خدائے رحمٰن و رحیم
رحم کرنے والا مہربان ، ان دونوں ناموں سے
بندہ کا نصیب یہ ہے یعنی صفات باری تعالٰی کو اپنا نے کے سلسلہ میں ان اسماء کا
تقاضہ یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کی ذات کی طرف کامل توجہ ہو اسی ذات پر تو کل وبھروسہ
کیا جائے اپنا باطن اس کے ذکر میں مشغول رکھا جائے غیر اللہ سے بے پر واہی برتی
جائے بندگان اللہ پر رحم کیا جائے چنانچہ مظلوم کی حمایت ومدد کی جائے اور ظالم کو
بطریق نیک ظلم سے باز رکھا جائے اللہ کی عبادت اور اس کے ذکر سے غفلت برتنے والوں
کو خبردار کیا جائے گنہگار کی طرف رحمت کی نظر کی جائے نہ کہ اسے نظرِ حقارت سے
دیکھا جائے اپنی طاقت کے بقدر غیرشرعی امور کے استیصال میں کوشش صرف کی جائے اور اپنی وسعت وہمت کے مطابق
محتاجوں اور ضرورت مندوں کی حاجتوں کو پورا کرنے کی سعی کی جائے ۔
خاصیت جو شخص ہر نماز کے بعد سو
بار اَلرَّحْمٰنِ
الرَّحِیْمِ کہے حق تعالٰی اس کے دل
سے غفلت ، نسیان اور قساوت دور کرے اور تمام مخلوق اس پر مہربان و مشفق ہوگی۔