خدائے قدوس
نہایت
پاک ۔ قشیری رحمہ اللہ نے کہا کہ جس شخص
نے یہ جان لیا کہ اللہ تعالٰی نہایت پاک ہے اب اس کو چاہئے کہ اس بات کی آرزد کرے کہ اللہ تعالٰی اس کو ہر
حالت میں عیوب اور آفات سے دور اور گناہوں کی نجاست سے پاک رکھے ۔
خاصیت جو
شخص اس اسم پاک کو ہر روززوال آفتاب کے
وقت پڑھے اس کا دل صاف ہو اور جو شخص نماز جمعہ کے بعد اس اسم کواسم السبوح کےساتھ (یعنی
القدس السبوح ) روٹی کے ٹکڑے پر لکھ کر کھا ئے تو فرشتہ صفت ہواور بھگدڑ کے
وقت دشمنوں سے حفاظت کے وقت اس اسم کو
جتنا پڑھا جاسکے پڑھاجائے اور مسافر اس کو برابر پرھتا رہے اور کبھی ماندہ اور
عاجز نہ ہو اور اگر اس کو تین سوانیس بار شیرنی پر پڑھ کر دشمن کو دکھا دے تو وہ
مہربان ہو۔