سَیِّدُنَا وَلِیٌﷺ پڑھنے کے برکات
اس اسم پاک
کے اعدا چھیالیس (46) ہیں اور اس کے معنی ہیں دوست ، ساتھی ،مددگار ، رفیق،حضور
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ اسم پاک اللہ تعالیٰ کے اسما ء حسنی ٰ اور آپ
صلے اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اسمائے مبارکہ میں مشترک ہے اس اسم پاک کا ذکر قرآن
پاک میں بھی کیا گیا ہے ۔ اس اسم پاک سے فائدہ حاصل کرنے کے ضمن میں بزرگانِ دین
فرماتے ہیں کی جو کوئی یہ چاہے کہ اسے اللہ تعالیٰ کی خوشنودی اور رضا حاصل ہو
جائے تو اُسے چاہیئے کہ وہ بکثرت اس اسم پاک کو پڑھا کرے انشاء اللہ تعالیٰ قربِ
الہیٰ نصیب ہوگی پروردگار عالم کی رضا و محّبت حاصل ہوگی ۔ اللہ تعالےٰ اس پر اپنا
خصوصی ٖ فضل وکرم نازل فرمائے گا اور اس کی منشاءکو پُورا کرے گا اس کو اپنے
برگزیدہ بندوں میں شامل فرمائے گا اس کی ہر مشکل کو حل فرمائے گا اگر کبھی کوئی
پریشانی آجائے گی تو اس کو رفع فرمائے گا اور پریشانی کی حالت میں مدد فرمائےگا۔