سَیِّدُنَانَا
طِقٌﷺِ پڑھنے کے برکات
اس اسم پاک کے اعداد ایک سو ساٹھ (160) ہیں اور اس کے معنی ہیں بولنے والے
سمجھدار اس اسم پاک کی فضلیت یہ ہے کہ جو
کوئی اس کو روزانہ باوضو حالت میں تین مرتبہ پڑھے تو بفضل باری تعالیٰ اس پر تلوار
اثر نہ کرے اس عمل کی مداومت کرنے سے دشمن اسے کوئی بھی نقصان نہ پہنچا سکے گا۔جو
کوئی یہ چاہے اس کی سمجھ وفہم وعقل میں اضافہ ہوجائے تو وہ ہر نماز کے بعد پچاس
مرتبہ یہ اسم پاک پڑھ لیا کرے ان شاءاللہ تعالٰی عقل ودانش میں خوب اضافہ ہو جائے
گا اگر کوئی لوگوں کے سامنے بات کرتے ہوئے گھبراتا ہو ٹھیک طرح سے بول نہ سکتا ہو تو
وہ ہر نماز کے بعد ستر مرتبہ یہ اسم پاک پڑھ کر بارگاہِ الہٰی میں دُعا مانگے ان شاء
اللہ تعالیٰ اس کی زبان کی بندش کُھل جائے گی ۔ جھجک اور گھبراہٹ ختم ہوجائے گی
اور خوب اچھی طرح گفتگو کرنے پر قادر ہوجائے گا۔