Tuesday, July 2, 2024

The Blessing Of Reciting Saiyiduna Zu Fadhl سَیِّدُنَاذُ وْفَضْلِﷺ پڑھنے کے برکات | SUFI IMRAN RAZVEE SB | IDARA ROOHANI IMDAD

 

                                             سَیِّدُنَاذُ وْفَضْلِﷺ پڑھنے کے برکات

اس اسم مبارک کے اعدادایک ہزار چھ سو سولہ (۱۶۱۶) ہیں اور اس کے معنی ہیں  فضل والے ،کرم والے۔ یہ حضُور کریم علیہ الصّلوٰۃ والسّلام کا صفاتی اسم پاک ہے اس کو پڑھنے اور ذکرکرنے کی فضلیت یہ ہے کہ جو کوئی اپنے رزق حلال میں فراخی کا خواہاں ہو تنگدستی اور غربت وافلاس دُور کرنا چاہتا ہوتو وہ خلوص نیّت کے ساتھ ہر نماز کے بعد ایک سو مرتبہ یہ اسم پاک پڑھ کرباگاہِ الہٰی میں دُعامانگے انشاءاللہ تعالیٰ اس عمل کی مدارت کرنے سے اللہ تعالٰی خصُوصی فضل وکرم فرمائے گا رزق حلال میں خیر و برکت ہوگی اور غربت وتنگدستی دُور ہو جائے گی۔جو کوئی چاہے کہ اس کا ایمان مضبوط ہو جائے اورایمان کو تقویّت حاصل ہو جائے تو روزانہ عشاء کے نماز کے بعد تین مرتبہ اس اسم پاک کو پڑھ لیا کرے بفضل باری تعالٰی ایمان کی مضبُوطی عطا ہوگی اللہ تعالیٰ دین ِ اسلام پرثابت قدمی اور استقامت کی توفیق عطافرمائے گا۔


Featured Post

AL AUFAAQ (Vol-14) الاوفاق

Book Your Copy Now +91-9883021668