مصیبت سے بچنے کامسنون وظیفہ
حضرتِ سیِّدُنا ابو درداء رضی اللہ تعالیٰ
عنہ سے کہا گیا: '' آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا گھر جل گیاہے۔'' تو آپ رضی اللہ
تعالیٰ عنہ نے فرمایا:''اُن کلمات کی برکت سے نہيں جل سکتا جو میں نے نبی
مُکَرَّم،نُورِ مُجسَّم، رسولِ اَکرم، شہنشاہ ِبنی آدم صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ
وآلہ وسلَّم سے سُنےہیں۔ چنانچہ،(آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم نے ارشا د
فرمایا:) جو شخص صبح کے وقت یہ کلمات پڑھے گاتو شام تک اسے کوئی مصیبت نہ پہنچے گی
اور جو شام کے وقت پڑھے گا تو صبح تک اسے کوئی مصیبت نہ پہنچے گی اور وہ کلمات یہ
ہیں:
''اَللّٰھُمَّ اَنْتَ رَبِّیْ لَا ۤ اِلٰہَ
اِلَّا اَنْتَ عَلَیْکَ تَوَکَّلْتُ وَاَنْتَ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِیْمِ مَا
شَآءَ اللہُ کَانَ وَمَا لَمْ یَشَآءْ لَمْ یَکُنْ لَاحَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ
اِلَّابِاللہِ الْعَلِیِّ الْعَظِیْمِ اَعْلَمُ اَنَّ اللہَ عَلٰی کُلِّ شَیْءٍ
قَدِیْرٌوَاَنَّ اللہَ قَدْ اَحَاطَ بِکُلِّ شَیْءٍ عِلْماً اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ
اَعُوْذُبِکَ مِنْ شَرِّ نَفْسِیْ وَمِنْ شَرِّ کُلِّ ذِیْ شَرٍّ وَمِنْ شَرِّ
کُلِّ دَابَۃٍ اَنْتَ اٰخِذٌ م بِنَاصِیَتِھَااِنَّ رَبِّیْ عَلٰی صِرَاطٍ مُّسْتَقِیْمٍ۔''
ترجمہ:اے اللہ ع! توہی میرا رب ہے،تیرے سوا
کوئی معبود نہیں،میں نے تجھی پربھروسا کیا اور تو ہی عرشِ عظیم کا مالک ہے، جواللہ
عَزَّوَجَلَّ نے چاہا وہ ہوا اورجونہ چاہاوہ نہ ہوا، نیکی کی قوت اورگناہ سے بچنے
کی قدرت اللہ عَزَّوَجَلَّ کی توفیق سے ہی ہے جو بلند رتبہ وعظمت والا ہے۔ میں
جانتاہوں کہ اللہ عَزَّوَجَلَّ سب کچھ کر سکتا ہے اور اس کا علم ہرشے کومحیط ہے۔
اے پاک پروردگارعَزَّوَجَلَّ! میں اپنے نفس کے شر سے، ہر شریر کے شر سے اور ہر اس
چوپائے کے شر سے تیری پناہ مانگتاہوں جس کی پیشانی تیرے قبضہ قدرت میں ہے۔ بے شک
اللہ عَزَّوَجَلَّ ہی سیدھے راستے کی ہدایت عطا فرماتا ہے۔
(عمل الیوم واللیلۃ لابن
السُّنِّی، مایقول اذا اصبح، الحدیث۵۷، ص۲۷، دار الکتاب العربی بیروت)