Thursday, August 25, 2022

MOHAR E SULAIMANI - World's Most Power full Jafri Takseer





 

Nafa Tijarat Ke Liye نفع تجارت کے لئے (For profit trading)

 ازشیخ الروحانیات  صوفی محمد عمران رضوی القادری صاحب

الاوفاق قسط ۱۱؎

نفع تجارت  کے لئے

تجارت کرنے والوں کے لئے بیحد مفید ہے روزانہ تین بار  پڑھ لیا کریں نفع تجارت کے لئے آیت والارض مددھٰا والقینا فیھا رواسی (الی) ومن لستم لہ برازقین کو(مع اس کے نقش کے) لکھ کر مکان یا دکان میں لٹکائے خیر و برکت ہوگی اورباغ کے چاروں گوشوں میں پانی پر دم کرکے چھڑک دے ، تمام آفات سے حفوظ رہےگا۔

وَ الْاَرْضَ مَدَدْنٰهَا وَ اَلْقَیْنَا فِیْهَا رَوَاسِیَ وَ اَنْۢبَتْنَا فِیْهَا مِنْ كُلِّ شَیْءٍ مَّوْزُوْنٍ وَ جَعَلْنَا لَكُمْ فِیْهَا مَعَایِشَ وَ مَنْ لَّسْتُمْ لَهٗ بِرٰزِقِیْنَ




Kashti Gharq Na Ho کشتی غرق نہ ہو (Don't let the boat sink)

ازشیخ الروحانیات  صوفی محمد عمران رضوی القادری صاحب

الاوفاق قسط ۱۱؎

کشتی غرق نہ ہو

آیت کریمہ وَ قَالَ ارْكَبُوْا فِیْهَا بِسْمِ اللّٰهِ مَجْرٖؔىهَا وَ مُرْسٰىهَاؕ-اِنَّ رَبِّیْ لَغَفُوْرٌ رَّحِیْمٌ(۴۱)

جو شخص اس آیت کریمہ کو لکھ کر کشتی میں رکھے وہ کشتی غرق ہونے سے محفوظ رہے اور کشتی میں سوار ہوتے وقت سات مرتبہ پڑھ لے تو غرق سے محفوظ رہےگا (نقش اس آیت کا یہ ہے سفر میں سلامتی کے واسطے پاس رکھنا چاہئیے) 



Wednesday, August 24, 2022

Baal Girne Ka Elaj بال گرنے کا علاج(Treatment of hair loss)

 ازشیخ الروحانیات  صوفی محمد عمران رضوی القادری صاحب

الاوفاق قسط ۱۰؎

بال گرنے کا علاج

سر میں لگانے والے کسی اچھے تیل پر جو کہ خالص ہو  ہفتہ کے دن سو مرتبہ درود شریف کوئی سا ، ایک مرتبہ سورہ یس، ایک مرتبہ سورہ واقعہ، ایک   مرتبہ سورہ رحمن اور ایک ایک مرتبہ الحمد شریف و چہار قل و آیۃ الکرسی  پھر ایک سو مرتبہ درود شریف پڑھ کر دم کریں اور روزانہ حسبِ معمول تیل سر میں لگائیں ان شاء اللہ بال گرنا جھڑنا بند ہوگا اور اس کے ساتھ بھی دماغ پر سکون رہے گا

Naqsh Tahaffuz Surah Younus نقش تحفظ سورہ یونس

 ازشیخ الروحانیات  صوفی محمد عمران رضوی القادری صاحب

الاوفاق قسط ۱۱؎

نقش تحفظ سورہ یونس

سورہ یونس یا اس کے نقش (مسبع )کو ہرن کی کھال پر لکھ کر اپنے پاس رکھنا بہت مفید ہے خصوصاً دشمن کبھی اس پر قادر نہ ہو سکے گا نیز جو شخص اس کے نقش کو گلاب زعفران سے لکھ کر صبح و شام پیئے ، اس کا دل قوی ہوگا اور وہ دیو ، پری جن وغیرہ سے نہیں ڈرےگا  (نقش اسکا فقیر قادری نے بنا دیا)



ٓAaqa Ya Hakim Ke Khauf e Amaan آقا یا حاکم کے خوف سے امان (Aman from the fear of the ruler )

 ازشیخ الروحانیات  صوفی محمد عمران رضوی القادری صاحب

الاوفاق قسط ۱۱؎

آقا یا حاکم کے خوف سے امان

سے بے پرواہ ہونے کیلئے آیت کریمہ

فَاِنْ تَوَلَّوْا فَقُلْ حَسْبِیَ اللّٰهُ ﱙ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَؕ-عَلَیْهِ تَوَكَّلْتُ وَ هُوَ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِیْمِ۠ انت حسبی یارب یارب حسبی علی فلاں بن فلاں فلانۃ اعطف قلبہ  لی

شب جمعہ میں تیس باراسے پڑھنے سے خوف جاتا رہےگا اور جب حاکم کے روبرو جائے تو نقش اپنے پاس رکھے ان شاء اللہ نقصان نہ پہنچے گا



Tuesday, August 23, 2022

Laqwe Se Hifazat حفاظت از فالج ولقوہ (Prevention of stroke)

 ازشیخ الروحانیات  صوفی محمد عمران رضوی القادری صاحب

الاوفاق قسط ۱۱؎

حفاظت از فالج ولقوہ

سوتے وقت آیت کریمہ ربکم اللہ الذی خلق السموات والارض(الی قولہ) من المحسنین پڑھے وہ فالج لقوہ سے محفوظ رہے اور مشک وزعفران پیس کر گلاب میں حل کرکے لکھیں اور اپنے پاس رکھیں نظر بد مکر وشر دشمنان اور سانپ بچھوسے محفوظ رہیں گے نیز مرض اختلاج سے حفاظت رہےگی) اور خدا نخواستہ یہ تکلیفیں وارد ہوں تو بھی اس کا علاج اسی طرح کریں کہ آیت کا نقش پاس رکھنے کے ساتھ پینے کو بھی دیا جائے



Angoothi Huroof e Muqatat انگوٹھی حروفِ مقطعات (Quranic Syllables Ring)

ازشیخ الروحانیات  صوفی محمد عمران رضوی القادری صاحب

الاوفاق قسط ۱۱؎

انگوٹھی حروفِ مقطعات

المّص  ودیگر مقطعات قرآنیہ کے ساتھ عروج ماہ میں کسی مبارک دن مثل دوشنبیہ ، جمعرات ، جمعہ کو کندہ کراکے چاندی کی انگوٹھی میں رکھ کر پہنے فتوح اور تسخیر کے لئے مفید ہے ۔

نوٹ: اس قسم کی انگوٹھیاں فقیر کے یہاں نہایت اہتمام سے  نگرانی میں تیار ہوتی ہے صاحب حاجت طلب کرسکتے ہیں 

Monday, August 22, 2022

Darakht Kheti Ke Sarsabz Aur Babarkat Hone Ka Amal درخت و کھیتی کے سر سبز اور با برکت ہونے کا عمل (The process of the trees and crops becoming green and blessed)

 ازشیخ الروحانیات  صوفی محمد عمران رضوی القادری صاحب

الاوفاق قسط ۱۱؎

 درخت و کھیتی کے سر سبز اور با برکت ہونے کا عمل

آیت ان اللہ خالق الحب والنویٰ(الی قولہ) فانی توفکون  اس آیت کو زعفران اور کافور سے برتن پر لکھ کر اس برتن کو دھو کر بیج میں ڈال دے اور اس بیج کو بوئے یا درخت میں وہ پانی ڈال دے، پیداوار خوب ہوگی( اور نقش اس آیت کا لکھ کر درخت میں لٹکائے تو پھل خوب آئے ان شاء اللہ اور بانجھ عورت کا علاج اس کے نقش کو مسلسل استعمال کرنے سے ہوتا ہے)



Roohani Amil Banne Ka Tariqa - How to Become a Spiritual Healer | Episode -2


 

Nakseer Ke Liye نکسیر کے لئے (Cure For hemorrhage)

 ازشیخ الروحانیات  صوفی محمد عمران رضوی القادری صاحب

الاوفاق قسط ۱۱؎

نکسیر کے لئے 

آیت کریمہ لِكُلِّ نَبَاٍ مُّسْتَقَرٌّ٘وَّ سَوْفَ تَعْلَمُوْنَ اس آیت کریمہ کو لکھ کر سر پر باندھے ، انشا ٔ اللہ خون نکسیر بند ہو جائے گا   یہی خاصیت اس کے نقش کی 




Featured Post

AL AUFAAQ (Vol-14) الاوفاق

Book Your Copy Now +91-9883021668