Tuesday, September 13, 2022

Lauh wa Asma Saadat e Zohra لوح و اسماءسعادتِ زہرہ

 ازشیخ الروحانیات  صوفی محمد عمران رضوی القادری صاحب

الاوفاق قسط 12\

لوح  و اسماءسعادتِ زہرہ

جس کا ذاتی سیارہ زہرہ ہو اور وہ سعادت زہرہ کا حصول بذریعہ روحانی بطریق اسما ء ربانی ولوح نورانی چاہتا ہو تو چاہیئے شرفِ زہرہ یا اوج  زہرہ یا اول ساعت زہرہ بروز جمعہ لوح کو زعفران سے سفید کاغذ پر تحریر کرے اور روزانہ ساعت زہرہ میں ۱۱۷۱ اگیارہ سو اکہتر مرتبہ یا کافی یا غنی مع اول آخر درود شریف ۱۱ مرتبہ پڑھ کر لو ح پر دم کرے اور دوران قراءت لوح کو سامنے رکھے بعد ختم چلہ کے نقش کو کچے موم  میں لپیٹ کر اپنے گھر میں کسی محفوظ جگہ رکھ چھوڑدیں انشا ء اللہ تعالیٰ سعادت زہرہ کا حصول ہوگا اور زہرہ کی نحوست کا  خاتمہ ہوگا۔

نوٹ: ہر ایک چلہ میں اسمائے الہیہ کے ساتھ ۱۱ مرتبہ چہل کاف متصل پڑھنا ہے مع درود غوثیہ ۱۱ مرتبہ اول و آخر 

لوح سعادتِ زہرہ



Sahib e Kashf Banne Ka Asan Wazifa صاحبِ کشف بننے کا آسان وظیفہ


 

Sunday, September 11, 2022

Lauh wa Asma Saadat e Shams لوح و اسماء سعادت ِشمس

 ازشیخ الروحانیات  صوفی محمد عمران رضوی القادری صاحب

الاوفاق قسط 12\

طریقہ اسماءو الواح برائے حصول سعادتِ سیارگان

اکثر احباب سوال کرتے ہیں کہ میرے ذاتی سیارے کی  سعادت کا حصول کس طرح ہویا اس کا ضعف کیسے دور ہو اور اس کی نحوست سے کیسے بچا جائے تو اس واسطے  فقر نے یہ طریقہ اسما ء والواح سیارگان کا مرتب کردیا ہے جس کا جو سیارہ ہو اس کی لوح تیار کرےاور چالیس دنوں کا چلہ کرلے انشا ء اللہ سیارہ کی سعادت کا حصول ہوگا اور نحوست سے محفوظی رہےگی اور اگر کوئی چاہے بیک وقت سات سیاروں کی الواح تیار کرلے چالیس دن پڑھائی کرسکتا ہے لیکن یہ ضروری ہے کہ ہر سیارہ کی پڑھائی خاص اسی کی ساعت میں ہو ، یہ طریقہ ان احباب کیلئے مفید ہے جو زائچہ سازی کرتے ہیں وہ اس طرح ہر ایک سیارہ کی لوح تیار کرکے اس پر عمل کرکے سائل کو دے سکیں گے جاننا چاہیے کہ کارساز حقیقی اور قادرمطلق ایک واحد اللہ کی ذات ہے اور سیارگان کی نحوست اور سعادت کا تعلق اسباب قدرت سے اور اسبابِ قدرت خدائی قانوں کی پابند ہیں اللہ تعالیٰ ہم سب کو علم عطا فرمائے  آمین۔

فقرقادری گدائے چشتی

محمدعمران رضوی القادری

 لوح و اسماء سعادت ِشمس

اگر کسی کے زائچے میں شمس نحوست کا شکار ہو یا کمزور ہو یا کسی کا ذاتی سیارہ شمس ہو اور وہ سعادت شمس کا حصول بطریق روحانی بذریعہ اسمائے ربائی والواح نورانی چاہتا ہے تو اسےچایئے کہ شرف آفتاب یا اوج شمس یا بروز اتوار لوح مبارک کو زعفران سے تحریر کرے اور روزانہ ساعت شمس میں اسمائے عظام یا حی یا قیوم کو ۱۷۴   ایک سو چوہتر مرتبہ مع آول آخر درود شریف ۱۱ بار پڑھ کر لوح پر دم کریں اور اس طرح ایک چلہ کامل کرنے کے بعد لوح کو کچے موم میں لپیٹ کر کسی محفوظ جگہ رکھ چھوڑدیں اور چاہیں تو   بطور تعویذ اپنے پاس بھی رکھ سکتے ہیں  پاس رکھنے کیلئے لوح کو پہلے کپڑے میں لپیٹ لیں انشاء اللہ شمس کی نحوست دور ہوگی اور سعادت شمس کا حصول ہوتا رہےگا لوح یہ ہے۔

نحوستِ شمس کا صحیح اندازہ زائچہ سے ہی لگایا جاسکتا ہے  اس کے علاوہ شمس کی نحوست کا انداہ یوں بھی لگا سکتے ہے کہ جس کسی کو  معاشرے میں عزت کی نگاہ سے نہیں دیکھا جاتا  یا اعلیٰ افسران و حکام تک رسائی نہیں ہو پاتی یا  اپنے ماتحتوں پر  رعب و دبدبہ کا فقدان ہے تو سمجھ لینا چاہیئے کہ یہ کمزوری یا نحوست شمس کا نتیجہ ہے ،اسی دیگر سیارے کی نحوست کا اندازہ کرنا چاہئیے

لوحِ سعادتِ شمس



نوٹ: ہر ایک چلہ میں اسمائے الہیہ کے ساتھ ۱۱ مرتبہ چہل کاف متصل پڑھنا ہے مع درود غوثیہ ۱۱ مرتبہ اول و آخر

 

 

Thursday, September 8, 2022

Amawas Ya Punam Me Nahusat Ka Shikar Na Ho - اماوس یا پونم میں نحوست کا شکار نہ ہو

ازشیخ الروحانیات  صوفی محمد عمران رضوی القادری صاحب

الاوفاق قسط 12\

نمازِاستعاذہ از شر ماہ

چاند کی پہلی شب کو اس ماہ کے شرور و مکروہات سے محفوظی کے لئے دو رکعت نماز نفل ادا کرے پہلی رکعت میں الحمد شریف کے بعد سورہ فلق تین بار اور دوسری میں سورہ ناس تین بار پڑھ اور پھر دو رکعت طلبِ خیر کی نیت سے ادا کرے جس میں پہلی رکعت میں سورہ کافرون تین بار اور دوسری رکعت میں سورہ اخلاص تین بار   یہ طریقہ ان لوگو کے لئے بہت فائدہ مند ہے جو ہر ماہ کسی خاص تاریخ یا دن میں بیماری یا کسی بھی طرح کے نحوست کا شکار ہو تے ہیں





 

Monday, September 5, 2022

Maweshiyo.n Ki Hifazat مویشیوں کی حفاظت

ازشیخ الروحانیات  صوفی محمد عمران رضوی القادری صاحب

الاوفاق قسط ۱۰؎

مویشیوں کی حفاظت

ان آیات ِ قرآنیہ کا نقش بنا کر گائے بھینس بکریوں کے گلے میں ڈال دیں ان شاء اللہ مویشی  ہر قسم کی آفتوں سے محفوظ رہیں گے  آیت یہ ہےوَ مِنَ الْاَنْعَامِ حَمُوْلَةً وَّ فَرْشًاؕكُلُوْا مِمَّا رَزَقَكُمُ اللّٰهُ وَ لَا تَتَّبِعُوْا خُطُوٰتِ الشَّیْطٰنِؕاِنَّهٗ لَكُمْ عَدُوٌّ مُّبِیْنٌۙ(۱۴۲-الانعام) 

Har Qisam Ke Dard Se Shifa ہر قسم کے درد کا علاج (Treatment of all types of pain)

 ہر قسم کے درد کا علاج

جسم میں جہاں کہیں بھی درد ہو وہاں اپنا داہنا ہاتھ رکھ کر سات مرتبہ اس دعاء کو پڑھیں ان شاء اللہ افاقہ ہوگا ،تاحصولِ شفاء روز انہ پڑھتا ہے دعاء یہ ہے

اَعُوْذُبِاللہِ وَ قُدْرَتِہِ مِنْ شَرِّ مَا اَجِدُ وَاُحَاذِرُ بِسْمِ اللہِ اَعُوْذُ بِعِزَّۃِاللہِ وَقُدْرَتِہِ مِنْ شَرِّ مَا اَجِدُ مِنْ وَّجْعِیْ ھٰذَا


Sunday, September 4, 2022

Bawaseer Ka Roohani Elaj بواسیر کا روحانی علاج (Spiritual Treatment of Hemorrhoids)

ازشیخ الروحانیات  صوفی محمد عمران رضوی القادری صاحب

الاوفاق قسط ۱۰؎

بواسیر کا علاج

جس مرد و عورت کا بواسیر کی شکایت ہو خواہ خونی ہو یا بادی اسے چاہئیے کہ مندرجہ ذیل نقش کو جمعرات یا جمعہ کے دن طلوع آفتاب کے بعد ۴۱ عدد لکھ لے ایک نقش گلے میں ڈالے اور روزانہ ایک نقش پانی میں گھول کر علی الصبح پی لیا کرے ان شاء اللہ اس مرض سے نجات ملے گی  نقش یہ ہے

 


بواسیر سے شفاء کا وظیفہ

دو رکعت نفل حصولِ شفاء کی نیت سے ادا کی جائے جس کی پہلی رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد الم نشرح لک اور دوسری رکعت میں الم ترکیف پڑھیں سلام پھیر کر سات مرتبہ درود شفاء پڑھیں اور ستر مرتبہ اَسْتَغْفِرُ اللّٰہَ رَبِّیْ مِنْ کُلِّ ذَنْب ً سُبْحَانَ اللّٰہِ وَ بِحَمْدِہ رَبِّیْ پھر سات مرتبہ درود شفاء پڑھ کر دونوں ہتھیلیوں پر دم کر کے پورے جسم میں پھیر لیں یہ وظیفہ تا حصولِ شفا جاری رکھیں 

Zikr e Khafi Pas Anfas Ki Taiyari - ذکر خفی پاس انفاس کی تیاری


 

Saturday, September 3, 2022

Amal Hifz e Quran o Digar Uloom عمل حفظ ِقرآن و دیگر علوم (The process of memorizing the Qur'an and other sciences)

 ازشیخ الروحانیات  صوفی محمد عمران رضوی القادری صاحب

الاوفاق قسط ۱۰؎

عمل حفظ ِقرآن و دیگر علوم

یہ دعاء مولائے کائنات حضرت علی شیر خدا کرم اللہ وجہہ الکریم کی طرف منسوب ہے فرمایا جو شخص قرآن مقدس کو حفظ کرنا چاہے یا حفاظ جنہیں دوران حفظ کوئی دسواری پیش آتی ہو یا کوئی دنیاوی علوم حاصل کرنا چاہے اور اس کے لئے مظبوط قوتِ حافظہ کی ضرورت ہو تو  اسے چاہئیے کہ اس دعاء کو روزانہ سات مرتبہ پڑھ لیا کرے  اس دعاء کی برکت سے حافظہ نہایت قوی ہوجائے گا اور جو کچھ یاد کریں گے وہ ذہن میں محفوظ ہوتا جائے گا دعاء یہ ہے




Featured Post

AL AUFAAQ (Vol-14) الاوفاق

Book Your Copy Now +91-9883021668