Saturday, June 22, 2024

The Blessing Of Reciting Saiyiduna Haiyiyun سَیِّدُنَاحَیِّیٌﷺ پڑھنے کے برکات | SUFI IMRAN RAZVEE SB | IDARA ROOHANI IMDAD

 

سَیِّدُنَاحَیِّیٌﷺ پڑھنے کے برکات

اس اسم پاک کے اعداد اٹھائیس (28)اور اس کے معنی ہیں سب سے زیادہ حیا والے سب سے زیادہ شرم والے ۔حضُور سرو کائنات صلی اللہ آلہٖ وسلم کے اس صفاتی اسم مبارک کو پڑھنے اور اس کا ذکر کرنے سے بہت فائدہ ہوتا ہے ۔ جو کوئی یہ چاہے کہ وہ فحش گوئی اوربرُے کاموں سے بچارہے تو وہ روزانہ نماز مغرب کے بعد ایک سو مرتبہ یہ اسم پاک پڑھ لیا کرے انشاء اللہ تعالیٰ شرِ شیطان سے محفُوظ رہے گا اللہ تعالےٰاپنی حفظ وامان میں رکھے گا۔اگر کوئی شخص بے حیائی کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصّہ لیتا ہو اور کسی بھی طرح بازنہ آتا ہو بلکہ اپنی بُرائی کا  کھُلم کھُلا اظہار کرکے فخر محسوس کرتا ہو تو اُسے راہ راست پر لانے کی  غرض سے چاہیئے کہ روزانہ باوضوحالت میں یہ اسم مبارک اٹھائیس مرتبہ پڑھ کر اس کے سینہ پر دم کیا جائے انشاء اللہ تعالیٰ وہ بُرائی سے نفرت کرنے لگے گا س میں حیا آجائے گی۔ یہ عمل روزانہ بلاناغہ چالیس یوم تک لیا جائے بفضل باری تعالےٰ  مطلوبہ مقصد میں ضرور کامیابی ہوگی۔


Featured Post

AL AUFAAQ (Vol-14) الاوفاق

Book Your Copy Now +91-9883021668