Friday, September 8, 2023
Mia Biwi Me Nachaaki میاں بیوی میں ناچاقی (Quarrel between husband and wife)
میاں بیوی میں ناچاقی
اگر میاں بیوی کے مابین ناچاقی ہو
جس کی وجہ سے گھر میں لڑائی جھگڑارہتا ہو کسی کے سمجھانے سے بھی یہ کشیدگی ختم نہ
ہوتی ہو تو عامل کا چاہیئے کہ وہ نماز فجر پڑھنے کے بعد ایک سفید کاغذ پر عرق گلاب
اور زعفران سے یہ لکھے طٰسٓمٓ تِلْکَ اٰیَاتُ الْکِتٰبِ الْمُبِیْن یہ لکھا ہوا تعویذ آپ زمزم یا بارش کے پانی سے دھوکر دونوں
کو پلادے جوبھی پیئے گا ان شاءاللہ تعالیٰ مطیع ہو جائےگا۔میاں بیوی کے مابین
ناچاقی دُور ہو جائے گی اس کا آپس میں جھگڑا نہ ہوگا۔اگر یہ پانی اپنے کسی ملازم
کو بھی پلائے تو اُس پر اس کے یہ اثرات مرتب ہوگے کہ وہ مطیع و تابعدار ہو جائے گا
کبھی مالک کو دھوکہ نہ دے گا وفاداری خوب زیادہ کرےگا۔
Thursday, September 7, 2023
سَیِّدُنَاحَکِیْمٌ ﷺِ پڑھنے کے برکات
سَیِّدُنَاحَکِیْمٌ
ﷺِ پڑھنے کے برکات
اس اسم پاک کے اعداد اٹھہتر (78) ہیں اور
اس کے معنی ہیں حکمت والا ،دانا یہ اسم مبارک بھی بہت ہی فضیلت وبر کات کا حامل ہے
اگر کوئی کسی مصیبت میں گرفتار ہو گیا ہو تو اُسے چاہیئے کہ وہ کثرت سے اس اسم پاک
کو پڑھ کر بار گاہ ِ الہیٰ میں دُعا مانگے انشاء اللہ تعالیٰ بہت جلد مصیبت سے
خلاصی ہو جائے گی ۔اللہ تعالیٰ راحت نصیب فرمائے گا ۔ اگر میاں بیوی کے مابین نا
چاقی پیدا ہوگئی ہو کسی بھی طرح ان کی آپس
میں نہ بنتی ہو تو چاہیئےکہ باوضوحالت میں
ہزار مرتبہ اسم پاک پڑھ کر کسی بھی کھانے والی چیز پر دم کرکے دونوں کو کھِلادی
جائے انشاء اللہ تعالیٰ دونوں کے مابین نا چاقی دُور ہو جائے گی ۔اگر کسی کو کوئی
ایسی مشکل پیش آگئی ہو کہ جس کے حل کی کوئی اُمید دکھائی نہ دیتی ہو تو ایسی صورت
میں باوضوحالت میں قبلہ رُخ ہو کر بیٹھے اور نہایت توجہ ویکسوئی کے ساتھ تین ہزار
مرتبہ یہ اسم پاک پڑھے سات یوم تک بلاناغہ اسی طرح کرے انشاء اللہ تعالیٰ مشکل
آسان ہو جائے گی اللہ تعالیٰ پریشانی کو رفع فرمادےگا ۔ جو کوئی اس بات کا خواہاں
ہو کہ اللہ اسے حکمت ودانائی عطافرمائے اس پر علم و حکمت کے دروازے کھول دے تو
اُسے چاہیئے کہ وہ ہر نماز کے بعدکثرت سے یہ اسم پاک پڑھنے کا معمال بنائے انشاء
اللہ تعالیٰ مطلوبہ مقصد میں کامیابی ہو گی ۔اگر کسی کو ناحق قید میں ڈال دیا گیا
ہو تو اور وہ اپنی رہائی کا خواہاں ہو تو اُسے چاہیئے کہ وہ روزانہ نماز ظہر کی
ادئیگی کے بعد نوے مرتبہ یہ اسم پاک پڑھ کر اللہ تعالیٰ سے دُعا مانگے تو بفضل
باری تعالیٰ اساسم پاک کی برکت کے طفیل بہت جلد اس کی رہائی عمل میں آجائے گی اگر
کسی کی اولاد فسق و فجور میں مبتلا ہو اور کسی بھی طرح راہِ رِاست پر نہ آتی ہو تو
وہ روزانہ باوضو حالت میں 78 مرتبہ پڑھ کر پانی پر دم کرے اور اپنے بچوں کو یہ دم
کیا ہوا پانی پلادے چالیس یوم تک بلاناغہ اسی طرح کرے انشاء اللہ تعالیٰ اوالاد
بُرائی کی راہ چھوڑ کر راہ ِ راست پر آجائے گی ۔اگر کسی عورت کو دورانِ زچگی دردِ
زہ کم آتا ہو تو وہ اس کا وِرد رکھاکرے ۔دردِ زہ میں کمی واقع نہ ہو گی۔
Ghumshuda Ke bare Me Maloom Karna گمشدہ کے بارے میں معلوم کرنا (Finding out about the missing)
گمشدہ کے بارے میں معلوم کرنا
اگر کسی کا کوئی عزیز گم ہو گیا
اور اس کے بارے میں کوئی پتہ نہ چلتا ہو کہ وہ کس حالت میں ہے زندہ ہے یا مر چکا
ہے تواس مقصد کے لیے چاہیئے کہ نماز عشاء کی ادائیگی کے بعد با وضو حالت میں ایک
سفید کاغذ پر عرق گلاب اور زعفران سے کٓھٰیٰعٓصٓ لکھے اور یہ کاغذ اپنے سر کے نیچے رکھ کر قبلہ
رُخ منہ کر کے لیٹ جائے اور درود پاک پڑھتا ہوا سوجائے ان شاء اللہ تعالیٰ خواب
میں اسے اس شخص کی حالت کے بارے میں اس طرح معلوم ہو جائے گا کہ اسے خواب میں ایک
شخص اس کی طرف متوجہ دکھائی دے گا اور اس سے جو بھی سوال پوچھے گا وہ شخص اس کا
بالکل صیح جواب دے گا ۔
Wednesday, September 6, 2023
Rizq Me Izafa رزق میں اضافہ
رزق میں اضافہ
جس کسی کا کاروبار ٹھپ ہوگیا ہو
رزق میں کمی واقع ہوگئی ہوتو وہ نماز فجر کی ادائیگی کے بعد قبلہ رُخ بیٹھ کر ایک
سفید کاغذ پر یہ لکھے، الٓمّصٓ کٓھٰیٰعٓصٓ حٰمٓعٓسٓقٓ قٓ وَالْقُرْاٰنِ الْمَجِیْدُ نٓ وَلْقَلَمِ و
مَا یَسْطُرُوْنِلکھنے کے بعد
کسی گتے پر چسپاں کرکے اپنی دکان یا کاروبار کی جگہ پر لٹکادے اور روزانہ بلا ناغہ
جب بھی دکان کھولےتو صبح کے وقت اس کو دیکھ کر پڑھے انشا ء اللہ تعالیٰ دن بدن
آمدنی میں اضافہ ہوتا جائے گا رزق میں خیروبرکت پیدا ہوگیاور مطلوبہ مقصد میں
کامیابی ہوگی۔
Monday, September 4, 2023
Aulad e Narina Ka Husool اولادِ نرینہ کا حصُول (Obtaining male children)
اولادِ نرینہ کا حصُول
جو کوئی اولادِ نرینہ کی خواہش
رکھتا ہو جب کہ اس کے ہاں صرف لڑکیاں ہی پیدا ہوتی ہوں تو وہ اُس وقت یہ عمل کرے
کہ جب اُس کی بیوی کو حمل ٹھہر جائے نماز عشاءکی ادائیگی کے بعد باوضو حالت میں
ایک سفید کاغذ پر سات مرتبہ کٓھٰیٰعٓصٓ لکھے اور آب زمزم
یا بارش کے پانی یا پاک صاف پانی سے دھوکر دونوں میاں بیوی پی لیں اس کے بعد اللہ
تعالیٰ سے اولادِ نرینہ کے حصول کے لیے دُعا مانگیں ۔سات یوم تک اسی طرح یہ عمل
کریں بفضل باری تعالیٰ اس کی برکت سے نیک اور صالح بیٹے کی پیدائش ہوگی۔
Sunday, September 3, 2023
Tuesday, August 29, 2023
Featured Post
AL AUFAAQ (Vol-14) الاوفاق
Book Your Copy Now +91-9883021668
-
ADAD NIKALNE KA AASAN TARIQA KISI BHI NAAM KA ADAD NIKALNE KA AASAN TARIQA YEH HAI KE NAAM KE HUROOF KO MUFARRAD YANI ALAG ALAG LIKH ...