Friday, December 17, 2021

Bawasir Ka Roohani Ilaj بواسیر کا روحانی علاج (Spiritual Healing of Hemorrhoids)

الاوفاق۱۰؎

بواسیر کا روحانی علاج

جس مرد و عورت کا بواسیر کی شکایت ہو خواہ خونی ہو یا بادی اسے چاہئیے کہ مندرجہ ذیل نقش کو جمعرات یا جمعہ کے دن طلوع آفتاب کے بعد ۴۱ عدد لکھ لے ایک نقش گلے میں ڈالے اور روزانہ ایک نقش پانی میں گھول کر علی الصبح پی لیا کرے ان شاء اللہ اس مرض سے نجات ملے گی  نقش یہ ہے

۲۶۱۵۶۴

۲۶۱۵۷۷

۲۶۱۵۷۴

۲۶۱۵۷۱

۲۶۱۵۷۵

۲۶۱۵۷۰

۲۶۱۵۶۵

۲۶۱۵۷۶

۲۶۱۵۶۹

۲۶۱۵۷۲

۲۶۱۵۷۹

۲۶۱۵۶۶

۲۶۱۵۷۸

۲۶۱۵۶۷

۲۶۱۵۶۸

۲۶۱۵۷۳

 


Amal Dast e Ghaib Ya Basitu عمل دست غیب یا باسط (Ritual for unseen help)

الاوفاق۱۰؎

بسم اللہ الرحمن الرحیم

۶

۴۸

۱۸

۳۶

۲۴

۱۲

۳۰

یاباسط

۴۲

نقش اسم یا باسط دستِ غیب کے لئے آزمودہ ہے یہ عمل ہمارے مشائخ کے نوادرات میں سے ہے  عروج ماہ  ثابت میں بروز جمعرات ساعت اول  سے شروع کرنا چاہئیے روزانہ ۷۲ نقوش لکھیں  پھر ہر نقش پر اجب یا جبرائیل بحق یا باسط  ۷۲ مرتبہ پڑھ کر دم کریں ہر بار کے اول  وآخر درود شریف ایک مرتبہ پڑھنا لازمی ہے جب فارغ ہوں تو نقوش کو بحفاظت کسی صندوق وغیرہ میں رکھیں اور خیال رہے کہ کسی کی نظر ان نقوش پر نہ پڑے اور نا ہی عمل کا ذکر سے کرے سوائے اپنے مرشد یا استادکہ جس نے اجازت دی ہے ورنہ ساری محنت برباد ہوگی،ایک چلہ کامل رازداری کے ساتھ کریں جو نقوش جمع ہوں انہیں اکھٹے ایک ٹھلیا میں رکھیں  اس میں ۷۲ لونگ ۷۲ بتاشے سفید رکھ کر دریا میں ڈالیں یا کسی باغیچے میں  پاک صاف جگہ دفن کر دیں  آخری دن ایک نقش عمل مکمل کرنے کے بعد لکھیں اسے اپنے پاس رکھ لیں  پھر روزانہ ۷۲  مرتبہ  اجب یا جبرائیل بحق یا باسط  پڑھ لیا کریں  تاکہ عمل قائم رہے اس عمل میں صرف گوشت  ہر قسم کا پرہیز ہے اور اجازت لازمی ہے

Note:

Tajurba kaar Ahal Hazrat Faqeer ki nigrani me is amal ko kar sakte hai’n.

 

Log into PositivUS to start using it. Click in the toolbar button
Log into PositivUS to start using it. Click in the toolbar button

Wednesday, December 15, 2021

Fasadi Dushman Ko Dafa Karne Ka Taweez فسادی دشمن کو دفع کرنے کا تعویذ (The amulet to repel the corrupt enemy)

الاوفاق۱۱؎

سرکش مفسدین کے دفع کے لئے نزول ماہ میں نحس دن مثل شنبہ یا سہ شنبہ سیسہ کے ٹکڑے پر نقش مظہربسم اللہ الرحمٰن الرحیم لکھے اور اس شخص کا نام اس نقش میں داخل کرے،اس کے بعد یہ دعا سات بار پڑھ کر نقش پر دم کرے بعد ازاں انگوزہ، ہینگ و لہسن خام کی دھونی دے کر چلہے کے قریب میں دفن کرے کہ گرمی نقش کو نہ پہنچے ورنہ طالب کو ضرر ہوگا نقش یہ ہے۔

بسم

اللہ

الرحمٰن

الرحیم

فلاں

اللہ

الرحمٰن

الرحیم

فلاں

بسم

الرحمٰن

الرحیم

فلاں

بسم

اللہ

الرحیم

فلاں

بسم

اللہ

الرحمٰن

فلاں

بسم

اللہ

الرحمٰن

الرحیم

 اور دعا یہ ہے۔بسم اللہ الرحمٰن الرحیم اللھم انی اسٔلک باسمک العظیم الا عظم وھو بسم اللہ الرحمٰن الرحیم الذی عنت لہ الوجوہ وخشعت لہ الا صوات ووجلت من خشیتہِ القلوب ان تصلی وتسلم علی سیدنا محمد علٰی اٰلہ وصحبہ وان تقضی حاجتی فی فلاں (یہاں اس کا نام لے) اللھم ان کنت تعلم انہ یر جع عما ھو فیہ قاھرہ وفقہ وان کنت تعلم انہ لا یر جع مانزل علیہ بلائک وسخطک وغضبک واھلکہ یا قاھر یا قھار یاقادر یا مقتدر یا اللہ یہ عمل مار ہرہ مطہرہ کی کتاب میں بھی مذکور ہے۔

 


Log into PositivUS to start using it. Click in the toolbar button
Log into PositivUS to start using it. Click in the toolbar button

Tuesday, December 14, 2021

Qaseedah Burdah Shareef Ke ChandAshar Ke Khwas قصیدہ بردہ شریف کے بعض اشعار کی خاصیت

الاوفاق۱۱؎

·     قصیدہ بردہ کے پہلے تین اشعار کو ہرن کی کھال پر لکھ کر ایسے شخص کے بازو پر باندھاجائے جس کی زبان میں لکنت کا مرض ہو تو زبان کی لکنت دور ہوجائے گی ۔اشعار درج ذیل ہیں

اَمِنْ تَذَکُّرِ جِیْرَانٍ بِذِیْ سَلَمِ

مَزَجْتَ دَمْعًاجَرٰی مِنْ مُقْلَۃٍ بِدَمِ

اَمْ ھَبَّتِ الرِّیْحُ مِنْ تِلْقَائِ کَاظِمَۃٍ

وَاَوْمَضَ الْبَرْقُ فِی الظَّلْمَائِ مِنْ اِضَمِ

فَمَا لِعیْنَیْکَ اِنْ قُلْتَ اکْفُفَا ھَمَتَا

وَمَا لِقَلْبِکَ اِنْ قُلْتَ اسْتَفِقْ یَھِمِ

·     علامہ خرپوتی علیہ الرحمۃ فرماتے ہیں اگر کسی کو ضعف قلب ،سانس کی تنگی یعنی دمہ کامرض ہو تو اِس شعر کے حروف(یعنی ہر حرف کو علیحدہ علیحدہ ل و ل اال ہ وی …الخ کرکے ) سیب پرلکھ کر کھلائیں تو چند دِنوں میں صحت یاب ہوگا ۔

لَوْلَاالْھَوٰی لَمْ تُرِقْ دَمْعًا عَلٰی طَلَل

وَلَا اَرِقْتَ لِذِکْرِالْبَانِ وَالْعَلَمِ

·     اہل علم فرماتے ہیں قصیدہ بردہ کے اِس شعر کو بعد نماز عشا سونے سے قبل پڑھتے رہیں یہاں تک کہ نیند کا غلبہ ہوجائے تو ان شاء اﷲ خواب میں رسول کریم صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم کی زیارت نصیب ہوگی ۔وہ شعر درج ذیل ہے

نَعَمْسَرٰی طَیْفُ مَنْ اَھْوٰی فَاَرَّقَنِیْ

وَالْحُبُّ یَعْتَرِضُ اللَّذَّاتِ بِالْاََلَمِ

·     ہر جائز حاجت ومقصد کے لیے قصیدہ بردہ کے اِس شعر کو تین مرتبہ پڑھ کر وہ کام شروع کریں تو ان شاء اﷲ وہ مقصد وحاجت پوری ہوگی ۔وہ شعر درج ذیل ہے

فَکَیْفَ تُنْکِرُ حُبًّا بَعْدَ مَا شَھِدَتْ

بِہٖ عَلَیْکَ عُدُوْلُ الدَّمْعِ وَالسَّقَمِ

·     اگر دشمن کا ڈر ہو یا کسی سے تکلیف واذیت پہنچنے کا خوف ہو تو ایک گول کاغذ کے کنارے کنارے اِس شعر کو لکھ کر عمامہ یا ٹوپی میں رکھیں اور یہ شعر پیشانی کی طرف رہے ان شاء اﷲ دشمن ذلیل ورسوا ہوگا۔وہ شعر درج ذیل ہے

مَحَضْتَنِی النُصْحَ لٰکِنْ لَّسْتُ اَسْمَعُہٗ

اِنَّ الْمُحِبَّ عَنِ الْعُذَّالِ فِیْ صَمَمِ

·     اگر کسی کی دینی ودنیاوی حاجات ہوں اسے چاہیے کہ ایک ہی مجلس میں قصیدہ بردہ کے اِس شعر کو ایک ہزار مرتبہ پڑھیں تو اﷲ تعالیٰ اُس کی ہر حاجت پوری فرمائے گا ۔وہ شعر درج ذیل ہے

ھُوَ الْحَبِیْبُ الَّذِیْ تُرْجٰی شَفَاعَتُہٗ

لِکُلِّ ھَوْلٍ مِّنَ الْاَھْوَالِ مُقْتَحِمِ

·     جملہ مصائب سے حفاظت کے لئے قصیدہ بردہ شریف کے اِس شعر کو روزانہ ایک ہزار بار پڑھنا نہایت مفید ومجرب ہے ۔وہ شعر درج ذیل ہے

مُحَمَّدٌ سَیِّدُ الْکَوْنَیْنِ وَالثَّقَلَیْنِ

وَالْفَرِیْقَیْنِ مِنْ عُرْبٍ وَّمِنْ عَجَمِ

·     شارح قصیدہ بردہ علاہ خرپوتی علیہ الرحمۃ لکھتے ہیں اگر کوئی مسافر قصیدہ بردہ کے اِ س شعر کے پہلے مصرعہ کو گھر چھوڑ دے اور دوسرا مصرعہ اپنے پاس رکھ لے تو ان شاء اﷲ العزیزگھر ہر قسم کی آفات سے محفوظ رہے گا اور گھر خیر وعافیت کے ساتھ واپس آئے گا ۔وہ شعر درج ذیل ہے

مَاسَامَنِی الدَّھْرُ ضَیْمًا وَاسْتَجَرتُ بِہٖ

اِلَّا وَنِلْتُ جِوَارًا مِنْہُ لَمْ یُضَمِ

·     قصیدہ بردہ کے اِ ن دو اشعار کو مکمل باطہارت پڑھ کر مرگی ،فالج اور دیگر جلدی مہلک اَمراض کے مریض پر دم کیا جائے اور لکھ کر تعویذ گلے میں ڈالاجائے تو ان شاء اﷲ مرض سے افاقہ ہوگا ۔اشعار در ج ذیل ہیں

تَبَارَکَ اللّٰہُ مَا وَحْیٌ بِمُکْتَسَبٍ

وَلَا نَبِیٌّ عَلٰی غَیْبٍ بِمُتَّھِمِ

کَمْ اَبْرَاَتْ وَصَبًا بِاللَّمْسِ رَاحَتُہُ

وَاَطْلَقَتْ اَرِبًا مِنْ رِبْقَۃِ اللَّمَمِ

·     قصیدہ بردہ کے اِس شعر کو جس مقصد کے لیے بتوسل حضور کریم صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم دعا کرے تو ان شاء اﷲ العزیز قبول ہوگی

فَاِنَّ مِنْ جُوْدِکَ الدُّنْیَا وَضَرَّتَھَا

وَمِنْ عُلُوْمِکَ عِلْمَ اللَّوْحِ وَالْقَلَمِ

مختصراً اِن کے علاوہ دیگر اَبیات کے فوائد وبرکات بھی بے شمار ہیں ،غرضیکہ بحسن ِعقیدت باطہارت اورمکمل آداب واحترام کے ساتھ اِ س مقدس قصیدہ کا پڑھنا بے حد مفید ومقبول ہے ۔

 


Log into PositivUS to start using it. Click in the toolbar button
Log into PositivUS to start using it. Click in the toolbar button

Featured Post

AL AUFAAQ (Vol-14) الاوفاق

Book Your Copy Now +91-9883021668