سَیِّدُنَاصَادِقُ الْوَ عْدِﷺ پڑھنے کے برکات
اس اسم پاک
کے اعداد تین سو چھ (306) ہیں اور اس کے معنی ہیں ۔ وعدہ کے سچے ،عہد کے پکے۔یہ
بھی حضُور نبی کریم علیہ الصّلوٰۃ والسّلام کا صفاتی اسم مبارک ہے اس کوپڑھنے اور
ذکر کرنے کا فائدہ یہ ہے کہ اگر کسی گھر میں
آسیب کا داخلہ ہو ۔ آسیب بہت زیادہ تنگ کرتا ہو تو یہ اسم پاک باوضو حالت
میں ایک سفید کاغذ پر لکھے اَور گھر کی پیشانی پر چسپاں کردے علاوہ ازیں مغرب کی
نماز کے بعد ایک سو مرتبہ پڑھ کر گھر کے چاروں کونوں میں دم کرے انشاء اللہ تعالیٰ
آسیب گھر میں داخل نہ ہو سکے گا اور دفع ہو جائے گا۔اگر کوئی یقین کامل اور توجہ ویکسوئی
کے ساتھ آسیب زدہ پر ایک سو مرتبہ پڑھ کر دم کرے تو بفضل باری تعالٰی آسیب سے نجات
مل جائے اور آسیب پھر کبھی تنگ نہ کرے گا۔