ازشیخ الروحانیات صوفی محمد عمران رضوی القادری صاحب
الاوفاق قسط ۱۱؎
برائے خیر و برکت نیا دکان و مکان
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ الَّذِیْۤ اَنْزَلَ عَلٰى عَبْدِهِ الْكِتٰبَ وَ لَمْ یَجْعَلْ
لَّهٗ عِوَجًاؕٚ(۱)قَیِّمًا لِّیُنْذِرَ بَاْسًا شَدِیْدًا مِّنْ
لَّدُنْهُ وَ یُبَشِّرَ الْمُؤْمِنِیْنَ الَّذِیْنَ یَعْمَلُوْنَ الصّٰلِحٰتِ
اَنَّ لَهُمْ اَجْرًا حَسَنًاۙ(۲)مَّاكِثِیْنَ فِیْهِ اَبَدًاۙ(۳)
فضیلت سورہ کہف شریف کی یہ ہے کہ جو شخص قبل
نماز جمعہ کے سورہ کہف پڑھے ، وہ دوسرے جمعہ تک بلیات سے محفوظ رہے ،الحمد
اللہ الذی انزل علی عبدہ الکتب (الی) قولہ ماکثین فیہ ابدا ان آیات کو اول ماہ میں مٹی
کے یا چینی کے برتن پر لکھ کر بارش یا دریا کے پانی سے دھو کر گھر کی چاروں
دیواروں پر اس طرح ڈالے کہ پانی زمین پر نہ ٹپکے بہت برکت ہوگی اور کاغذ کے چار
ٹکڑوں پر(اس کا نقش) لکھ کر کلہڑ میں رکھ کر چاروں کونوں میں دفن کرنے سے وہ
نئےمکان ودُکان آباد رہیں گے ان شاءاللہ