Friday, March 31, 2023

Dua e Siddiq e Akbar دعائے صدیق اکبر رضی اللہ عنہ

از۔شیخ الروحانیات صوفی محمد عمران رضوی القادری

الاوفاقAL-AUFAAQ#7 

دُعائے صدِّیقِ اکبر

حضورنبی ٔکریم روف رحیم صَلَّی اللّٰہ  تَعَالٰی عَلَـیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے امیر المؤمنین حضرت سیِّدُنا ابوبکر صدیق رَضِی َاللّٰہ  تَعَالٰی عَنْہ کو یہ دعا سکھائی۔

اَللّٰہُمَّ اِنِّیْ اَسْئَلُکَ بِمُحَمَّدٍ نَّبِیِّکَ وَاِبْرَاہِیْمَ خَلِیْلِکَ وَمُوْسٰی نَجِیِّکَ وَعِیْسٰی کَلِمَتِکَ وَرُوْحِکَ وَبِتَوْرَاۃِ مُوْسٰی وَاِنْجِیْلِ عِیْسٰی وَزَبُوْرِ دَاوٗدَ وَفُرْقَانِ مُحَمَّدٍصَلَّی اللّٰہ  عَلَیْہِ وَسَلَّمَ وَعَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْنَ وَبِکُلِّ وَحْیٍ اَوْحَیْتَہٗ اَوْ قَضَا ءٍ قَضَیْتَہٗ اَوْ سَائِلٍ اَعْطَیْتَہٗ اَوْ غَنِیٍّ اَفْقَرْتَہٗ اَوْ فَقِیْرٍ اَغْنَیْتَہٗ اَوْضَالٍّ ہَدَیْتَہٗ وَاَسْئَلُکَ بِاسْمِکَ الَّذِیْ اَنْزَلْتَہٗ عَلٰی مُوْسٰی عَلَیْہِ السَّلَام وَاَسْئَلُکَ بِاسْمِکَ الَّذِیْ بَثَثْتَ بِہٖ اَرْزَاقَ الْعِبَادِ وَاَسْئَلُکَ بِاسْمِکَ الَّذِیْ وَضَعْتَہٗ عَلَی الْاَرْضِ فَاسْتَقَرَّتْ وَاَسْئَلُکَ بِاسْمِکَ الَّذِیْ وَضَعْتَہٗ عَلَی السَّمٰوَاتِ فَاسْتَقَلَّتْ وَاَسْئَلُکَ بِاسْمِکَ الَّذِیْ وَضَعْتَہٗ عَلَی الْجِبَالِ فَرَسَّتْ وَاَسْئَلُکَ بِاسْمِکَ الَّذِی اِسْتَقَلَّ بِہٖ عَرْشُکَ وَاَسْئَلُکَ بِاسْمِکَ الطُّہْرِ الطَّاہِرِ الْاَحَدِ الصَّمَدِ الْوِتْرِ الْمُنَزَّلِ فِیْ کِتَابِکَ مِنْ لَّدُنْکَ مِنَ النُّوْرِ الْمُبِیْنِ وَاَسْئَلُکَ بِاسْمِکَ الَّذِیْ وَضَعْتَہٗ عَلَی النَّہَارِ فَاسْتَنَارَ وَعَلَی اللَّیْلِ فَاَظْلَمَ وَبِعَظَمَتِکَ وَکِبْرِیَائِکَ وَبِنُوْرِ وَجْہِکَ الْکَرِیْمِ اَنْ تَرْزُقَنِیَ الْقُرْاٰنَ وَالْعِلْمَ بِہٖ وَتَخْلِطَہٗ بِلَحْمِیْ وَدَمِیْ وَسَمْعِیْ وَبَصَرِیْ وَتَسْتَعْمَلَ بِہٖ جَسَدِیْ بِحَوْلِکَ وَقُوَّتِکَ فَاِنَّہٗ لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِکَ یَا اَ رْحَمَ الرَّاحِمِیْن

 اےاللّٰہ  عَزَّوَجَلَّ! تیرے نبی حضرت سیِّدُنا محمد مصطفٰے، حضرت سیِّدُنا ابراہیم خلیل اللّٰہ  ، حضرت سیِّدُنا موسیٰ کَلِیْمُ اللّٰہ  اور حضرت سیِّدُنا عیسیٰ رُوْحُ اللّٰہ  عَلَیْہِمُ السَّلَام کے وسیلے میں  تجھ سے دعا مانگتا ہوں  سیِّدُنا موسیٰ عَلَیہِ السَّلَام کی تورات، سیِّدُنا عیسیٰ عَلَیہِ السَّلَام کی انجیل، سیِّدُنا داؤد عَلَیہِ السَّلَام کی زبور، حضرت سیِّدُنا محمد مصطفٰی صَلَّی اللّٰہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے قرآن، تیری ہر نازل کردہ وحی، تیرے فرمائے ہوئے ہر فیصلے، جسے تو نے عطا کیا اس سائل، جس غنی کو تونے فقیر کیا، جس محتاج کو تونے امیر کیا اور جس گمراہ کو تونے ہدایت دی (ان تمام) کے وسیلے میں  تجھ سے سوال کرتا ہوں  تیرے اس نام کے وسیلے سے جسے تو نے حضرت سیِّدُنا موسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام پر نازل کیا، تیرے اس نام کے وسیلے سے جس کے صدقے تومخلوق کو رزق تقسیم فرماتا ہے تیرے اس نام کے واسطے سے جسے تو نے  زمین پر رکھا تو وہ قرار پکڑ گئی تیرے اس نام کے طفیل جسے تو نے آسمانوں  میں  رکھا تو وہ بلند ہوگئے، تیرے اس نام کے وسیلے جسے تو نے پہاڑوں  پر رکھا تو وہ جم گئے اور تیرے اس نام کے صدقے سوال کرتا ہوں  جس سے عرش قائم ہےتیرے اس نام کے واسطے دعا کرتا ہوں  جو پاک ہے اور پاک کرنے والا ہے، ایک ہے، بے نیاز ہے، یکتا ہے، تیری نازل شدہ کتاب میں  تیری طرف سے جو روشن نور ہے اس کے صدقے تجھ سے سوال کرتا ہوں  تجھے تیرے اس نام کا واسطہ پیش کرتا ہوں جسے تو نے دن پر رکھا تو وہ روشن ہوگیا، رات پر رکھا تو وہ تاریک ہوگئی تیری عظمت وکبریائی اور تیرے وجہ کریم کے نور کے وسیلے دُعاگو ہوں  کہ مجھے قرآن یاد کرنے اور اسے سمجھنے کی توفیق عطا فرما اور اسے میرے گوشت، خون اور سماعت وبصارت میں ملادے اور اپنی قوت وتوفیق سے میرے بدن کو اس کے مطابق استعمال فرما اے سب سے زیادہ رحم فرمانے والے! گناہوں  سے بچنے کی طاقت اور نیکی کرنے کی توفیق تیری ہی طرف سے ہے۔

Naqsh Hubbe Shadeed Ba Moakkil نقش حب شید با موکل ( Angelic Taweez For Love)


 

Jaame Aur Kaamil Masnoon Dua جامع اور کامل مسنون دعاء

از۔شیخ الروحانیات صوفی محمد عمران رضوی القادری

الاوفاقAL-AUFAAQ#7 

جامع اور کامل دعا

سردار انبیاءمحمد مصطفٰی صَلَّی اللّٰہ  تَعَالٰی عَلیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ام المؤمنین حضرت سیِّدَتُنا عائشہ صدیقہ رَضِیَ اللّٰہ  تَعَالٰی عَنْہا   سےارشاد فرمایا جامع اور کامل دعائیں  مانگا کرو اور یوں  عرض گزار ہوا کرو۔


ائےاللہ! میں  تجھ سے ہر بھلائی کا طالب ہوں  وہ بھلائی چاہے جلدی ہو یا دیر سے مجھے معلوم ہو یا نہ ہو میں  تجھ سے ہر برائی سے پناہ چاہتا ہوں  چاہے وہ جلد آنے والی ہو یا تاخیر سے مجھے اس کا علم ہو یا نہ ہومیں  تجھ سے جنت اور جنت سے قریب کرنے والے اعمال کا سوال کرتا ہوں  اور جہنم اور اس سے قریب کرنے والے اعمال سے تیری پناہ مانگتا ہوں  میں  تجھ سے اس بھلائی کا سوال کرتا ہوں  جس کا سوال تیرے خاص بندے اور رسول حضرت محمد مصفطےٰ صَلَّی اللّٰہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے کیا اور اس چیزسے تیری پناہ چاہتا ہوں  جس سے تیرے خاص بندے اور رسول حضرت محمد مصطفےٰ صَلَّی اللّٰہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے پنا ہ چاہی اے سب سے بڑھ کر رحم فرمانے والے! تیری رحمت کے صدقے میں  تجھ سے التجا کرتا ہوں  کہ میرے بارے میں  تو نے جوفیصلہ فرمایا ہے اس کا انجام بخیر ہو۔


Navi.n Roze Ki Tasbeeh نویں روزے کی تسبیح

 


Aathvi.n Roze Ki Tasbeeh آٹھویں روزے کی تسبیح


 

Wednesday, March 29, 2023

Taufeeq e Ibadat Lisan e Saadiq Aur Qalb e Saleem Ki Dua توفیق عبادت لسان صادق اور قلب سلیم کی مسنون دعاء

 


Ism e Khaatim Parhne Ke Barakaat اسم خام ﷺ پڑھنے کے برکات

 سَیِّدِنَا  خَاتِمٌ ﷺ

اس اسم پاک کے اعداد ایک ہزار اکتالیس ہیں اس کے معنی ہیں ۔ ختم کرنے والے تمام کرنے والے یعنی آخری نبی آخری پیغمبر تمام انبیاء کی نبّویت ختم کرنے والے حضرت محمد مصطفٰےصلی اللہ علیہ وسلم حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ حضور نبی کریم علیہ الصّلوٰۃالسلام نے ارشاد فرمایا کہ میرے اور مجھ سے پہلے گزرے انبیاء کی مثال اس شخص کی سی ہے جس نے ایک گھر بنایا اور اسے بہت ہی خوبصُورت بنایا لیکن ایک کونے میں ایک اینٹ کی جگہ چھوڑدی تو لوگ اس کے ارد گرد پھر تے تھے اور حیرت کا اظہار کرتےتھے کہ یہ ایک اینٹ کی جگہ کیوں خالی رکھی گئی ۔ تو وہ اینٹ میں ہوں اور میں ابنیاء کا خاتم ہوں میرے بعد کوئی نبی نہیں   (بخاری شریف سنن ابوداود )حضورنبی کریم علیہ الصّلوٰۃ و السلام کے اس صفاتی اسم پاک کی فضلیت بہت زیادہ ہے اگر کسی کی کوئی ایسی مُراد ہو جو پُوری  نہ ہوتی ہو تو اُسے چاہئیے کہ وہ اتوار کے دن باوضو حالت میں ستر  مرتبہ یہ اسم پاک پڑھ کر باگاہ ِ الہیٰ میں دُعا مانگے ان شاء اللہ تعالیٰ جوبھی جائز مراد ہوگی بہت جلد پوری ہوجائے گی۔کسی بھی ناگہانی مشکل اور پریشانی کی صُورت میں وضو کرکے قبلہ رُخ ہو کر بٹھے  اور نہایت توجہ ویکسوئی کے ساتھ ایک ہزار ایکتالیس مرتبہ یہ اسم پاک پڑھے اور پھر اللہ تعالیٰ کے حضور عجزوانکساری کے ساتھ دُعا مانگے سات یوم تک بلاناغہ اسی طرح کرے انشاء اللہ تعالیٰ مشکل وپریشانی دُور ہو جائے گی ۔ اگر سات یوم تک مطلوبہ مقصد میں کامیابی نہ ہو تو چودہ دن تک اسی طرح عمل کرے انشاء اللہ تعالیٰ ضرور  مشکل آسان ہو جائے گی۔




Saatvi.n Roze Ki Tasbeeh ساتویں روزے کی تسبیح


 

Featured Post

AL AUFAAQ (Vol-14) الاوفاق

Book Your Copy Now +91-9883021668