Thursday, December 23, 2021

Naqsh Bukhar Se Shifa بخار سے شفاءکیلئے (Amulet To Cure Fever)

 الاوفاق۱۱؎

ذٰلِكَ تَخْفِیْفٌ مِّنْ رَّبِّكُمْ وَ رَحْمَةٌؕ-فَمَنِ اعْتَدٰى بَعْدَ ذٰلِكَ فَلَهٗ عَذَابٌ اَلِیْمٌ(۱۷۸)

ایک لکڑی لےکرمریضِ بخار کو سامنے بٹھالے اور سورہ بقرہ کی آیت نمبر ۱۷۸کے اس حصے کو مریض کے چاروں طرف  ۳۔۳ بار پڑھے اور ہر مرتبہ لکڑی کو زمین پر مارے، بخار دور ہو جائے یہی خاصیت اس کے نقش کی ہے لکھ کر گلے میں ڈالے



Naqsh Bara e Zuban Bandi نقش عقد اللسان

الاوفاق۱۱؎

سورۃ البقرہ کی آیت
صِبْغَةَ اللّٰهِۚ-وَ مَنْ اَحْسَنُ مِنَ اللّٰهِ صِبْغَةً٘ وَّ نَحْنُ لَهٗ عٰبِدُوْنَ(۱۳۸)

۴۱ بار، بعدہ العجل ۳ بار ،الوحا ۳ بار،الساعہ ۳ بار ، لوہے کی کیل پر دم کرے ، مکان میں گاڑدے  ،یہی خاصیت اس کے نقش کی ہے




Wednesday, December 22, 2021

Rat Ko Bedar Hone Ke Liye رات کو بےدار ہونے کے لئے (To Wake Up At Night)

الاوفاق۱۱؎

سورۃ البقرہ کی آیت وَ اِذْ جَعَلْنَا الْبَیْتَ مَثَابَةً لِّلنَّاسِ وَ اَمْنًاؕ-وَ اتَّخِذُوْا مِنْ مَّقَامِ اِبْرٰهٖمَ مُصَلًّىؕ-وَ عَهِدْنَاۤ اِلٰۤى اِبْرٰهٖمَ وَ اِسْمٰعِیْلَ اَنْ طَهِّرَا بَیْتِیَ لِلطَّآىٕفِیْنَ وَ الْعٰكِفِیْنَ وَ الرُّكَّعِ السُّجُوْدِ(۱۲۵)چند بار سونے کے وقت پڑھ کر دل پر دم کرے جس وقت چاہے بیدارہو جائے یہی خاصیت اس کے نقش کی ہے لکھ کر زیرِ سر رکھ لیں نقش یہ ہے




Ziadati Sheer Ke Liye زیادتی شیر کے لئے (To increase a woman's breast milk)

الاوفاق۱۱؎

سورہ بقرہ کی اس آیت کریمہ ثُمَّ قَسَتْ قُلُوْبُكُمْ مِّنْۢ بَعْدِ ذٰلِكَ فَهِیَ كَالْحِجَارَةِ اَوْ اَشَدُّ قَسْوَةًؕ-وَ اِنَّ مِنَ الْحِجَارَةِ لَمَا یَتَفَجَّرُ مِنْهُ الْاَنْهٰرُؕ-وَ اِنَّ مِنْهَا لَمَا یَشَّقَّقُ فَیَخْرُ جُ مِنْهُ الْمَآءُؕ-وَ   اِنَّ مِنْهَا لَمَا یَهْبِطُ مِنْ خَشْیَةِ اللّٰهِؕ-وَ مَا اللّٰهُ بِغَافِلٍ عَمَّا تَعْمَلُوْنَ(۷۴) ،کو لکھ کر روئی کے ٹکڑے میں ملا کر عورت کو کھلائے ، دودھ زیادہ ہوگا،نقش اس آیت کا یہ ہے لکھ کر گلے میں ڈالے




Khalal Ummussabyan Ka Ilaj خلل ام الصبیان کا علاج

الاوفاق۱۱؎

آیت کریمہ وَ اِذْ قَتَلْتُمْ نَفْسًا فَادّٰرَءْتُمْ فِیْهَاؕ-وَ اللّٰهُ مُخْرِ جٌ مَّا كُنْتُمْ تَكْتُمُوْنَۚ(۷۲) فَقُلْنَا اضْرِبُوْهُ بِبَعْضِهَاؕ-كَذٰلِكَ یُحْیِ اللّٰهُ الْمَوْتٰىۙ-وَ یُرِیْكُمْ اٰیٰتِهٖ لَعَلَّكُمْ تَعْقِلُوْنَ(۷۳)

 مفید ہے ترکیب یہ ہے کہ سوا بالشت نَے لےکر چاقو یا چھری لےکر جڑ کی جانب سے بچہ کی پیٹ پر پھرائے اور اس آیت کو تین بار دم کرےپھر اس نَے کو کسی گوشہ یا صحرامیں دفن کردیں،دوسرے دن اسی طرح کرے، تین دن سے سات دن ایسا ہی کرے،اور اس آیت کا نقش لکھ کر بچے کے گلے میں ڈالیں صحت ہوگی ان شاء اللہ

نوٹ:یہ عمل نابالغ بچے بچیوں کے لئے مناسب ہے

 نقش اس آیت کا فقیر نے بنا دیا وہ یہ ہے

ایسے ہی اگر ان دنوں آیتوں کویا اس نقش لکھ کر سونے والے کے سینہ پر رکھ دے جو کچھ اس کے دل میں ہوگا ، بیان کر دےگا۔



Log into PositivUS to start using it. Click in the toolbar button

Tuesday, December 21, 2021

Dua Jaame Al Matloob دعاء جامع المطلوب ودافع الکروب

#correction

#Al Aufaaq vol-4
 

شکریہ

فقیر قادری

صوفی محمد عمران رضوی القادری

www.idararoohaniimdad.in

+91-9883021668

CALCUTTA-INIDA


Log into PositivUS to start using it. Click in the toolbar button
Log into PositivUS to start using it. Click in the toolbar button

Das Kalimat Das Haajate,n دس کلمات دس حاجتیں (Ten Words, Ten Needs)

الاوفاق۱۱؎

حضرت شیخ ابوالحسن شاذلی رحمہ اللہ نے اپنی کتاب فوائد قرآنیہ میں لِکھا ہے کہ رسولِ خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے  جب تم کو کوئی مشکل کام پیش آیا کرے تو  پڑھا کرو  اور عبداللہ بن بُریدہ نے اپنے باپ سے روایت کی کہ رسول اللہ صلی علیہ وسلم نے فرمایا جو شخص یہ دس کلمات صبح کی نماز کے بعد ہمیشہ ورد رکھے اُس کی دس حاجتیں رواہوں پانچ دنیا کی اور پانچ آخرت کی اور خدا اس سے راضی ہو



Log into PositivUS to start using it. Click in the toolbar button
Log into PositivUS to start using it. Click in the toolbar button
Log into PositivUS to start using it. Click in the toolbar button
Log into PositivUS to start using it. Click in the toolbar button

Motapa Aur Asma e Zaheeri موٹا پا اور اسمائے ظہیری

الاوفاق۱۱؎

وزن کم کرنے اور موٹاپا دور کرنے کے لئے اسمائے ظہیری کے عمل کو علمائے علم و فن کے اقوال وارشادات کے مطابق عمل و تجربہ میں لاکر دیکھئے گا کہ یہ کس قدر موثر عمل وعلاج ہے، مجربات طمطم ہندی میں ہے کہ جو شخص یہ چاہے کہ وہ موٹاپا سے نجات پائے تو اسے چاہئے کہ وہ صبح پیدار ہونے کے بعد قبل اس کے کہ وہ کچھ کھائے پئیے اسمائے ظہیری کے عمل کی عبارت کو سات بار  چٹکی بھر اجوائن خراسانی پر پڑھے اور اسے تازہ پانی سے پھانک لے چالیس روز تک اسی عمل پر عمل پیرا رہے تو اس عمل کی برکت سے اس کی زائد چربی خود بخود تحلیل ہوتی جائے گی اور وزن بھی آہستہ آہستہ کم ہوتا چلا جائےگایہاں تک کہ ایک چلہ کے دوران ہی بے ڈول جسم متناسب ہو جائے گا کتاب بلیاناس کا مصنف تحریر کرتا ہے کہ کھانا کھانے کے بعد اپنے داہنے ہاتھ کو معدہ اور پیٹ پر سات بار ملیں اور ہربار موٹاپا کم کرنے کا قصدوار ادہ کے ساتھ اسمائے ظہیری کو  پڑھیں ہرمس اہرا مسہ میں بیان کیا گیا ہے کہ اسمائے ظہیری کو روغن زیت پر  پڑھ کر دم کریں اور اس روغن کو پیٹ میں ملیں حیرت انگیز طور پر مریض  اپنے آپ کو ہلکا اور بہتر محسوس کرے گا،ابوبکر کوفی رقمطر از ہے کہ موٹاپےکا مریض نان نخود بے نمک کو رات سوتے وقت اپنے پیٹ پر گرما گرم باندھ لیاکرے۔ سات روز تک ایسا کرے، موٹاپا نیست و نابود ہو جائےگا، مختصر جالینوس میں جالینوس کا قول تحریر ہے کہ موٹاپے کا مریض آکاش بیل کے عرق پر اسمائے ظہیری کو ایک سو دس دفعہ پڑھ کر پھونکے اور اس عرق کو شہد خالص سے شیریں کرکے چالیس روز تک نہار منہ بلاناغہ ایک رطل بھر استعمال کرتا رہےموٹاپا کم کرنے کے لئے ایک نہایت  ہی اعلیٰ چیز ہے

 


Log into PositivUS to start using it. Click in the toolbar button
Log into PositivUS to start using it. Click in the toolbar button

Tareeq e Khas Surah Fatiha طریق خاص سورہ فاتحہ (Special method of Surah Al-Fatihah)

کہ در کتاب مارہرہ مذکوراست  ترکیب عمل سورہ فاتحہ مطابق اختیار حضرت شیخ ابن عربی وامام محمد غزالی علیہما الرحمہ یہ ہے اس سورۃ کو سبع مثانی کہتے ہیں یعنی سات آیت ہر آیت کے لئے دو اسم ہے اس طرح

 الحمدللہ رب العلمین یا حی یا قیوم الرحمٰن الرحیم یا رؤف یا عطوف مالک یوم الدین یاعالم السر ائر یا مقلب القلوب والا بصارایاک نعبدوایاک نستعین یا سریع یا قریب اھدنا الصراط المستقیم یا قادر یا مقتدر صراط الذین انعمت علیھم یا حکیم یا قدیر غیرالمغضوب علیھم والضآلین یا قاھر یا عزیز چاہۓ کہ بعد ہر نماز دس سے اکتالیس مرتبہ پڑھے ، اس ترتیب سے کہ ہر آیت اور ہر نام کو دس دس بار پھر اسم قسم کو دس بار بسم اللہ الرحمٰن الرحیم اللھم انی اسئلک بحق سبع المثانی وبحق قرآن العظیم بسم اللہ الرحمٰن الرحیم وبحق کھیعص و بحق حمعسق و بحق دعا ٔ نیبک و جیبک سیدنا محمدوالجا ٔ فی کھفک واستوطن فی حرزک ولم یئق الابک اقسمت علیکم یاروقائیل و جمیع الملئکۃ بعزیز اللہ و بنور جلال و جمال وجہ اللہ الفاتحۃ کتاب اللہ اقسمت علیکم یا معشرالروحانین من العلویۃ والسفلیۃمن خدام ھذہ السبع المثانی والقرآن العظیم ان تقضی حاجتی باسر ٔ من لمح الطرف فانہ علی کل شئی قدیر وبالاجابۃ جدیر وصلی اللی علی خیر خلقہ سیدنا محمد وآلہ اجمعین۔ہر حاجت و مشکل کے آسان کرنے کے لئے مجرّب ہے۔


Log into PositivUS to start using it. Click in the toolbar button
Log into PositivUS to start using it. Click in the toolbar button

Saturday, December 18, 2021

Asma e Moakkileen Ma Huroof e Tahajji اسمائے موکلین مع حروفِ تہجی

#correction

#Al Aufaaq (vol-1)

الاوفاق۱؎








طریقہ زکات

درود کبریتِ احمرکی ریاضت مبتدیوں کو لازمی ہے میں اپنے تمام روحانی ممبران کو شروعات میں اس زکات کی ھدایت کرتا ہوں اس کے فوائد بے شمار ہیں اس کا عامل رجعت سے محفوظ رہے گا اور کسی بھی عمل یا نقش کی تاثیر کو بڑھانے کے لئے ا وائل میں ایک بار پڑھنا از حد مفید ہے اس کی زکات ادا کرنے سے حروف کے موکل عامل سے مانوس ہو جاتے ہیں روزانہ کے ورد سے یہ فائدہ بھی ہوگا کہ ہر ایک حروف کے موکل کا نام ازبر ہو جائیگا اور یہ بہت ساری جگہوں میں کام دیگا بالخصوص جفری اعمال کی تیاری میں جبکہ آپ کے پاس کتاب نا ہو اور فوراً کوئی عمل تیار کرنا ہو واضح رہے کہ حروفِ تہجی کے موکلینِ باطنی ہی در اصل ہر قسم کے اعمال ونقوش میں متصرف ہوا کرتے ہیں اگرچہ ان کے نام نہ لکھے ہوں مثلاً آپ نے کسی عمل یا نقش کے لئے موکل ترکیبی کا استخراج کیا جو کہ کچھ بھی ہو سکتا ہے ملکائِیْلُ سقائِیْلُ وغیرہ وغیرہ تو ان موکلین کا رابطہ براہ راست حروف تہجی کے موکلین سے ہوتا ہے بلکہ یہ سارے مستخرجہ موکلین خدام اعوان و جن وغیرہ سب کے سب موکلینِ باطنی کے تابع ہوا کرتے ہیں یہی وجہ ہے کہ صرف ان موکلینِ حروفِ تہجی کی تسخیرسے ہی تمام تر بے شمار و لا تعداد موکلین کی تسخیر ہو جاتی ہے حروفِ تہجی کی زکات اور ان کے موکلین کی تسخیر پر احباب کی خاطر رسالہ ترتیب  دے چکا فی الوقت درود کبریتِ احمر کی زکات

ابتدائی اسباق والے احباب کے لئے شائع کر رہا ہوں ،درود کبریتِ احمر کی زکات سے آپ اس روحانی سفر کے مسافر بن جائینگے بشرطیکہ جملہ لوازمات و شرائطِ عاملین بجا لاکر اپنا روحانی سفر جاری رکھ سکیں،اس کی زکات کا طریقہ یہ ہے کہ جمعرات کو روزہ رکھیں اور دن گذار کر شبِ جمعہ بعد نما زِعشاء خلوت میں اس درود کو ۲۸ مرتبہ پڑھیں اس عمل میں حصار کی ضرورت نہیں کیوں کہ یہ عمل از قسم حصار بھی ہے پڑھتے وقت خوشبو سلگائے لوبان یا بہترین اگربتی اپنے کپڑوں کو معطر کرے وقت اور جگہ مقرر رکھیں اس میں زرا بھی فرق نا آنے پائے دوران عمل جو کچھ مشاہدہ کرے ہرگذ کسی سے نا کہے صرف مجھے اطلاع کرے اس عمل میں کوئی ڈر یا خوف ہرگذ نہیں ہوتابلکہ طبیعت شاد رہتی ہے اور دل نرم ہوتا ہے،۲۸ دنوں کی زکات ہے بعد ۲۸ دن کے آپ عامل ہو جائینگے اور پھر روزانہ ایک مرتبہ بعد فجرورد میں رکھیں اور جب بھی کوئی نقش،تعویذ یاجفری طلسم تیار کریں ایک مرتبہ پڑھ کر دم کر دیا کریں تیزی سے اثر ہوگا اور جب کوئی چلہ کھینچے عمل سے قبل روزانہ ایک مرتبہ پڑھ لیا کریں رجعت سے محفوظی سے ساتھ عمل مقبول ہو،روحانی ممبران میں سے جو احباب نئے ہیں وہ اس کی زکات ادا کرنا چاہیں تو ان کومشروط اجازت ہے تیاری سے قبل صرف اطلاع کر دے اور اگر بعد میں اپنی سہولت کے مطابق زکات ادا کرنا ہو تو تب تک روزانہ ایک مرتبہ بعد نماز فجر کے ورد میں رکھے اللہ تعالیٰ اپنے حبیب دلوں کے طبیب مصطفےٰ جانِ رحمت ﷺ کے صدقے مجھے اور آپ سب کو علمِ نافع عطاء فرمائے آمین 

اپڈیٹ:

حروف تہجی مع موکلین باطنی کو اس طریقے سے پڑھ کر عمل میں لانے کے لئے باقائدہ فقیر کی اجازت اور نگرانی  حاصل کر سکتے ہیں ، یہ زکات مبتدی و منتہی سب کو نافع ہے ،الاوفاق کی قسط اول میں ناقص ٹائپنگ کی وجہ سے کچھ خامیاں رہ گئی تھیں انہیں یہاں  درست کر دیا گیا ہے  اور پی ڈی ایف میں بھی تصحیح کا سلسلہ جاری ہے اہل علم حضرات اس کام میں تعاون کریں

 

Log into PositivUS to start using it. Click in the toolbar button
Log into PositivUS to start using it. Click in the toolbar button

Friday, December 17, 2021

Naqsh Ya Mannan Zalehsan نقش یا منان ذالاحسان

الاوفاق۵؎

نقش اسم ہفتدہم

یا منان ذالاحسان قد عم کل الخلائق منہ

خاصیت :

 ترقی اعمالِ روحانی اور غنائے ظاہری و باطنی کے لئے بوقتِ شب نیک ساعت میں لکھنا چاہئے نقش یہ ہے

۵۳۲

۵۳۷

۵۳۴

۵۳۰

۵۳۵

۵۲۹

۵۲۴

۵۳۶

۵۲۸

۵۳۲

۵۳۹

۵۲۵

۵۳۸

۵۲۶

۵۲۷

۵۳۳


Featured Post

AL AUFAAQ (Vol-14) الاوفاق

Book Your Copy Now +91-9883021668