سَیِّدُنَاتَالِیٌﷺ
پڑھنے کے برکات
اس اسم پاک
کے اعدادچار سو اکتالیس (441) ہیں اور اس کے معنی ہیں ۔قرآن مجید کی تلاوت کرنے
والے ۔یہ حضُور نبی کریم علیہ الصّلوٰۃ والسّلام کا صفاتی اسم مبارک ہے اگر کسی کی
زبان صاف نہ ہو بات کرتے ہوئے دقت محسوس کرتا ہو کسی کے سامنے گفتگو کرتے ہوئے
ہچکچاتا ہوتو اُسےچاہیئے کہ وہ روزانہ نماز عصر کے بعد نہایت توجہ ویکسوئی کے ساتھ
ایک سو مرتبہ یہ اسم پاک پڑھے انشاء اللہ تعالیٰ اس کی زبان کھل جائے گی اور وہ
فصیح وبلیغ ہوجائے گا۔ جو کوئی یہ چاہے کہ عبادت ِ الٰہی کرتے ہوئے اسے حلادت
محسوس جو سکونِ قلبی حاصل ہو تو وہ ہر نماز کے بعد اکتالیس مرتبہ اس مبارک کوپڑھنے
کا معمول بنالے بفضل باری تعالےٰ اس کو اللہ تعالےٰ کی عبادت میں مزہ آئے گا
پروردگارِ عالم اس پر اپنا خصوصی فضل وکرم نازل فرمائے گا۔