Wednesday, July 24, 2024

The Blessing Of Reciting Saiyiduna Abzaalun Naas سَیِّدُنَااَبْذَالُ النَّاسﷺ پڑھنے کے برکات | SUFI IMRAN RAZVEE SB | IDARA ROOHANI IMDAD

 

اس اسم پاک کے اعداد آٹھ سو چھہتر (۸۷۶) ہیں اور اس کے معنی ہیں ۔ سب سے زیادہ سخاوت  کرنے والے ۔ جہان بھر سے زیادہ سخاوت کرنے والے، سب سے بڑھ کر سخی ۔حضُور سرور کائنات صلی اللہ علیہ وسلم کے اس صفاتی اسم پاک کو پڑھنے کی فضلیت یہ ہے کہ جو کوئی ہر نماز کے بعد ایک سو مرتبہ پڑھنے کا معمول بنالے تو وہ  مخلوق میں کسی کا محتاج نہ رہے گا اللہ تعالیٰ اس پر اپنا خصوصی فضل وکرم نازل فرمائے گا۔ اگر کوئی قناعت پسندی اختیار کرنے کا خواہاں ہو مگر  اس کا دل دنیاوی چمک دمک دیکھ کر لالچ کرتا ہو اور اسے حرص پر اُبھارتا ہو تو اُسے چاہیئے کہ وہ روزانہ نماز  فجر کے بعد باوضو حالت میں ایک سو گیارہ مرتبہ یہ اسم مبارک پڑھ کر بارگاہِ الہٰی میں دُعا مانگے اس عمل کی مداومت کرنے سے ان شاء اللہ تعالےٰ اسے قلبی سکون عطا ہوگا قلب لالچ کی طرف راغب نہ ہوگا اور وہ قناعت کی دولت سے مالامال ہوگا۔

 

 


Featured Post

AL AUFAAQ (Vol-14) الاوفاق

Book Your Copy Now +91-9883021668