Friday, July 5, 2024

The Blessing Of Reciting Saiyiduna Saadiqul Wa'd سَیِّدُنَاصَادِقُ الْوَ عْدِﷺ پڑھنے کے برکات | SUFI IMRAN RAZVEE SB | IDARA ROOHANI IMDAD

سَیِّدُنَاصَادِقُ الْوَ عْدِﷺ پڑھنے کے برکات

اس اسم پاک کے اعداد تین سو چھ (306) ہیں اور اس کے معنی ہیں ۔ وعدہ کے سچے ،عہد کے پکے۔یہ بھی حضُور نبی کریم علیہ الصّلوٰۃ والسّلام کا صفاتی اسم مبارک ہے اس کوپڑھنے اور ذکر کرنے کا فائدہ یہ ہے کہ اگر کسی گھر میں  آسیب کا داخلہ ہو ۔ آسیب بہت زیادہ تنگ کرتا ہو تو یہ اسم پاک باوضو حالت میں ایک سفید کاغذ پر لکھے اَور گھر کی پیشانی پر چسپاں کردے علاوہ ازیں مغرب کی نماز کے بعد ایک سو مرتبہ پڑھ کر گھر کے چاروں کونوں میں دم کرے انشاء اللہ تعالیٰ آسیب گھر میں داخل نہ ہو سکے گا اور دفع ہو جائے گا۔اگر کوئی یقین کامل اور توجہ ویکسوئی کے ساتھ آسیب زدہ پر ایک سو مرتبہ پڑھ کر دم کرے تو بفضل باری تعالٰی آسیب سے نجات مل جائے اور آسیب پھر کبھی تنگ نہ کرے گا۔

Ashurah Amaliyat Course عاشورہ عملیات کورس| SURAH YASEEN | SURAH MUZAMMIL | AYAT AL KURSI | NAD E ALI | CHAHAL KAAF

 


الصلوۃ والسلام علیک یا رسول اللہ وعلیٰ الک واصحابک یا حبیب اللہ

عاشورہ  میں  ان پانچ مجرب اعمال  کے عامل بنیں

سورہ یس

سورہ مزمل

آیۃ الکرسی

ناد علی

چہل کاف

ایک روزہ

ایک روزہ

ایک روزہ

ایک روزہ

ایک روزہ

سورہ یس شریف:

·    حل المشکلات

·    کشائس رزق

·   شفائے امراض

سورہ مزمل شریف

·    تصرفات ظاہری و باطنی

·    رد سحر و شفائے امراض

·    فراخی و وسعتِ رزق

آیۃ الکرسی شریف

·    اعمال کی رجعت سے حفاظت

·    ہر قسم کے جادو سحر سفلی کا علاج

·    حل مشکلات و دفع مصائب

ناد علی شریف:

·    قضائے حاجات

·    قہر و غلبہ  بر دشمناں

·    اثرات و سحر  کا علاج

چہل کاف شریف:

·    دفع  آسیب وجنات

·    ہر بندش کا توڑ یقینی

·    حصار کامل و اکمل

 

احباب عاملین کےلئے سنہرہ موقع

                                       احباب روحانی عاملین حضرات و خواتین اور مبتدی سالکین کے لئے یہ ایک بڑا سنہرہ موقع ہے کہ وہ ان پانچ بڑے اعمال میں سے کسی ایک عمل کا انتخاب کر کے عاشورہ میں اپنے عمل میں لے آئیں ۔

                                پانچوں  اعمال با موکل کرائے جائیں گے ، ان کا طریقہ نادر ہے  ، اس طریقے سے عمل میں لاکر ایک روحانی معالج مخلوقِ خدا کو خوب فیض پہنچا سکتا ہے ۔وہ احباب جو بڑی  بڑی ریاضتوں کے متحمل نہیں یا جن کے پاس وقت کی قلت ہے وہ اس سنہرے موقعے سے فائدہ اٹھائیں اور اس طرح  ان بڑے اعمال اور دیگر عملیات کو فقیرِ قادری کی نگرانی اور توجہ خاص میں کر کے اپنی استعدادِ روحانی کو بڑھا نے کا  مسلسل سامان  کرتے رہیں۔

پانچوں اعمال کی مختصر خصوصیات:

ہر ایک عمل کی خاصیت پی ڈی ایف میں قدرے تفصیل سے درج ہے ۔یہاں مختصراً کچھ لکھے جاتے ہیں۔

                                     اس میں سورہ یس  کا عمل عاملین احباب کے علاوہ  وہ تمام خواتین و حضرات کر سکتے ہیں جو کشائسِ رزق اور حل مشکلات کے لئے از خود کوئی عمل کرنا چاہتے ہیں اور عملیات کے شوقین بھی ہیں یا جن کے وظیفے میں سورہ یس شریف پہلے سے ہے اور مزید فیوضات کے طالب ہیں ۔

                        عمل سورہ مزمل شریف کو عمل میں لانے والا عامل تصرفاتِ ظاہری و باطنی سے مالا مال ہوتا ہے۔سحر کی تمام قسموں کا توڑ اور جسمانی امراض کا روحانی علاج کر نے کا اہل ہوجاتا ہے۔ساتھ ہی عامل کے رزق میں فراخی ہوگی اور جسے وسعتِ رزق کے واسطے اس کا نقش دے گا اس کی روزی میں بھی خوب برکت ہوگی۔

آیۃ الکرسی شریف کا عمل ہر ایک روحانی معالج کو کرنا ضروری ہے۔اس کے بے شمار خواص ہیں ۔ان میں سے ایک یہ ہے کہ اعمال کی رجعت سے محفوظی رہے گی۔اس کا عامل سحر ،نظر بد اور حسد کا باقائدہ علاج کر سکے گا۔حلِ مشکلات و دفع مصائب میں یہ اسم ِ اعظم کا کام دے گا ۔ ان شاء اللہ

                                      ناد علی شریف کو عمل لانے والا عامل اپنے  اور دوسروں کے تمام مقاصد کے لئے تصرف کر سکتا ہے ۔سحر و اثرات کا علاج  اور دشمنوں کی مغلوبی کے لئے جو عمل یا نقش کرے گا موثر پائے گا۔

                                   چہل کاف شریف کا کیا کہنا  اس کا عامل ہر قسم کے آسیب و جنات کا علاج سہولت سے کر پائے گا ۔ہر طرح کی بندش کا یقینی توڑ کرے گا اور سب سے بڑی بات یہ کہ ایک کامل و اکمل حصار کا عامل ہوگا ۔

عمل کی تفصیل

                                   ان میں سے جس عمل کو احباب کرنا چاہیں   اس کا ہدیہ بطور نذر ادا کر کے عمل کی تفصیل حاصل کر لیں جس میں  پرہیز،طریقہ کار ،مداومت،طریقہ تصرف(کام لینے کا طریقہ) اورصحیح نقوش وغیرہ واضح اور سلیس انداز میں دیا گیاہے۔

                                    یہ تفصیل آٹھ محرم الحرام تک حاصل کر لئے جائیں تاکہ عمل کی  تفہیم اور پرہیز کی تیاری میں کوئی دقت پیش نہ آئے۔اور جو سوال یا الجھن عامل کے ذہن میں ہو وہ سلجھایا جا سکے۔

 


                                  

                                     

                                

 

Ashurah Amaliyat Course | SURAH YASEEN | SURAH MUZAMMIL | AYAT AL KURSI | NAD E ALI | CHAHAL KAAF

 



Tuesday, July 2, 2024

BISMILLAHI_BAABUNA_KA_AMAL| بسم اللہ بابنا کا عمل | ROOHANI AMALIYAT COURSE | Sufi Imran Razvee Sb | IDARA ROOHANI IMDAD

 



BISMILLAHI_BAABUNA_KA_AMAL | ROOHANI AMALIYAT COURSE | Sufi Imran Razvee Sb | IDARA ROOHANI IMDAD


 

PANCH ROOHANI ELAAJ | EPS -24| پانچ روحانی علاج | SUFI IMRAN RAZVEE SB |...

The Blessing Of Reciting Saiyiduna Zu Fadhl سَیِّدُنَاذُ وْفَضْلِﷺ پڑھنے کے برکات | SUFI IMRAN RAZVEE SB | IDARA ROOHANI IMDAD

 

                                             سَیِّدُنَاذُ وْفَضْلِﷺ پڑھنے کے برکات

اس اسم مبارک کے اعدادایک ہزار چھ سو سولہ (۱۶۱۶) ہیں اور اس کے معنی ہیں  فضل والے ،کرم والے۔ یہ حضُور کریم علیہ الصّلوٰۃ والسّلام کا صفاتی اسم پاک ہے اس کو پڑھنے اور ذکرکرنے کی فضلیت یہ ہے کہ جو کوئی اپنے رزق حلال میں فراخی کا خواہاں ہو تنگدستی اور غربت وافلاس دُور کرنا چاہتا ہوتو وہ خلوص نیّت کے ساتھ ہر نماز کے بعد ایک سو مرتبہ یہ اسم پاک پڑھ کرباگاہِ الہٰی میں دُعامانگے انشاءاللہ تعالیٰ اس عمل کی مدارت کرنے سے اللہ تعالٰی خصُوصی فضل وکرم فرمائے گا رزق حلال میں خیر و برکت ہوگی اور غربت وتنگدستی دُور ہو جائے گی۔جو کوئی چاہے کہ اس کا ایمان مضبوط ہو جائے اورایمان کو تقویّت حاصل ہو جائے تو روزانہ عشاء کے نماز کے بعد تین مرتبہ اس اسم پاک کو پڑھ لیا کرے بفضل باری تعالٰی ایمان کی مضبُوطی عطا ہوگی اللہ تعالیٰ دین ِ اسلام پرثابت قدمی اور استقامت کی توفیق عطافرمائے گا۔


Saturday, June 29, 2024

The Blessing Of Reciting Saiyiduna Ahabban naas سَیِّدُنَااَحَبَّ اَلنَّاسِﷺ پڑھنے کے برکات| SUFI IMRAN RAZVEE SB | IDARA ROOHANI IMDAD

 

سَیِّدُنَااَحَبَّ اَلنَّاسِﷺ پڑھنے کے برکات

اس اسم پاک کے اعدادایک سو ترپن (153) ہیں اور اس کے معنی ہیں ۔ تمام انسانوں سےپیارے ، سب لوگوں سے پیارے۔حضُور سرور کائنات صلی اللہ وآلہٖ وسلم کے اس صفاتی اسم پاک کو پڑھنے کی بہت زیادہ  فضلیت ہے جو کوئی اس بات کی خواہش رکھتا ہو کہ اس کے دل میں حضُور نبی کریم صلے اللہ علیہ وسلم کی محبّت راسخ  ہوجائے تو وہ روزانہ نماز عشاء کے بعد باوضو حالت میں ایک سو مرتبہ اس اسم پاک کو پڑھ لیا کرے انشاء اللہ تعالیٰ اسے محبّت رسُول صلے اللہ وصلم حاصل ہوگی ۔ علاوہ ازیں اگر کوئی یہ چاہے کہ اسے حضُور کریم علیہ الصّلوٰۃ والسّلام کی زیارت کی سعاوت  حاصل ہو جائے تو وہ روزانہ رات کو سونے سے قبل خُوب اچھی طرح وضوکرے پاکیزہ لباس پہنے اور پاک صاف بستر پر بیٹھ کر تین سو مرتبہ یہ اسم پاک نہایت توجہ ویکسوئی کے ساتھ پڑھے اور پھر اپنے مقصد کی نیّت کرتے ہوئے قبلہ رُخ ہو کر لیٹ  جائے ان شاء اللہ تعالٰی خواب میں حضُور صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت سے مشرف ہوگا ۔ اگر پہلے دن کامیابی نہ ہو تو دوسرے دن پھر اسی طرح کرے ان شاء اللہ تعالیٰ تین یوم میں ضرور  اس سعادت مشرف ہوگا مگر یقین کامل اور خلوص نیّت ہونا شرط ِ اوّل ہے۔


Friday, June 28, 2024

The Blessing Of Reciting Saiyiduna Zakeeun سَیِّدُنَازَکِیٌّﷺ پڑھنے کے برکات| SUFI IMRAN RAZVEE SB | IDARA ROOHANI IMDAD

 

سَیِّدُنَازَکِیٌّﷺ پڑھنے کے برکات

اس اسم پاک کے اعدادسنتیس (37)ہیں اور اس کے معنی پاکیزہ ،پاک،معطر،طیّب یہ حضُور نبی کریم علیہ الصّلوٰۃ والسّلام کا صفاتی اسم پاک ہے اس کے فضائل بے شمار ہیں ۔ اگر کوئی اخلاق باختہ ہو کسی کے ساتھ بھی ٹھیک طرح سے گفتگو نہ کرتا ہو اس کی عادت سے اس کے گھر والوں کو بہت کوفت پریشانی ہو تی ہوتو چاہیئے کہ باوضوحالت میں ایک سو اکیس مرتبہ یہ اسم پاک پڑھ کر نماز فجر کے بعد اس پر دم کیا جائے گیارہ یوم تک بلاناغہ اس طرح کیا جائے انشاء اللہ تعالیٰ اس کے اخلاق ٹھیک ہوجائیں گے۔جس کے باطن میں خباثت ہو شرارتی ذہن رکھتا ہو مگر خود بھی اپنی اس عادت سے چھٹکارا چاہتا ہو کسی بھی طرح اس کی یہ عادت اس سے چھوٹتی نہ ہو تو وہ ہر نماز کے بعد سینتیس مرتبہ اس اسم مبارک کو پڑھ کر بارگاہِ الہٰی میں دعا مانگے انشاء اللہ تعالیٰ بہت جلد اس کی بُری عادات چھُوٹ جائیں گی اللہ تعالیٰ اس اسم پاک کی برکت کے طفیل اس کا باطن پاک وصاف کردے گا۔ اور اس کا قلب اچھائی کی طرف رغبت کرے گا۔


Featured Post

AL AUFAAQ (Vol-14) الاوفاق

Book Your Copy Now +91-9883021668