سَیِّدُنَا نَاصِرٌﷺ پڑھنے کے برکات
اس اسم پاک
کے اعداد تین سو اکتالیس(341) ہیں اور اس کے معنی ہیں مدد گار مدد دینے
والا ،مدد کرنے والا ۔ یہ اسم پاک قرآن مجید میں بھی مذکور ہوا ہے بلا شبہ حضور
بنی کریم علیہ الصّلوٰۃ والسلام کی صفاتِ کاملہ میں یہ بات شامل ہے کہ آپ صلی اللہ
علیہ وسلم قیامت کے دن مسلمان گناہ گار مردوں اور عورتوں کی شفاعت وسفارش کرکے جنت
میں داخلہ کے سلسلہ میں ان کی مدد فرمائیں گے۔اس اسم پاک کو پڑھنے اور اس کا ذکر
تو جہّ ویکسوئی کے ساتھ کرنے بہت سے فوائدحاصل ہوتے ہیں ۔ جو کوئی سفر پر جائے تو
باوضو ہو کر روانہ ہواور کثرت سے یہ اسم پاک پڑھ کر جائے ۔انشاء اللہ تعالےٰ سفر
کی صعو بتوں سے بچار ہے گا ۔سفر آسانی سے کٹے گا کسی قسم کی پریشانی ومصیبت کا
سامنا نہ کرنا پڑے گا تھکاوٹ کا احساس تک نہ ہوگا۔ پروردگار عالم سفر کا میاب بنا
دے گا اور اس کی مدد فر مائے گا ۔جو کوئی چاہے کہ اللہ تعالیٰ اس پر اپناخصوصی فضل
وکرم نازل فرمائے قیامت کے دن اسے حضور بنی کریم علیہ الصّلوٰۃ والسلام کی شفاعت
نصیب فرمائے تو اُسے چاہیئے کہ وہ ہر نماز کے بعد ایک سو مرتبہ یہ اسم پاک کوخلوص نیّت کے ساتھ پڑھ کر بار گاہ الہیٰ میں
دعا مانگے انشاء اللہ تعالیٰ اسے شفاعت نصیب ہوگی ۔