Friday, November 4, 2022

Istiqrar e Hamal Ka Ba Karamat Naqsh استقرار حمل کا باکرامت نقش (A dignified Amulet of pregnancy)

از ۔الاوفاق قسط۱؎

استقرارِ حمل کا با کرامت نقش

یہ نقش سرکار اعلیٰ حضرت عظیم البرکت عظیم المرتبت نور اللہ مرقدہ کا مستخرجہ ہے اس نقش سے بانچھ پن کا علاج کیا جاسکتا ہے اور ساتھ ہی او لا د نرینہ کیلئے بھی آز مودہ ثابت ہو اہے اگر کسی کو صرف لڑکیاں ہوتی ہوں تو یہ نقش بروز اتوار شمس اور پہلی ساعت میں لکھ کرحمل قائم ہونے کے بعد عورت کو بند ھوائے ان انشاء اللہ فر زندہ پیدا ہوگا اور اگر کوئی عورت بانجھ ہے تو اس کے علاج کیلئے اس نقش کو ۱۲۰ عدد مشتری کی ساعت میں زعفران و عنبر سے لکھ دے کہ روزانہ بلا ناغہ پانی میں گھول کر پی لیا کرے تو ان شا ء اللہ چارماہ کہ اندر اسے استقرار حمل ہوگا گو ہرمراد سے دامن بھر جائیگا ساتھ ہی ایک نقش گلے میں ڈالے اس کے ساتھ طبی علاج بھی جاری رکھے

گلے میں ڈالنے کیلئے یہ نقش لکھے اور اس کے باوجود حضور مفتی اعظم و الانقش گذر اسے بھی شامل کرکے دے پینے کیلئے نقش اسطرح لکھ کردے ق ف م وو غیرہ حروف کے منھ کھلے ہوں 


 

Roohani Amil Banne Ka Tariqa - How to Become a Spiritual Healer | Episode -3


 

Monday, September 19, 2022

Lauh wa Asma Saadat e Qamar لوح و اسماءسعادتِ قمر

 ازشیخ الروحانیات  صوفی محمد عمران رضوی القادری صاحب

الاوفاق قسط 12\

لوح و اسماءسعادتِ قمر

جس کا ستارہ قمر ہے اور وہ قمر کی سعادت کا حصول بذریعہ روحانی بطریق اسمائے ربانی و لوح نورانی چاہے تو اسے چاہئیے کہ شرف قمر یا اوج قمر یا اول ساعت قمر بروز پیر اس لوح کو زعفران سےسفید کاغذ پر لکھے اور روزانہ ساعت قمر میں ۵۵۶ پانچ سو چھپن مرتبہ یا رحمن یا رحیم معو اول آخر درود شریف ۱۱ مرتبہ پڑھ کر لوح پر دم کریں پڑھائی کے وقت  لوح کو اپنے سامنے رکھے ۴۰ روز مسلسل پڑھنے کے بعد لوح کر کچے موم میں لپیٹ کر کسی محفوظ جگہ دکھ دیں انشاءاللہ سعادت قمر کا حصول ہوگا اور قمر کی نحوست سے محفوظی رہے گی لوح یہ ہے۔

نوٹ: ہر ایک چلہ میں اسمائے الہیہ کے ساتھ ۱۱ مرتبہ چہل کاف متصل پڑھنا ہے مع درود غوثیہ ۱۱ مرتبہ اول و آخر 

لوحِ سعادتِ قمر



Sunday, September 18, 2022

Lauh wa Asma Saadat e Mirreekh لوح و اسماء سعادت مریخ

 ازشیخ الروحانیات  صوفی محمد عمران رضوی القادری صاحب

الاوفاق قسط 12\

 لوح و اسماء سعادت مریخ

جس کا ذاتی سیارہ مریخ ہو اسے مریخ کی سعادت کا حصول اس طرح کرنا چاہیئے کہ اس لوح کو شرف مریخ یا اوج مریخ یا اول ساعت مریخ بروز منگل بروز زعفران سے سفید کاغذ پر لکھ لے اور ایک چلہ کامل ہر روز مریخ کی ساعت میں یا مالک یا قدوس دو سو اکسٹھ ۲۶۱ مرتبہ مع اول آخر درود شریف کے لوح پر دم کرے اور پڑھنے کے وقت نظر لوح پر مرکوز رکھے بعد اختتام چلہ  لوح کو محفوظ مقام پر کچے موم میں لپیٹ کر رکھے دیں انشا ء اللہ مریخ کی نحوست ختم ہوگی اور سعادت کا حصول ہوگا

نوٹ: ہر ایک چلہ میں اسمائے الہیہ کے ساتھ ۱۱ مرتبہ چہل کاف متصل پڑھنا ہے مع درود غوثیہ ۱۱ مرتبہ اول و آخر 

لوح ِسعادتِ مریخ



Saturday, September 17, 2022

Taskheer e Hamzad - تسخیرِ ہمزاد


 

Lauh wa Asma Saadat e Zohal طریقہ لوح ِ و اسماءسعادت زحل

 ازشیخ الروحانیات  صوفی محمد عمران رضوی القادری صاحب

الاوفاق قسط 12\

طریقہ لوح ِ و اسماءسعادت زحل

زحل کی سعادت حاصل کرنے کیلئے اس لوح کو شرف زحل یا اوج زحل یا اول ساعت زحل بروز ہفتہ زعفران سے لکھ کر روزانہ بساعت زحل ۷۹۷ سات سو سنتانوے مرتبہ یا فتاح یا رزاق مع اول آخر ۱۱ مرتبہ درود شریف پڑھ کر  لوح پر دم کریں اس طرح مسلسل  ۴۰ روز کرے چلہ  مکمل کرنے کے بعد کچے موم میں لوح مذکور کو لپیٹ کر اپنے مکان میں کسی محفوظ مقام پر رکھ دے ان شاء اللہ زحل کی نحوست کا خاتمہ ہوگا اور سعادت زحل کا حصول ہوگا لوح یہ ہے

نوٹ: ہر ایک چلہ میں اسمائے الہیہ کے ساتھ ۱۱ مرتبہ چہل کاف متصل پڑھنا ہے مع درود غوثیہ ۱۱ مرتبہ اول و آخر 

لوحِ سعادت زحل



Thursday, September 15, 2022

Lauh wa Asma Saadat e Mushtari لوح و اسماء سعادت مشتری

 ازشیخ الروحانیات  صوفی محمد عمران رضوی القادری صاحب

الاوفاق قسط 12\

 لوح و اسماء سعادت مشتری

اگر کسی کا ذاتی سیارہ مشتری ہو تو سعادت مشتری کے حصول کے واسطے یوں کرے کہ اس لوح کو شرف مشتری یا اوج مشتری یا اول ساعت مشتری بروز جمعرات زعفران سے سفید کاغذپر لکھے اور روزانہ مشتری کی ساعت میں ۷۷۳ سات سو تہتر مرتبہ مع اول آخر درود شریف ۱۱ مرتبہ پڑھ کر لوح مذکور پر دم کرے اس طرح مسلسل چالیس دن کرے بعد  ہ ٗ    لوح کو کچے موم میں لپیٹ کر اپنے مکان میں کسی بھی محفوظ مقام پر رکھ چھوڑے ان شاء اللہ مشتری کی سعادت جاری ہوگی اور نحوست کا خاتمہ ہوگا

نوٹ: ہر ایک چلہ میں اسمائے الہیہ کے ساتھ ۱۱ مرتبہ چہل کاف متصل پڑھنا ہے مع درود غوثیہ ۱۱ مرتبہ اول و آخر 

لوح ِ سعادت مشتری



Wednesday, September 14, 2022

Insan Ki Istedad e Jibilli Aur Fanne Amaliyat انسان کی استعدادی قوت اور فن عملیات

 ازشیخ الروحانیات  صوفی محمد عمران رضوی القادری صاحب

الاوفاق قسط 12\

بسم اللہ الرحمن الرحیم

انسان کی استعدادی قوت اور فن عملیات

فن عملیات ہو یا دیگر علوم و فنون  دینی و دنیاوی یا راہ سلوک و عرفان   ،کسی فن میں انسان اسی وقت کامیاب ہوسکتا ہے جب وہ اپنی استعدادِ جبلّی(Natural Capability) جو قدرت نے اسے بخشی ہے، پہچان کرصحیح راہ کا انتخاب کرے  ورنہ ناکامیوں کی وادی میں گم ہوجانا اس کا مقدر بن جائےگا اس واسطے پہلے یہ معلوم کرنا چاہئیے کہ ہماری جبلت ہم سے کیا تقاضہ کرتی ہے اور ہمیں قدرت نے کون سی استعدادی قوت بخشی ہے پھر یہ کہ ہم نے صحیح راستے کا انتخاب بھی کرلیا تو یہ ضرور ہے کہ ہم اپنی انتہائے استعداد سے زیادہ کمال حاصل نہیں کر سکتےیہی نظام قدرت اور مشیت خداوندی ہے حضرت شاہ ولی اللہ محدث دہلوی رحمہ اللہ نے فرمایا کہ اللہ تبارک و تعالی نے انسانوں کو مختلف استعدادوں کا پیدا فرمایا ہے اور ہر انسان اپنی فطری استعداد (Capability)کے مطابق ہی کمال حاصل کرتا ہے  اور کوئی شخص ایسا نہیں  کہ اس میں جتنی استعداد ہے اس سے زیادہ وہ کمال حاصل کر لے یہ خدائے علیم و قدیر کا ایک اندازہ ہے   لہذا ہمیں چاہئیے کہ ہم کسی کام کو شروع کرنے سے پہلے اور خاص طور پر اعمال و اشغال میں مشغول  ہونے سے قبل  خود اپنی استعداد کو معلوم کریں  اور اسی کے مطابق عمل پیرا ہوں تاکہ ہمارا وقت لاحاصل تجربات میں ضائع نہ ہونے پائے فرمایا اس علم کا فائدہ یہ ہے کہ ایک سمجھدار سالک اپنی استعداد کی حدود معلوم کر کے انہی کے مطابق اپنی راہ تجویز کرسکتا ہے  یا اگر سالک خود یہ کام نہیں کرسکتا تو اس کے مرشد مشفق کو چاہئیے کہ وہ اس علم کی مدد سے سالک کی جبلی استعداد کو دیکھے پھر اس کے مناسب اس کو راہ پر لگائے   

جیسے اسکولی بچوں کے استعداد کو جانچ کر ماہرین تعلیم یہ مشورہ دینے ہیں کہ  بچے کو  کیا پڑھنا چاہئیے اور کیا نہیں پڑھنا چاہئیے مثلاً اسےسائنس لے کر پڑھنا چاہئیے یا آرٹ لیکر یہ انجینئر بنے گا یا ڈاکٹر اگر انجینئر بنے گا تو سول انجینئر یا الیکٹریکل انجینئر ایسے ہی اگر ڈاکٹر بنے گا تو کس چیز میں اسپیشلائزیشن کرنا اس کے لئے مفید ہوگا ،اسی طرح مرشدِبرحق یا استاد ِفن کسی بندے کی موجودہ استعداد کو دیکھتے ہوئے  اگر کسی خاص عمل میں مشغول ہونے کی اجازت دے یا نہ دے ہر دوصورت میں ان کا احسان ماننا چاہئیے کہ انہوں نے میری موجودہ استعداد کے مطابق مجھے مشورہ دے کر مجھے مشقت میں پڑھنے سے بچا لیا یامجھے صحیح وقت پر اس کام میں لگا کر میری روحانی تشنگی کا سامان کر دیا ،اسی طرح انسانوں کا یک گروہ  وہ ہے جسے  قدرت نے ایسی استعداد ی قوتیں عطاء کیں ہیں جو فن عملیات کو اخذ کرنے  میں قطعا معاون نہیں بلکہ انہیں کسی دوسرے فن میں مہارت کی قوت بخشی گئی ہے تو ایسا شخص کبھی عملیات کے شعبے میں کامیاب نہیں ہوسکے گا اسے چاہئیے کہ اپنی جبلی استعداد سے مطابقت رکھنے والے کام میں کوشش کرے تاکہ اس کا وقت جو سرمایہ حیات ہے ،کہیں خواب و خیال میں گذر کر ضائع نہ ہو جائے

فرمایا اب ایک شخص ہے جسےخاص روش پر چلنے اور ایک مخصوص طریقے کو اخذ کرنے کی قدرت سے استعداد ملی ہے اگر وہ اس کو چھوڑ کر کوئی دوسری راہ اختیار کرنی چاہے تو خواہ وہ کتنی بھی محنت کرے اور اس میں کس قدر بھی مشقت اٹھائے وہ کبھی اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہوگا اسی طرح ایک شخص ہے جو ایک چیز میں کمال حاصل کرنا چاہتا ہے لیکن فطرت اور جبلت اس سے کسی دوسرے قسم کے کما ل کا تقاضہ کرتی ہے تو اب وہ اس کے لئے کتنی بھی کوشش کرے اس کی کوشش ہر حال رائگاں جائے گی 

اس واسطے فقیر قادری عرض کرتا ہے کہ جس طرح دیگر شبعہائے حیات ہے اسی طرح فنِ عملیات بھی باقائدہ ایک شعبہ ہے جیسے دوسرے شعبہ جات میں ہر کوئی کامیاب نہیں ہو سکتا ٹھیک اسی طرح عملیات میں کامیاب ہونا ہر کسی کا مقدر نہیں,بہت زیادہ یہ ہوتا ہے کہ جس طرح ہم دوسرے شعبہ جات کا اپنی شوق کی بنا پر سرسری علم حاصل کر لیتے ہیں اسی طرح ممکن ہےکہ سلوک و عملیات سے بھی کچھ واقفیت پیدا کر لیں لیکن باضابطہ کامیابی اور باقائدہ مہارت صرف اسی صورت میں ممکن ہے جب ہماری استعدادی قوت اس تعلق سے معاونت کرے ،اللہ تبارک و تعالی ہم سب کو علم نافع اور خیر کثیر عطاء فرمائے  آمین آمین

 

 

 

Lauh wa Asma Saadat e Atarad لوح واسماء سعادتِ عطارد

ازشیخ الروحانیات  صوفی محمد عمران رضوی القادری صاحب

الاوفاق قسط 12\

لوح واسماء سعادتِ عطارد

اگر کوئی اپنا ذاتی سیارہ عطارد رکھتا ہےتو حصو ل سعادت عطارد کیلئے شرفِ عطاردیا اوج عطارد یا اول ساعت عطارد بروز بدھ اس لوح کو زعفران سے سفید کاغذ پر رقم کریں اور چالیس روز مسلسل روزانہ بساعت عطارد۱۱۳۰ ایک ہزار ایک سو تیس مرتبہ یا علی یا عظیم مع اول آخر درود شریف ۱۱ مرتبہ پڑھ کر لوح پر دم کریں چلہ مکمل کرنے کے بعد لوح کو کسی محفوظ جگہ کچے موم میں بند کرکے رکھ دیں انشا ء اللہ سعادت عطارد کا حصول ہوگا اور نحوست سے محفوظ رہیں گے۔ لوح یہ ہے

نوٹ: ہر ایک چلہ میں اسمائے الہیہ کے ساتھ ۱۱ مرتبہ چہل کاف متصل پڑھنا ہے مع درود غوثیہ ۱۱ مرتبہ اول و آخر 

لوحِ سعادتِ عطارد



Featured Post

AL AUFAAQ (Vol-14) الاوفاق

Book Your Copy Now +91-9883021668