سَیِّدُنَااَحَبَّ اَلنَّاسِﷺ پڑھنے کے برکات
اس اسم پاک
کے اعدادایک سو ترپن (153) ہیں اور اس کے معنی ہیں ۔ تمام انسانوں سےپیارے ، سب
لوگوں سے پیارے۔حضُور سرور کائنات صلی اللہ وآلہٖ وسلم کے اس صفاتی اسم پاک کو
پڑھنے کی بہت زیادہ فضلیت ہے جو کوئی اس
بات کی خواہش رکھتا ہو کہ اس کے دل میں حضُور نبی کریم صلے اللہ علیہ وسلم کی محبّت
راسخ ہوجائے تو وہ روزانہ نماز عشاء کے
بعد باوضو حالت میں ایک سو مرتبہ اس اسم پاک کو پڑھ لیا کرے انشاء اللہ تعالیٰ اسے
محبّت رسُول صلے اللہ وصلم حاصل ہوگی ۔ علاوہ ازیں اگر کوئی یہ چاہے کہ اسے حضُور
کریم علیہ الصّلوٰۃ والسّلام کی زیارت کی سعاوت
حاصل ہو جائے تو وہ روزانہ رات کو سونے سے قبل خُوب اچھی طرح وضوکرے پاکیزہ
لباس پہنے اور پاک صاف بستر پر بیٹھ کر تین سو مرتبہ یہ اسم پاک نہایت توجہ ویکسوئی
کے ساتھ پڑھے اور پھر اپنے مقصد کی نیّت کرتے ہوئے قبلہ رُخ ہو کر لیٹ جائے ان شاء اللہ تعالٰی خواب میں حضُور صلی
اللہ علیہ وسلم کی زیارت سے مشرف ہوگا ۔ اگر پہلے دن کامیابی نہ ہو تو دوسرے دن
پھر اسی طرح کرے ان شاء اللہ تعالیٰ تین یوم میں ضرور اس سعادت مشرف ہوگا مگر یقین کامل اور خلوص
نیّت ہونا شرط ِ اوّل ہے۔