Saturday, May 4, 2024
JANWARON KI HIFAZAT KA TAWEEZ | جانوروں کی حفاظت کا تعویذ | Animal protection amulet | SUFI IMRAN RAZVEE SB
JANWARO KE HAR QISM KE AMRAZ SE SHIFA AUR UNKI HIFAZAT KE WAASTE IS NAQSH KO KALI SIYAHI SE LIKH KAR CHAMDE ME LAPET KAR GALE ME DALE IN SHA ALLAH HAR BALA AUR NAZAR BAD SE MAHFOOZ RAHEGA. (AL AUFAAQ)
KHUDA E MAALIKAL MULK | خدائے مالک الملک | SUFI IMRAN RAZVEE SAHAB | IDARA ROOHANI IMDAD
خدائے مالک الملک
حقیقی بادشاہ یعنی وہ زمین وآسمان اور
تمام عالم کا حقیقی بادشاہ ہے دونوں جہاں اسی کے تصرف اور قبضہ میں ہیں وہ سب سے
بے نیاز ہے اور سب اس کے محتاج لہٰذاجب بندہ نے اس کی یہ حیثیت وصفت جان لی تو اس
پر لازم ہے کہ اس کی بارگاہ کا بندہ وغلام اور اسی کے درکاگدا بنے اور اس کی اطاعت
وفرمانبرداری کے ذریعہ اسی کے آستانہ عزت وجاہ کی طلب کرے ۔ نیز بندہ پر لازم ہے
کہ اس کی بارگاہ قدرت وتصرف سے تعلق پیدا کرے اس کے علاوہ ہر ایک سے کلیتہ ًبے
نیاز ی اختیارکرے۔
نہ کسی سے اپنی ضرورت وحاجت بیان کرے اور
نہ کسی سے ڈرے نہ امید رکھے اپنے دل اپنے نفس اور اپنی قلب کی دنیا کا حاکم بنے
اور اپنی اعضاء اور اپنی قویٰ کو قابو میں رکھ کر اس کی اطاعت و عبادت اور شریعت
کی فرمانبرداری مین لگادے تاکہ صحیح معنی میں اپنے وجود کی دنیا کا حاکم کہلائے۔
خاصیت جو شخص اس اسم کو القدوس کے
ساتھ (یعنی ملک القدوس) پابندی کے ساتھ پڑھتا رہے تو اگر وہ صاحب ملک اور سلطنت
ہوگا تو اس کے ملک اور سلطنت کو اللہ تعالٰی قائم ودائم رکھے گا اور جو صاحب سلطنت
نہ ہو گا تو اس اکی برکت سے اس کا اپنا نفس مطیع وفرمانبردار رہے گا اور جو شخص
اسے عزت وجاہ کے لئے پڑھے تو اس کا مقصود حاصل ہوگا اور اس بارہ میں یہ عمل مجرب
ہے۔
حضرت شاہ عبدالرحمن نے اس کی خاصیت یہ
لکھی ہے کہ جو شخص اس اسم "الملک" کو روزانہ نوے بار پڑھے تو نہ صرف یہ
کہ روشن اور تو نگر بلکہ حکام وسلاطین اس کے لئے مسخر ہوجائیں گے اور عزت واحترام
اور جاہ کی زیادتی کے حصول کے لئے مجرب ہے۔
The Blessing Of Reciting Saiyiduna Hareesun سَیِّدُنَاحَرِیْصٌﷺِ پڑھنے کے برکات | SUFI IMRAN RAZVEE SB
سَیِّدُنَاحَرِیْصٌﷺِ پڑھنے کے برکات
اس اسم پاک کے اعدادتین سو آٹھ (308)ہیں اور اس کے معنی ہیں مومنوں پر حریص۔یہ حضور نبی کریم صلے
اللہ علیہ وسلم کا صفاتی اسم پاک ہے ۔ اس کی فضلیت یہ ہے کہ اگر کسی کے پیٹ میں
درد ہو تو باوضو حالت میں دس مرتبہ پڑھ کرپانی پر دم کرے اور مریض کوپلائے انشاء
اللہ تعالیٰ پیٹ درد ختم ہو جائے گا ۔ اللہ تعالیٰ شفائے کا ملہ نصیب فرمائے گا
کسی کی کوئی جائز حاجت ہو پوری نہ ہو تو وہ باوضو حالت میں نماز عصر کے بعد تین سو
آٹھ مرتبہ یہ اسم پاک پڑھ کر اللہ تعالیٰ سے دُعا مانگے اکیس یوم تک بلاناغہ یہ
عمل کرے انشاء اللہ تعالیٰ حاجت روائی ہو گی۔
Thursday, May 2, 2024
KHUDAAYE RAHMAN O RAHEEM | خدائے رحمن و رحیم | Sufi Imran Razvee Sb
خدائے رحمٰن و رحیم
رحم کرنے والا مہربان ، ان دونوں ناموں سے
بندہ کا نصیب یہ ہے یعنی صفات باری تعالٰی کو اپنا نے کے سلسلہ میں ان اسماء کا
تقاضہ یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کی ذات کی طرف کامل توجہ ہو اسی ذات پر تو کل وبھروسہ
کیا جائے اپنا باطن اس کے ذکر میں مشغول رکھا جائے غیر اللہ سے بے پر واہی برتی
جائے بندگان اللہ پر رحم کیا جائے چنانچہ مظلوم کی حمایت ومدد کی جائے اور ظالم کو
بطریق نیک ظلم سے باز رکھا جائے اللہ کی عبادت اور اس کے ذکر سے غفلت برتنے والوں
کو خبردار کیا جائے گنہگار کی طرف رحمت کی نظر کی جائے نہ کہ اسے نظرِ حقارت سے
دیکھا جائے اپنی طاقت کے بقدر غیرشرعی امور کے استیصال میں کوشش صرف کی جائے اور اپنی وسعت وہمت کے مطابق
محتاجوں اور ضرورت مندوں کی حاجتوں کو پورا کرنے کی سعی کی جائے ۔
خاصیت جو شخص ہر نماز کے بعد سو
بار اَلرَّحْمٰنِ
الرَّحِیْمِ کہے حق تعالٰی اس کے دل
سے غفلت ، نسیان اور قساوت دور کرے اور تمام مخلوق اس پر مہربان و مشفق ہوگی۔
The Blessing Of Reciting Saiyiduna Makeenun سَیِّدُنَامَکِیْنٌﷺِ پڑھنے کے برکات | SUFI IMRAN RAZVEE SB
سَیِّدُنَامَکِیْنٌﷺِ
پڑھنے کے برکات
اس اسم پاک کے اعدادایک سو بیس (120) ہیں اور اس
کے معنی ہیں مکان والے۔ اس اسم پاک کی
فضلیت یہ ہے کہ اگر کسی کی نگاہ کمزور ہو اور وہ دن بدن کمزور ہوتی جارہی ہو تو وہ
روزانہ باوضو حالت میں دس مرتبہ یہ اسم ِ
پاک پڑھے ان شاء اللہ تعالےٰ نظر کی کمزوری دور ہو جائے گی اور آنکھوں
کی روشنی میں اضافہ ہوجائےگا۔جو کوئی مفلس وتنگدست ہو روزانہ نمازفجر اور نماز
عشاء کےبعد ایک سو بیس مرتبہ یہ اسم پاک پڑھ کر اللہ تعالیٰ سے دُعا مانگے بفضل
باری تعالیٰ افلاس وتنگدستی دُور ہوجائے گی۔
Wednesday, May 1, 2024
Featured Post
AL AUFAAQ (Vol-14) الاوفاق
Book Your Copy Now +91-9883021668
-
ADAD NIKALNE KA AASAN TARIQA KISI BHI NAAM KA ADAD NIKALNE KA AASAN TARIQA YEH HAI KE NAAM KE HUROOF KO MUFARRAD YANI ALAG ALAG LIKH ...