سَیِّدُنَاغَوْثٌﷺ
پڑھنے کے برکات
اس اسم پاک
کے اعداد پندرہ سو چھ (1506)ہیں اور اس کے معنی ہیں مدد کرنے والے ، فریاد سُننے
والے۔حضُور نبی کریم علیہ الصّلوٰۃ والسّلام کے اس صفاتی اسم پاک کو پڑھنے کا
فائدہ یہ ہے کہ جو کوئی کسی ناگہانی مصیبت میں مبتلاہوگیا ہو اور مصیبت سے چھٹکارے
کی صورت دکھائی نہ دیتی ہو تو وہ باوضوحالت میں قبلہ رُخ ہوکر بیٹھے اور حضُور
سرور کائنات صلے اللہ علیہ وسلم پردُرود پاک بھجنے کے بعد پندرہ سو چھ مرتبہ اس
اسم مبارک کو پڑھے اور اللہ تعالیٰ سے
دُعا مانگے انشاء اللہ تعالیٰ مصیبت سے نجات حاصل ہوگی ۔جو کوئی کسی ایسے مرض میں
مبتلا ہو کہ علاج کرواکر تنگ آگیا ہو مگر کسی طرح شفا حاصل نہ ہوتی ہوتو روزانہ باوضو حالت میں ایک سو مرتبہ یہ اسم پاک
پڑھ کر بارگاہِ الہٰی میں دُعا مانگے
چالیس یوم تک بلاناغہ اسی طرح کرے انشاء
اللہ تعالےٰ شفا ئے کاملہ نصیب ہوگی۔ اور بیماری جاتی رہے گی۔