سَیِّدُنَاحَکِیْمٌ
ﷺِ پڑھنے کے برکات
اس اسم پاک کے اعداد اٹھہتر (78) ہیں اور
اس کے معنی ہیں حکمت والا ،دانا یہ اسم مبارک بھی بہت ہی فضیلت وبر کات کا حامل ہے
اگر کوئی کسی مصیبت میں گرفتار ہو گیا ہو تو اُسے چاہیئے کہ وہ کثرت سے اس اسم پاک
کو پڑھ کر بار گاہ ِ الہیٰ میں دُعا مانگے انشاء اللہ تعالیٰ بہت جلد مصیبت سے
خلاصی ہو جائے گی ۔اللہ تعالیٰ راحت نصیب فرمائے گا ۔ اگر میاں بیوی کے مابین نا
چاقی پیدا ہوگئی ہو کسی بھی طرح ان کی آپس
میں نہ بنتی ہو تو چاہیئےکہ باوضوحالت میں
ہزار مرتبہ اسم پاک پڑھ کر کسی بھی کھانے والی چیز پر دم کرکے دونوں کو کھِلادی
جائے انشاء اللہ تعالیٰ دونوں کے مابین نا چاقی دُور ہو جائے گی ۔اگر کسی کو کوئی
ایسی مشکل پیش آگئی ہو کہ جس کے حل کی کوئی اُمید دکھائی نہ دیتی ہو تو ایسی صورت
میں باوضوحالت میں قبلہ رُخ ہو کر بیٹھے اور نہایت توجہ ویکسوئی کے ساتھ تین ہزار
مرتبہ یہ اسم پاک پڑھے سات یوم تک بلاناغہ اسی طرح کرے انشاء اللہ تعالیٰ مشکل
آسان ہو جائے گی اللہ تعالیٰ پریشانی کو رفع فرمادےگا ۔ جو کوئی اس بات کا خواہاں
ہو کہ اللہ اسے حکمت ودانائی عطافرمائے اس پر علم و حکمت کے دروازے کھول دے تو
اُسے چاہیئے کہ وہ ہر نماز کے بعدکثرت سے یہ اسم پاک پڑھنے کا معمال بنائے انشاء
اللہ تعالیٰ مطلوبہ مقصد میں کامیابی ہو گی ۔اگر کسی کو ناحق قید میں ڈال دیا گیا
ہو تو اور وہ اپنی رہائی کا خواہاں ہو تو اُسے چاہیئے کہ وہ روزانہ نماز ظہر کی
ادئیگی کے بعد نوے مرتبہ یہ اسم پاک پڑھ کر اللہ تعالیٰ سے دُعا مانگے تو بفضل
باری تعالیٰ اساسم پاک کی برکت کے طفیل بہت جلد اس کی رہائی عمل میں آجائے گی اگر
کسی کی اولاد فسق و فجور میں مبتلا ہو اور کسی بھی طرح راہِ رِاست پر نہ آتی ہو تو
وہ روزانہ باوضو حالت میں 78 مرتبہ پڑھ کر پانی پر دم کرے اور اپنے بچوں کو یہ دم
کیا ہوا پانی پلادے چالیس یوم تک بلاناغہ اسی طرح کرے انشاء اللہ تعالیٰ اوالاد
بُرائی کی راہ چھوڑ کر راہ ِ راست پر آجائے گی ۔اگر کسی عورت کو دورانِ زچگی دردِ
زہ کم آتا ہو تو وہ اس کا وِرد رکھاکرے ۔دردِ زہ میں کمی واقع نہ ہو گی۔