Wednesday, April 10, 2024

KHUSUSI DUA | خصوصی دعا | Special Dua | Tasbeeh e Ramadan | Sufi Imran Razvee Sb

 


ازشیخ الروحانیات صوفی محمد عمران رضوی القادری  متعنا اللہ بطول حیاتہ 

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الحمد اللہ رب العلمین والصلوۃ والسلام علی سید الانبیاء والمرسلین

          ماہِ مقدس کے پورے تیس دنوں تک بلا ناغہ   تسبیحِ رمضان کا شغل کرنے والے  ہزاروں افراد جن میں مرد و خواتین حضرات کے ساتھ چھوٹے چھوٹے بچے بھی شامل ہیں  ،میں سب  کودل کی گہرائی سے  تہنیت پیش کرتا ہوں  مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

           آپ تمامی احباب جنہوں نے تسبیح رمضان میں شامل افراد کے ناموں کی فہرست بھیجی یا خود اپنا نام بھیجا  وہ مجھے دکھائی جا چکی ہے ۔ماشاء اللہ کرناٹک سے ہماری ایک بہن نے تسبیح رمضان میں شامل سینکڑوں افراد پر مشتمل ایک لمبی فہرست ارسال کی ۔اسی طرح ملک و بیرون ملک سے ناموں کی جو فہرست موصول ہوئی ہیں ۔علاوہ ازیں براڈ کاست میسیج ،ویب سایٹ اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹفارم سے دیکھ کر تسبیح رمضان میں شامل رہنے والے افراد کے لئے دعا کی جاتی ہے۔

             اللہ تبارک و تعالیٰ مجھ سمیت آپ سب کی تسبیحات و تحلیلات و تحمیدات و استغفار و درود و اذکار مسنونہ کو محض اپنے فضل و کرم سے قبول فرمائے ۔مجھ سمیت آپ سب کی نمازوں کو روزوں کو صدقات و خیرات و زکات اور ہر عملِ خیر کو شرفِ قبولیت بخشے۔اس ماہ مقدس میں پڑھے گئے  تسبیحات و اذکار مسنونہ کے وسیلے سے ہم دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ ان کے پرھنے والوں  کی سب جائز تمناوں کو آرزؤں کو مرادوں کو پورا فرمائے ۔ہر قسم کےناگہانی آفات و بلیات  ،امراض جسمانی و روحانی سے حفاظت فرمائے ۔انہیں دین و دنیا اور آخرت میں عافیت نصیب فرما ۔ان سب کی دعاوں کو التجاوں کو قبول و مقبول و مستجاب فرما ئے۔مولی تعالیٰ ہم سب کو صراط مستقیم پر گامزن رکھ ۔ہم سب کے ایمان و عقیدے کی حفاظت فرما ۔فلسطینی مسلمانوں پر اپنا خصوصی فضل فرما۔ جن لوگوں نے کسی خاص مقصد و حاجت کے پیش نظر ان تسبیحات کو ماہ مقدس میں پڑھا ہے مولیٰ تعالیٰ انہیں پورا فرما ۔ہر محاز پر کامیابی و کامرانی نصیب کر ۔بچوں  کوامتحان میں اچھے نمبروں سے کامیاب کر ۔ان کے مستقبل کو روشن کر انہیں اس قابل بنا کے اپنی قوم و ملت اور ملک کا نام روشن کر سکے ۔انہیں ذہین و باصلاحیت بنا۔جو کسی مرض میں مبتلا ہوں انہیں شفائے کامل عطا کر۔ جو مقروض ہوں قرض سے سبکدوش فرما۔جو مالی تنگ دستی کے شکار ہوں انہیں فراخدستی نصیب کر۔جن بچیوں کا رشتہ نہیں ہو رہا انہیں نیک رشتہ عطا فرما۔غیب سےہماری بچیون کی شادیوں کےانتظامات فرما۔جو بے اولاد ہیں انہیں نیک صالح اولاد عطا فرما۔ جو بے روزگار ہیں انہیں مستقل روزگار عطا فرما ۔ ان کے دکان اور کاروبار میں بے پناہ خیر و برکت کا نزول کر ۔مولی تعالیٰ ان سب کو دست غیب عطا فرما۔مولیٰ تعالیٰ ہم سب کو حرمین شریفیں کی زیارت نصیب کر ۔حج و عمرہ کی توفیق مرحمت فرما ۔مولیٰ تعالیٰ ہم سب کو کعبۃ اللہ کی زیارت اور اس کا طواف نصیب کر۔چاہ زمزم سے خوب سیر ہونے کی توفیق عطا کر ۔اپنے حبیب دلوں کے طبیب مصطفے جان رحمت ﷺ کے روضہ انور کی زیارت نصیب ۔مولیٰ ہمیں  بار بارمدینہ منورہ کی باادب حاضریاں نصیب فرما ۔یا اللہ ہم سب کا خاتمہ ایمان پر فرمانا ہمیں عذابِ قبر سے محفوظ فرمانا۔نکیرین کے سوالوں پر ہمیں ثابت قدم رکھنا۔یا اللہ روزِ قیامت ہمارے نامہ اعمال ہمارے داہنے ہاتھ میں دینا ۔ائے اللہ ہمیں  سید عالم ﷺ کی شفاعت نصیب فرما کل انبیاکرام علیما السام صحابہ  و اہل بیت عظام اور اولیا ء امت کی شفاعتوں سے حصہ نصیب کرنا۔ائے اللہ ہم سب کو بے حساب و کتاب جنت عطا فرما دے۔ہمارے جو مرحومین قابل مغفرت ہیں ان سب کی بے حساب مغفرت فرما انہیں جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرما  ۔میرے مرشد برحق حضور تاج الشریعہ علیہ الرحمہ کے درجات کو بلند فرما ۔مرشد اجازت حضور حامد ملت محمد حامد احمد صدیقی جبلپوری رحمہ اللہ کے درجات کو بلند کر۔میرے محسنِ اول قاری فرحت حسین زبیری صاحب رحمۃ اللہ علیہ اورمیرے کرم فرما اور مرشد اجازت مفتی شعیب رضا نعیمی صاحب رحمۃ اللہ علیہ کے درجات کو خوب خوب بلند فرما۔میرے والد بزرگ ،سید صاحب ،شاہد بھائی کی بے حساب مغفرت فرما  ۔ یا اللہ ہمیں مانگنے کا سلیقہ نہیں ہم نہیں جانتے ہمیں کیا مانگنا ہے تو علیم و خبیر ہے تو علیم و حکیم ہے ۔ائے اللہ ہمیں دنیا و آخرت کی تمام بھلائیاں عطا فرما ۔ہم سب کو  توفیقِ عمل ِ صالح ، علم نافع اور خیر کثیر عطا فرما ۔ہمارےمشائخ حضراتِ عالیہ قادریہ محمدیہ برکاتیہ رضویہ سلامیہ برھانیہ کے فیوض و برکات سے تسبیح رمضان میں شامل تمام افراد کو مالا مال فرما ۔اللہم ربنا تقبل منا انک انت السمیع العلیم و تب علینا انک انت تواب الرحیم آمین وصلی اللہ تعالیٰ علیٰ سیدنا محمد والہ وصحبہ وازواجہ واہل بیتہ اجمعین و بارک وسلم۔

 








Featured Post

AL AUFAAQ (Vol-14) الاوفاق

Book Your Copy Now +91-9883021668