سَیِّدُنَا مُزَمِلٌﷺ پڑھنے کے برکات
اس اسم پاک
کے اعداد ایک سو سترہ (117) ہیں اس کے معنی ہیں چادر اوڑھنے والے ، کمل والے ،
کپڑا اور ڑھنے والے ، سونے والے ۔قرآن مجید ہیں حضُورنبی کریم علیہ الصّلوٰۃ
والسلام کو اللہ تعالیٰ نے اس اسم پاک سے مخاطب فرمایا ہے ۔ اس اسم مبارک کو پڑھنے
اوراس کا دِرد کرنے سے بے شمار مشکلات آسان ہوتی ہیں دلی مراد یں پُوری ہوتی ہیں
اگر کوئی تنگدستی اور مفلسی میں مبتلا ہو بہت زیادہ غریب ہو اور چاہتا ہو کہ اس کی
تنگ دستی دُور ہو جائے تو اُسے چاہیئے کہ وہ روزانہ مغرب کے وقت اس اسم پاک کو
ہزار مرتبہ پڑھے پرھنے کے بعد اللہ تعالیٰ سے دُعا ما نگے اس عمل کی مداومت سے
انشاء اللہ تعالےٰ بہت جلد اس کے دن پھر جائیں گے مفلسی دُور ہو جائے گی اور وہ
غنی ہو جائے گا ایسی مشکل جو پیش آنے والی ہو اور معلوم ہوتا ہو کہ اس پریشانی
ضرور آئے گی تو اس مشکل کو ٹالنے اور آنے والی پریشانی کو دُور کرنے کی غرض سے
چاہیئے کہ نماز تہجّد کے وقت اُٹھ کر نماز تہجّد ادا کرے اس کے بعد ایک ہزار مرتبہ یہ اسم پاک پڑھے اور پھر بار
گاہِ الہیٰ میں دعا مانگے روزانہ اسی طرح کرے سات یوم گیارہ یوم یا اکیس یوم تک یہ
عمل کرے انشاء اللہ تعالیٰ مشکل ٹل جانے
گی اور پریشانی دُور ہو جائے۔