Thursday, January 3, 2019

Bismillah Shareef Ka Ba Mawakkil Naqsh Har Maqsad ke Liye بسم اللہ شریف کا با ماوکل نقش ہر مقصد کے لئے

بسم اللہ شریف کا با مو کل نقش ہر مقصد کے لئے 
از ۔ صوفی محمد عمران رضوی القادری
ماخوذ از الاوفاق قسط اول
بسم اللہ شریف کا یہ مثلث مربع کی طرح لاجواب ہے اسے ہر مقصد کے لئے لکھ سکتے ہیں اگر تسخیر حکام کیلئے لکھنا ہوتو اتوار کے دن شمس کی ساعت میں لکھے اگر شفا کے امراض کیلئے لکھنا ہو تو پیر کے دن قمر کی ساعت میں لکھے اور اگر قوت باہ کیلئے لکھنا ہو ں تو منگل کے دن مریخ کے ساعت میں لکھے اگر قوت حافظہ و ذہن کیلئے لکھنا ہو بدھ کے دن عطارد کی ساعت میں لکھے اگر خیروبرکت کیلئے لکھنا ہو ں تو جمعرات کے دن مشتری کے ساعت میں لکھے اگر زمین جائیداد کی حفاظت کے غرض سے لکھنا ہوں تو ہفتہ کے دن زحل کی ساعت میں لکھے اور لکھنے کے بعد نقش پر یہ عزیمت پڑھ کر دم کرے اجب یا جبرائیل یا ھمواکیل یا رویائیل یا اسرافیل یا طاطائیل یا دوریائیل یا امواکیل یا تنکفیل یا حولائیل یا سرکیتائیل بحق بسم اللہ الرحمن الرحیم ایک سو انیس مرتبہ مزکورہ بالا عزیمت مع درود شریف اول آخر ۳ بار پڑھ کر نقش پر دم کرکے حاجتمندوں کو دیا کرے جس مقصد کیلئے لکھے گا موثر پائیگا 
اگر اس نقش کا عامل بننا ہو تو اجازت حاصل کرکے ایک نشست میں سات سو چھیاسی مرتبہ لکھے اور دوسری نشست میں سات سو چھیاسی مرتبہ پڑھ کر ان نقوش پر دم کرلو اسی روز عصر سے قبل دریا میں ڈلا جائے یہ عمل جمعرات یا جمعہ کو کرنا چاہیے اور روزہ سے ہوتو بہت عمدہ 






Wednesday, January 2, 2019

Daulat Ke Husool Ke Liye Bismillah Ka Naqsh دولت کے حصول کے لئے بسم اللہ کا نقش

دولت کے حصول کے لئے بسم اللہ کا نقش 
از ۔ صوفی محمد عمران رضوی القادری
ماخوذ از الاوفاق قسط اول 
یہ نقش بسم اللہ شریف کا حصول مال و زر کیلئے از حد مفید اورلاجواب ہے عرصہ ۱۵ سالوں سے فقیر کے معمول میں ہے میں نے مختلف طریقوں سے اس کی زکاتیں ادا کی اور اس کے فوائد و ثمرات بہت زیادہ ہے نو چندی جمعرات کو اول ساعت مشتری میں لکھ کر پاس رکھے تو مال و زر میں اضافہ ہو فاقہ کشی کبھی پاس نا بھٹکے شرف مشتری یا شرف شمس میں اس کی لوح تیار کرے تو بہت جلد امیر کبیر ہو جائے۔
نقش کو عمل میں لانے کا طریقہ ہمارے احباب کیلئے پیش کرتا ہوں ویسے تو بلا زکات ہی محض اجازت سے یہ نقش کام کرتا ہے لیکن عاملین کیلئے اس کی معمولی ریاضت میں ضروری سمجھتا ہوں کہ اس سے وہ خود اس کے برکات سے مالا مال ہونگے اور ان کا حوصلہ بھی بڑھے گا
چاہئے کہ عروج ماہ میں جمعرات کے دن سے شروع کرے اور روزانہ بعد نماز فجر طلوع آفتاب کے فوراً بعد
۱۹ نقوش زعفران سے لکھ کر ہر نقش پر ۱۹ مرتبہ بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھ کر دم کرے اول آخر درود ۳ بار پھر آٹے میں لپیٹ کر ان نقوش کو دریا میں ڈالے یا ایسے بڑے تالاب یا حوض میں جن میں مچھلیاں بکثرت ہو ں یہ عمل ۱۹ دنوں تک کرے انشاء اللہ ۱۹ دنوں
میں قدرت خدا واندی کا مشاہدہ کریگا پھر جس حاجتمند کو چاہے صحیح وقتوں میں لکھ کر دیا کرے باذن اللہ موثر پائے گا
تصحیح
 اس نقش کے جس خانے میں رزاق ہے اس میں واحد بھی ہوگا


 


Tuesday, January 1, 2019

Naqsh Bismillah Mazhar o Muzmar Ki Khasiyat نقش بسم اللہ مظہر و مضمر کی خاصیت


نقش بسم اللہ شریف مظہر و مضمرکی خاصیت
از ۔ صوفی محمد عمران رضوی القادری
ماخوذ از الاوفاق قسط اول
نقش مظہر و مضمربرائے جملہ حاجات دینی و دنیا وی کیلئے عروج ماہ نو چندی جمعرات یا جمعہ کو پہلی ساعت میں لکھے ایک ایسا کاغذ جس کی دونوں جانب نقش مربع کے خانے ٹھیک ایک دوسرے کے پیچھے بنانا ہے اور ایک جانب عددی نقش جسے مضمر اور دوسری جانب حرفی یا عربی نقش جسے مظہر کہتے ہیں زعفران سے لکھنا ہے نقش لکھنے سے قبل کاغذ پر ۱۹ مرتبہ درود غوثیہ پڑھ کر دم کرے اور نقش مکمل کرنے کے بعد سات سو چھیاسی ۷۸۶ مرتبہ بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑ ھ کر دم کر ے جس مقصد کے لئے لکھا جائیگا وہ مقصد ضرور پورا ہوگا نقوش یہ ہیں
استعمال کا طریقہ 
نقش کو چاندی کے خول میں بند کرکے بچیوں کو استعمال کرائیں ان کی شادی سے لیکر سسرال ، اولاد اور صحت کسی بھی مقصد کیلئے اور مرد یا لڑکے کو ہرے کپڑے میں سل کر موم جامہ کرکے ہر مقصد خیر کیلئے پہنائے
نوٹ
عاملین و احباب جنہیں اجازت ہے وہ دوسروں کو لکھ کر دے اور عوام الناس میں ہر کوئی خود اپنے لئے لکھ سکتا ہے


Wednesday, December 19, 2018

Na farmaan Aulad Ke Liye Course Wale Taweezat 🇮🇳 نا فرمان اولاد کے لئے کورس والے تعویذات

yeh nuqoosh unke liye taiyar kia jata hai course wale jinki aulad nafarman ho ya be rah rawi ka shikar ho, ghar aur karobar me'n jo dhiyan nahi dete ya jinka man kam me'n nahi lagta to unke liye aise taweezat 40 se lekar 90 tak taiyar karke diye jate hai'n jinke istemal se yeh hota hai ke mijaz me tahrao aur mustaqil mijazi paida hoti hai aur uske sath ma'n bap aur bade budho'n ki qadar o manzilat ka jazba bhi mijaz me'n  qarar pakadta hai aur banda sidhe raste pe aa jata hai Allah ke fazal se aur iske sath ek naqsh islahe qalb ka bhi dia jata hai.

Friday, December 14, 2018

Al Aufaaq -Vol 1 (A Unique Magazine On The Art Of Spiritual Healing) الاوفاق قسط نمبر۱

بسم اللہ الرحمن الرحیم
فن تعویذات ، نقوش و طلسمات ،اوراد و وظائف پر ایک منفرد رسالہ





Friday, October 26, 2018

Tuesday, October 16, 2018

Monday, October 15, 2018

Featured Post

AL AUFAAQ (Vol-14) الاوفاق

Book Your Copy Now +91-9883021668