Tuesday, June 11, 2024

The Blessing Of Reciting Saiyiduna Taaba Taaba سَیِّدُنَاطَابَ طَابَﷺ پڑھنے کے برکات | SUFI IMRAN RAZVEE SB | IDARA ROOHANI IMDAD

سَیِّدُنَاطَابَ طَابَﷺ پڑھنے کے برکات

اس   اسم پاک کے اعدادچوبیس (24)ہیں اور اس کے معنی ہیں پُر مسرت ،خوش وخرم یہ حضور نبی کریم علیہ الصّلوٰۃ والسّلام کا صفاتی اسم پاک ہے اور یہ تورات میں مذکورہ ہوا ہے ۔اس اسم پاک کی فضلیت بہت زیادہ ہے جوکوئی یہ چاہے کہ وہ چشم خلائق میں مقبُول ومعزز ہوجائے تو وہ روزانہ نماز فجر کی ادائیگی کے بعد تین سو مرتبہ پڑھنے کا معمول بناے ان شاء اللہ تعالیٰ لوگوں میں ہر دلعزیز ہوگا۔اللہ تعالیٰ اسے نیکی کے کاموں کے کرنے کی توفیق عطا فرمائے گا اس کے دل میں خدمتِ خلق کا جذبہ اُجاگر کردے گا۔اگر کوئی بدمزاج اور چڑ چڑا ہو بات بات پر آگ بگولہ ہوجاتا ہو اُسے چاہیئے کہ وہ ہر نماز کے بعد چوبیس مرتبہ یہ اسم پاک پڑھ لیا کرے بفضلِ باری تعالےٰ طبیعت میں نرمی پیدا ہوگی اور چڑ چڑا پن دُور ہوجائےگا۔

Wednesday, June 5, 2024

JINNAT BHAGANE WAALE KALIMAAT | جنات بھگانے والے کلمات | SUFI IMRAN RAZVEE SB | IDARA ROOHANI IMDAD

 

احباب جو آسیبی مریضوں کا علاج کرتے ہیں خواہ وہ سی و سہ آیات سے کرتے ہوں یا  دعائے حیدری سے یاچہل کاف سے یا حزب البحر شریف سے خواہ کسی دعاء سے علاج کرتے ہوں انہیں چاہئیے کہ ان چار کلمات کو ضرور یاد کر لیں اور جب کسی جناتی مریض کا علاج کرنا شروع کریں تو اولاً یہ کلمات سات مرتبہ  پڑھ کر مریض پر دم کر یں  یہ وہ کلمات ہیں جن کے بارے میں جنوں سے عہد لیا گیا تھا کہ وہ اسے سن کر چلے جائیں گے ان کلمات سے صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین زہریلے جانور کے ڈسنے اور جن کے اثر والے پر دم فرمایا کرتے تھے   ،اگرچہ ان کلمات کے معنی معلوم نہیں اور جن کلمات کا معنی معلوم نہ ہو اسے پڑھنا جائز نہیں لیکن ان کلمات کو صحابہ نے سید عالم صلی اللہ علیہ وسلم پر پیش فرمایا تو حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی اجازت دے دی ]طبرانی فی الاوسط[ لہذا ان سے روحانی معالجین کو ضرور فائدہ اٹھانا چاہئیے کہ بعض دفع تو چند روز مسلسل دم کرنے سے جن کا اثر ختم ہی ہو جاتا ہے  ۔


Featured Post

AL AUFAAQ (Vol-14) الاوفاق

Book Your Copy Now +91-9883021668