Monday, March 6, 2023
Thursday, March 2, 2023
Wednesday, March 1, 2023
Tuesday, February 28, 2023
Kashful Qulub Aur Yaksoi Ka Amal کشف القلوب اور یکسوئی کا عمل
از۔شیخ
الروحانیات صوفی محمد عمران رضوی القادری
الاوفاقAL-AUFAAQ#4
کشف
القلوب اور یکسوئی کا عمل
کسی بھی فن میں کامیاب ہونے کے لئے انسان کے دل و دماغ کا یکسو ہونا ضروری ہے
خاص کر فنِّ عملیات و نقوش میں کہ جب تک عامل کا ذہن منتشر ہوگا اس کے اعمال ناقص
اور نقوش بے اثر ہوں گے ،پھر آگے ترقی کا مدار بھی یکسوئی اور صفائے قلبی پر منحصر
ہے لہذا احباب کے لئے کشف القلوب اور
یکسوئی حاصل کرنے کے لئے سورہ یسین اور
اسماءِ موکلینِ باطنی حروفِ تہجی کا ایک خاص صدری عمل پیش خدمت ہے، عامل کوچاہئے
کہ تہجد کا اہتمام کرے اس کے لئے عشاء کے بعد جلد سو جائے تاکہ تہجد میں بیدار
ہونے میں دشواری پیش نہ آئے ،جب بیدار ہو
تو حضوری قلب کے ساتھ وضو بنائے اور جس قدر نفل ادا کرنا چاہے ادا کرے کم از کم
چار نفل دو سلام سے ادا کرے اب درودشریف کوئی سا طاق مرتبہ پڑھ کر تعوذ و تسمیہ کے
ساتھ سورۃ یسین شریف کا ورد شروع کرے جب
یسین شریف کے پہلے مبین پر پہنچے تو الف
تا یا حروفِ تہجی موکلینِ باطنی کے ساتھ
ایک مرتبہ پڑھے جب دوسرے مبین پر پہنچے تو دو مرتبہ پڑھے جب تیسرے مبین پر
پہنچے تو تین مرتبہ پڑھے اسی طرح چوتھے پر
چار مرتبہ پانچوے پر پانچ مرتبہ چھٹے پر چھ مرتبہ اور ساتویں مبین پر سات مرتبہ
پڑھے یہ کل اٹھائیس ہو جائیں گے،اس عمل کی
خاصیت یہ ہے کہ دل پر ایک سکون طاری ہو جائےگا
اور لا یعنی خیالات دل میں جا گذیں نہیں ہوں گے اور دن بھر طبیعت میں ایک قسم کا ٹھہراو رہے گا نہ ذہن منتشر ہوگا نہ دل پریشان ،
بلکہ یکسو ئی کی نعمت حاصل ہونے لگے گی
،ایک ہفتے میں ہی یوں ہوگا کہ آپ کے دل میں پیش آنے والے واقعات یا کسی خبر
یا دوست احباب کے مافی الضمیر سے آگاہی ہونے لگے گی اور یہ بہت معمولی بات ہے
،ایسا ہونے پر اترانا نہیں چاہئے نا خودی کے زعم میں مبتلا ہونا چاہئے اور نا ہی
کسی کے سامنے شیخی بگھارنا چاہئے بلکہ واقعات و اخبار سے محض اپنے کشف کی تصدیق
کرتاجائے اور اپنے ایمان کو جلا بخشتا رہے اور یکسوئی کا لطف اٹھاتا رہے ،اس عمل
کا حاصل یہی ہے لہذا کوئی کم ضرف اگر یہ سمجھے کہ وہ اس عمل کو کرکے لوگوں کے دلوں
کے بھید جان لےگا تو جاننا چاہئے کہ ایسی ردّی فکر والا کبھی بھی کامیاب نہیں ہو
سکتا اسے چاہئے کہ پہلے اپنی فکر کی اصلاح کرے پھر اس میدان میں قدم رکھے ،جب
یکسوئی حاصل ہونے لگے تو سمجھ لینا تمہاری
جہاز اب رنوے پر دوڑ نے والی ہے پھر آگے پرواز بھی کرنا ہے
Sunday, February 26, 2023
Friday, February 24, 2023
Dars e Kanzul Iman Mukammal Hua درس کنز الایمان مکمل ہوا
Tuesday, February 21, 2023
Dua Taskheer e Dushmana Ki Riyazat Ka Tariqa دعاء تسخیرِ دشمناں کی ریاضت کا طریقہ
از۔شیخ
الروحانیات صوفی محمد عمران رضوی القادری
الاوفاقAL-AUFAAQ4
بسم اللہ الرحمن الرحیم
نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّی عَلٰی رَسُوْلِہٖ الْکَرِیْمِ
دعاء تسخیرِ دشمناں کی ریاضت کا طریقہ
مولائے کائنات حضرتِ علی شیرِ خدا کرم اللہ وجہہ الکریم سے منسوب یہ دعاء دفع اعداء میں اثر تمام رکھتی ہے جو کوئی ۴۱ مرتبہ بوقتِ فجرقبلِ طلوعِ آفتاب پڑھے گا اس کا دشمن ہمیشہ ذلیل و خوار ہوگا اور چاہے جتنا ایڑی چوٹی کا زور لگا لے اس دعاء کے پڑھنے والے پر ہرگذ غالب نہ آسکے گا اس دعاء کو عمل میں لانے کے لئے روزانہ ۴۱ مرتبہ فجر میں پڑھ لیں کسی بھی دن سے شروع کرسکتے ہیں چلہ مکمل کرنے کے بعد روزانہ اُسی وقت ۱۱ مرتبہ پڑھتا رہے عمل قائم رہےگا ،میاں بیوی میں سے کوئی نا فرمان ہو تو ا ن کو راہِ راست پر لانے کے لئے بھی یہ عمل اکسیر ہے (اجازت شرط ہے)
Monday, February 20, 2023
Thursday, February 16, 2023
Sharaf e Zohra Me.n Yeh Nuqoosh Likh Le.n تسخیر و محبت اور اصلاح نفس و احوال کا موثر وقت
بسم اللہ الرحمن الرحیم
نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّی عَلٰی رَسُوْلِہٖ الْکَرِیْمِ
شرفِ زہرہ ۲۰۲۳
نقوش تسخیر خلائق
تسخیر و محبت اور اصلاح نفس و احوال کا موثر وقت
شرفِ زہرہ کے خاص موقعے پر امسال فقیرِ قادری احبابِ خاص
وعام کے لئے ایک نہایت عمدہ تحفہ لیکر حاضر ہوا ہے ،عین شرف کے وقت آیت لقد جآءکم کا نقش ِ کامل وفق
نمبر۴۹۵؎ یا آیت لقد جآءکم کا نقشِ مخمس وفق نمبر۱۷؎ لکھ لیجئے یہ نقوش خاص طور
پر تسخیرِخلق کے لئے اور بالعموم تمام مقاصدِ حسنہ میں کام دیتا ہے احباب
جنہیں علاج و معالجے کی اجازت ہے وہ بکثرت لکھ کر رکھ لیں اور دیگر تمام احباب و
متعلقین خود اپنے لئے لکھ سکتے ہیں اللہ تعالیٰ خوب برکت فرمائے ۔نقش کامل کے خواص
الاوفاق کی قسط نمبر ۱۲؎ میں ملاحظہ کریں۔
شرفِ زہرہ کا وقت
ہندوستان میں اس کا وقت ۱۷۔فروری صبح۷بجکر۲۱ منٹ سے شروع
ہوکر ۱۸۔فروری صبح ۳ بجے تک رہے گا اس
دوران جو ساعتیں زہرہ کی آئیں گی ان میں نقوش لکھ لیں دن بھی جمعہ کا پڑا ہے لہذا
یہ شرف اس وجہ سے اور بھی باقوت ہو جائےگا ۔ایک اہم بات یہ کہ ہمارے یہاں کلکتہ میں پہلی
ساعت صبح ۶بجکر ۹ منٹ میں شروع ہوگی اور زہرہ اپنی شرفی درجات میں ایک گھنٹے بعد
پہنچے گا لیکن یہ وقت اول ساعت اور شرفی درجات سے نہایت قریب ہوے کی وجہ بہت خاص
ہے لہذا اس کو ضائع نہ جائے اس میں بھی بکثرت نقوش لکھ لیں ۔
نقش ترقی دکان
اس وقت نقش ترقی دکان بھی لکھ سکتے ہیں اس کا وفق نمبر ۴۷۵
ہے
نقش اصلاحِ نفس و احوال
حزب البحر کافقرہ اول یا علی یا عظیم سے انت العزیز الرحیم
تک لکھ لیں یا اس کے اعداد میں سائل کے نام کا عدد شامل کرکے لکھیں ان شاء یہ نقش
امدادِ غیبی اصلاح نفس و احوال اور کاربستہ کی کشادگی میں خوب کام دےگا چاہئیے کہ
اس پر ستر مرتبہ اسی فقرے کو پڑھ کر دم کریں۔وقت کی تنگی کے سبب زیادہ تفصیل نہ دے
سکا۔
طلسمی انگوٹھی شرفِ زہرہ
شرف زہرہ کےخاص موقعے پر احباب نے طلسمی
انگوٹھی برائے تسخیر خلق بنانےکی ترکیب معلوم کی ہے لہذا اس کا آسان اور مستند
طریقہ بتائے دیتا ہو جو کہ امام احمد بونی رحمہ اللہ کا عطاء کردہ ہے آپ نے فرمایا
اس سے عوام میں خوب مقبولیت اور پزیرائی ہوتی ہے ،یہ انگوٹھی کسی بھی ماہ مناسب
وقت میں تیار کر سکتے ہیں لیکن شرفاتِ کواکب میں یہ اور عمدہ اثر دیتا ہے طریقہ یہ
ہے کہ عین شرفِ زہرہ یا وقتِ متعینہ پر عمدہ خوشبو جلا کر تانبے یا چاندی کے پترے پر یا باریک
چھوٹے کاغذ پر زعفران سے کھیعص اور حمعسق کا نقش حرفی مخمس اس طرح لکھ
لیں کے یہ دونوں نقوشِ مقطعات ٹھیک ایک
دوسرے کے پیچھےبنیں ، لکھنے سے قبل ۱۱ مرتبہ درود شریف پڑھ کر کاغذ یا پترے پر
دم کریں خیال رہے لکھتے وقت بخور مسلسل روشن ہونا چاہئے لکھنے کے بعد ۱۱ بار درود پڑھ کر دم کر دیں اب ایسی
انگوٹھی بنوائیں جو کہ جوف نما ہو نچے سے بند ہو اس میں نقش ڈال کر اوپر سے اصلی
عقیق یمنی جڑوا دیں بس انگوٹھی تیار ہے اسے جمعہ کے دن غسل کے بعد ۱۱ مرتبہ درود شریف پھر بسم اللہ الرحمن
الرحیم کہ کر پہن لیں ان شاء اللہ تسخیر خلق خوب میسر ہوگی اور حصار و حفاظت کے
لئے بھی مفید ہے ہمارے یہاں خصوصی اہتمام
سے اس قسم کی انگوٹھیاں تیار کی جاتی ہیں حضرات و خواتین رابطہ کر سکتے ہیں اور
جنہیں خود بنانا ہو وہ اوپر بتائے گئے طریقے سے خود اپنے لئے بنا سکتے ہیں اللہ
برکت دے آمین ۔نقوش یہ ہیں ،یہ نقوش میری کتاب "حروفِ مقطعات و اسم اعظم " میں بھی موجود ہے وہاں بھی دیکھ سکتے ہیں
۷۸۶
ک |
ھ |
ی |
ع |
ص |
ع |
ص |
ک |
ھ |
ی |
ھ |
ی |
ع |
ص |
ک |
ص |
ک |
ھ |
ی |
ع |
ی |
ع |
ص |
ک |
ھ |
ح |
م |
ع |
س |
ق |
م |
ع |
س |
ق |
ح |
ع |
س |
ق |
ح |
م |
س |
ق |
ح |
م |
ع |
ق |
ح |
م |
ع |
س |
نقش کی چال
1 |
25 |
19 |
13 |
7 |
14 |
8 |
2 |
21 |
20 |
22 |
16 |
15 |
9 |
3 |
10 |
4 |
23 |
17 |
11 |
18 |
12 |
6 |
5 |
24 |
Featured Post
AL AUFAAQ (Vol-14) الاوفاق
Book Your Copy Now +91-9883021668
-
ADAD NIKALNE KA AASAN TARIQA KISI BHI NAAM KA ADAD NIKALNE KA AASAN TARIQA YEH HAI KE NAAM KE HUROOF KO MUFARRAD YANI ALAG ALAG LIKH ...