعام کا روحانی علاج (A cure for fed magic)
از۔شیخ
الروحانیات صوفی محمد عمران رضوی القادری
الاوفاقAL-AUFAAQ#8
سحر الطعام کا روحانی علاج
بسم اللہ الرحمن الرحیم نحمدہ و نصلی ونسلم علیٰ رسولہ
الکریم
سحر جادو کی قسموں میں ایک قسم سحر
الطعام ہے یہ سحر کی قسموں میں سب سے خطرناک قسم ہے کیوں کہ اس میں جادو ماکول و مشروب
کے ذریعہ کیا جاتا ہے ۔ کھانے پینے کی اشیاء میں جادو یا تسخیر کا عمل کر
کےدیا جاتا ہے یا کسی مخصوص شئے پر جادو کر کے کھانے میں شامل کرا دیا جاتا ہے سحر
الطعام کبھی جائز مقاصد کے لئے بھی کرتے ہیں جیسے شوہر یا بیوی کے درمیان الفت و
محبت کے لئے اوراکثر مقاصد ناجائز ہوتے ہیں جیسے کسی کو اپنے قابو میں کر نا ،کسی
کو بیمار یا مجنون بنانا،کسی کی زبان بندی کرنا ،کسی کو کسی کا مخالف کرنا غرض یہ
کہ جس مقصد کے لئے کیا جاتا ہے مسحور پر اسی قسم کا اثر مرتب ہوتا ہے مثلا ً کسی
کو بیمار کرنے کے لئے کھانے پینے کی چیزوں میں اس قسم کا جادو شامل کر دیا جائے تو
ایسا مسحور لا علاج امراض میں گرفتار ہوجاتا شروعاتی دور میں ہی اگر باقائدہ اس کا
روحانی کر لیا جائے تو معاملہ رفع دفع ہوجاتا ہے وگرنہ یہ خطرناک صورت اختیار کرتا
ہے اور تمام تر علاج و معالجے کے بعد بھی مریض کو شفاء نہیں ملتی اس کی وجہ یہ ہوتی
ہے کہ جادو مریض کے رگ و پئے میں سرایت کر جاتا ہے اور جس طرح جادو کے عوامل
پوشیدہ ہوتے ہیں ٹھیک اسی طرح مریض کو ہونے والی بیماری کی وجہ بھی پوشیدہ ہو جاتی
ہے لہذا جب ایسا محسوس ہو شک شبہ ہو تو فوراً کسی روحانی معالج سے رابطہ کرنا
چاہئے ۔
علاج سحر الطعام
اس سحر کا علاج سورہ والصفات میں موجود ہے روحانی معالج کو
چاہئے کہ سورہ والصافات کو از اول تا آخر لکھے اور اس کے ساتھ الحمد شریف آیۃ
الکرسی اور اخیر کے تینوں قل یہ سب ایک بڑے کاغذ پر زعفران سے لکھے اور تاکید کریں
کہ اس کاغذ کو کسی بڑے کانچ کے ضرف میں ڈال کر اتنا پانی بھرے کے ۷ دن میں وہ پانی روزانہ نہار منھ پی کر
ختم کرے اور اس کے ساتھ اسی سورۃ کا نقش
مربع اکتالیس عدد لکھے ان میں سے ایک نقش
مریض کے گلے میں ڈالے اور چالیس نقوش پینے کے واسطے دے یہ نقوش سات دن کے بعد شروع کرائیں اس کے ساتھ جلانے کے لئے نقش سیفی لکھ کر دیں
کہ مریض روزانہ اپنے چہرے اور پورے جسم پر مل کر آگ میں جلائے ان شاء اللہ
سحرالطعام کا خاتمہ ہوگا نقش مربع سورہ
والصافات یہ ہے۔
Monday, March 13, 2023
عاملین احباب کے لئے شب و روز کے معمولات
از۔شیخ
الروحانیات صوفی محمد عمران رضوی القادری
الاوفاقAL-AUFAAQ#7
عاملین احباب کے لئے شب و روز کے معمولات
الحمد للہ رب العالمین والصلوٰۃ السلام علی سید الانبیا
والمرسلین
یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوا اذْکُرُوا اللہَ ذِکْرًا
کَثِیۡرًا ﴿ۙ41﴾وَّ سَبِّحُوۡہُ بُکْرَۃً وَّ اَصِیۡلًا ﴿42﴾ہُوَ الَّذِیۡ
یُصَلِّیۡ عَلَیۡکُمْ وَ مَلٰٓئِکَتُہٗ لِیُخْرِجَکُمۡ مِّنَ الظُّلُمٰتِ اِلَی
النُّوۡرِ ؕ وَکَانَ بِالْمُؤْمِنِیۡنَ رَحِیۡمًا ﴿43﴾ اے ایمان والو! اللہ کو بہت یاد کرو اور صبح وشام اس کی
پاکی بولو وہی ہے کہ درود بھیجتا ہے تم پر وہ اور اس کے فر شتے کہ تمہیں اندھیروں
سے اجالے کی طر ف نکالے اور وہ مسلمانوں پر مہربان ہے۔(پ
22 ،الا حزاب : 41 تا 43) عامی ہو یا عامل
کامیابی کا مدار صرف اور صرف صبح و شام بطورِ دوام اللہ کی پاکی بولنے پرمنحصر ہے وَّ سَبِّحُوۡہُ بُکْرَۃً وَّ اَصِیۡلًا معمولات شب وروز اور صبح و شام کے تعلق سے
الوظیفۃ الکریمہ کو اپنا راہبر اپنامرشد
اپنا استاد بنائیے کہ جو بندۂ خدا اس میں
بتائے گئے طریقے پر شب و روز گذارنے کا عادی ہوگیا اس نےدنیا اور آخرت دونوں کی
بھلائیاں جمع کرلیں ،میں نےسالہا سال
سینکڑوں اعمال واذکار کا شغل اختیار
کیا وظائف کی زنجیر میں خود کو جکڑ
لیا کبھی کثرتِ کار نقش و تعویذ نویسی کے سبب وظائف میں کمی بھی واقع ہوئی لیکن معمولاتِ شب و روز کے حوالے سےچند بڑی علوی دعائیں اور تلاوت قرآن و دلائل
الخیرات شریف جو الوظیفۃ الکریمہ کو شامل ہیں ،کبھی بھی ترک نہ کیا اور یہ محض اس لئے لکھ دیا تاکہ احباب کو وظائف
کا شوق زیادہ ہوپھر حدیث شریف میں بھی فرمایا کہ لوگوں کے لئے وہی چیز پسند کرو جو
خود اپنے لئے کرتے ہو لہذا میں اپنے تمام
احباب و متعلقین و جملہ خویش و اقارب دور و نزدیک سب کو تلقین کروں گا کہ الوظیفۃ الکریمہ کا شغل
اختیار کیجئے خواہ عامی ہو یاعامل سب کو یکساں مفید سب کو اس کی حاجت شدید ،جو لوگ فقیر سے روحانی علوم نقوش و تعویذات و
عملیات سیکھتے ہیں ان سب کو الوظیفۃ الکریمہ
پر عامل ہونا لازم ہے ،جس قدر
معمولات اس میں درج ہیں ان میں سے کسی کا ترک مناسب نہیں سوائے مبتدی حضرات کے کہ
وہ تہجد،ذکر چہار ضربی،ذکر خفی،تصورِشیخ
اور پاس انفاس کا شغل چاہیں تو شروع میں
نا کریں لیکن دیگر معمولات کی پابندی سے جلد ہی ان کا یہ شوق بھی جاگ اٹھے گا اللہ توفیق دے جس قدر اس باغ سے پھول چن سکتے
ہیں چن لیں ان پھولوں کی مہک سے دنیا و آخرت معطر ہوں گے ،وہ احباب جو عامل بننے اور روحانی علاج و معالجہ سیکھنے کے لئے مشکل
ترین اعمال و چلہ کشی کی طرف بے سوچے سمجھے دوڑ پڑتےہیں انہیں جاننا چاہئے کہ
روحانی عامل بننے کے لئے کچھ بنیادی
ریاضتوں کا کرنا لازمی ہے اوروہ تمام تر
بنیادی ریاضتیں الوظیفۃ الکریمہ کے اندر
موجود ہے ،عامل جس کے معمولات میں الوظیفۃ
الکریمہ ہوگا وہ کبھی بھی رجعت کا شکار نہیں ہوگا پھر یہ کہ جو ذی صلاحیت احباب
ہیں اور فنِّ تعویذات کے جانکار ہیں ان کو
روحانی علاج و معالجہ شروع کرنے کے لئے
نقوش و تعویذات کی اجازت کے ساتھ صرف اس کا عامل ہونا ہی کافی ہے ہاں فقیر کا مشورہ یہ ضرور ہے کہ
آسیب و جنات کے علاج سے گریز کرتے ہوئے ہر قسم کے جادو ٹونے کا علاج ،محبت،شادی
بیاہ،شفائے امراض ،محبت زوجین،کاروباری ترقی،امتحان میں کامیابی، وغیرہ وغیرہ کے نقوش
و تعویذات و علاج و معالجہ کرے اور یہ فن روحانی مطب میں بیٹھنے سے ہی آتا
ہے ،ابتدائی ریاضت کے بعد پھر جس عمل کا
شوق ہو جس طرف طبیعت مائل ہو وہ با اجازت کرتا جائے اور جب
باقائدہ سورہ مزمل،دعاء حزب البحر،چہل اسماء ،دعائے حیدری و دعائے سیفی یا اس قسم
کے دوسرے اعمال کا عامل ہو تو
بلا تردد آسیب و جنات کا بھی علاج کرے اس واسطے فقیر ِ قادری نے ابتدائی عاملین احباب کے لئے
نہایت سادہ طریقے پر عملیات کے نو چلے
بالترتیب رکھے ہیں جن میں درود تنجینا،درود فضلِ عظیم،درود اسم اعظم ،صلوٰۃ
البیر،صیغہ مقبول،بسم اللہ شریف،استغفار،یا شیخ عبد القادر جیلانی اور سورہ یس کا
چلہ شامل ہے،یہ چلے ان حضرات کے لئے لازمی
ہوں گے جو کہ عملیات و تعویذات کے ساتھ ساتھ اوراد و وظائف کے میدان میں بھی نئے ہوں اور وہ احباب جو
مختلف قسم کے اعمال سے گذر چکے ہیں اور عرصہ دراز سے مختلف وظائف کی پابندی رکھتے
ہیں ان کے لئے ان چلوں کی ترتیب ضروری
نہیں ہوگی وہ اپنے صوابدید پریا فقیر کے
مشورے سے دیگرعملیات و نقوش کی زکات کی
تیاری کر سکتے ہیں ۔
نوٹ: یہ مضمون الاوفاق کی ساتویں قسط میں شائع ہوا تھا ۔اس
عرصے میں مبدتی حضرات کی کارگزاری سے جو تجربات اور
نتائج بر آمد ہوئے ہیں ان کے پیش نظر اب یہ لازم ٹھہراہے کہ ہمارے یہاں نقوش و تعویذات و دیگر عملیات و اوراد و وظائف و
اعمال و اشغال وچلہ کشی اور روحانی علاجات ومعالجات کی اجازت شروع کے نو چلوں سے فارغ ہونے اور الوظیفۃ
الکریمہ پر پختہ طریقے سے عمل پیرا ہونے پر موقوف ہے
احقر العباد محمد عمران رضوی القادری
Featured Post
AL AUFAAQ (Vol-14) الاوفاق
Book Your Copy Now +91-9883021668
-
ADAD NIKALNE KA AASAN TARIQA KISI BHI NAAM KA ADAD NIKALNE KA AASAN TARIQA YEH HAI KE NAAM KE HUROOF KO MUFARRAD YANI ALAG ALAG LIKH ...