Saturday, May 4, 2024

KHUDA E MAALIKAL MULK | خدائے مالک الملک | SUFI IMRAN RAZVEE SAHAB | IDARA ROOHANI IMDAD

 

خدائے مالک الملک

                         حقیقی بادشاہ یعنی وہ زمین وآسمان اور تمام عالم کا حقیقی بادشاہ ہے دونوں جہاں اسی کے تصرف اور قبضہ میں ہیں وہ سب سے بے نیاز ہے اور سب اس کے محتاج لہٰذاجب بندہ نے اس کی یہ حیثیت وصفت جان لی تو اس پر لازم ہے کہ اس کی بارگاہ کا بندہ وغلام اور اسی کے درکاگدا بنے اور اس کی اطاعت وفرمانبرداری کے ذریعہ اسی کے آستانہ عزت وجاہ کی طلب کرے ۔ نیز بندہ پر لازم ہے کہ اس کی بارگاہ قدرت وتصرف سے تعلق پیدا کرے اس کے علاوہ ہر ایک سے کلیتہ ًبے نیاز ی اختیارکرے۔

نہ کسی سے اپنی ضرورت وحاجت بیان کرے اور نہ کسی سے ڈرے نہ امید رکھے اپنے دل اپنے نفس اور اپنی قلب کی دنیا کا حاکم بنے اور اپنی اعضاء اور اپنی قویٰ کو قابو میں رکھ کر اس کی اطاعت و عبادت اور شریعت کی فرمانبرداری مین لگادے تاکہ صحیح معنی میں اپنے وجود کی دنیا کا حاکم کہلائے۔

                          خاصیت جو شخص اس اسم کو القدوس کے ساتھ (یعنی ملک القدوس) پابندی کے ساتھ پڑھتا رہے تو اگر وہ صاحب ملک اور سلطنت ہوگا تو اس کے ملک اور سلطنت کو اللہ تعالٰی قائم ودائم رکھے گا اور جو صاحب سلطنت نہ ہو گا تو اس اکی برکت سے اس کا اپنا نفس مطیع وفرمانبردار رہے گا اور جو شخص اسے عزت وجاہ کے لئے پڑھے تو اس کا مقصود حاصل ہوگا اور اس بارہ میں یہ عمل مجرب ہے۔

حضرت شاہ عبدالرحمن نے اس کی خاصیت یہ لکھی ہے کہ جو شخص اس اسم "الملک" کو روزانہ نوے بار پڑھے تو نہ صرف یہ کہ روشن اور تو نگر بلکہ حکام وسلاطین اس کے لئے مسخر ہوجائیں گے اور عزت واحترام اور جاہ کی زیادتی کے حصول کے لئے مجرب ہے۔

Featured Post

AL AUFAAQ (Vol-14) الاوفاق

Book Your Copy Now +91-9883021668