Friday, June 28, 2024

The Blessing Of Reciting Saiyiduna Zakeeun سَیِّدُنَازَکِیٌّﷺ پڑھنے کے برکات| SUFI IMRAN RAZVEE SB | IDARA ROOHANI IMDAD

 

سَیِّدُنَازَکِیٌّﷺ پڑھنے کے برکات

اس اسم پاک کے اعدادسنتیس (37)ہیں اور اس کے معنی پاکیزہ ،پاک،معطر،طیّب یہ حضُور نبی کریم علیہ الصّلوٰۃ والسّلام کا صفاتی اسم پاک ہے اس کے فضائل بے شمار ہیں ۔ اگر کوئی اخلاق باختہ ہو کسی کے ساتھ بھی ٹھیک طرح سے گفتگو نہ کرتا ہو اس کی عادت سے اس کے گھر والوں کو بہت کوفت پریشانی ہو تی ہوتو چاہیئے کہ باوضوحالت میں ایک سو اکیس مرتبہ یہ اسم پاک پڑھ کر نماز فجر کے بعد اس پر دم کیا جائے گیارہ یوم تک بلاناغہ اس طرح کیا جائے انشاء اللہ تعالیٰ اس کے اخلاق ٹھیک ہوجائیں گے۔جس کے باطن میں خباثت ہو شرارتی ذہن رکھتا ہو مگر خود بھی اپنی اس عادت سے چھٹکارا چاہتا ہو کسی بھی طرح اس کی یہ عادت اس سے چھوٹتی نہ ہو تو وہ ہر نماز کے بعد سینتیس مرتبہ اس اسم مبارک کو پڑھ کر بارگاہِ الہٰی میں دعا مانگے انشاء اللہ تعالیٰ بہت جلد اس کی بُری عادات چھُوٹ جائیں گی اللہ تعالیٰ اس اسم پاک کی برکت کے طفیل اس کا باطن پاک وصاف کردے گا۔ اور اس کا قلب اچھائی کی طرف رغبت کرے گا۔


Featured Post

AL AUFAAQ (Vol-14) الاوفاق

Book Your Copy Now +91-9883021668