Wednesday, May 10, 2023

Sehar Zada Ki Pehchan سحر زدہ کی پہچان (Recognition of the bewitched)

 


سحر زدہ کی پہچان

ہر بیماری اپنی علامات سے پہچانی جاتی ہے۔علامات نہ ہو تو بیماری کا پتہ نہیں چل سکتا ۔جادو لاعلاج ہرگز نہیں ہے یہ اور بات ہےکہ علاج ذرا صبرآزماہے۔ذیل میں سحر زدہ پر جادو کے بد اثرات سے جو علامات ظاہرہوتی ہے۔درج کی جاتی ہیں تاکہ آپ مسحور کی پہچان کر سکیں۔کہیں ایسا نہ ہو کہ آپ سحر زدہ کا جسمانی علاج کرتے رہیں کیوں کہ سحر زدہ کا شافی علاج روحانی علم سے ہی کیا جاسکتا ہے اس لیے علامات سے آگاہی ضروری ہے۔علامات سحر مندرجہ ذیل ہیں۔

1۔ایک سحر زدہ انسان یا جادو زدہ فرد کا زندگی کے معاملات میں رویہ بالکل ایساہوتا ہے جیسا کے شوگر اور دل کے مریض کا یعنی مریض چڑ چڑ ا اور بہت زیادہ حساس ہو جاتا ہے۔ بات بات پر رونے دھونے اور لڑنےجھگڑنے کے لئے تیار رہتا ہے ذہنی طور پر بے زاری کا شکار اور ہر اس شے سے جو کچھ روز قبل اسے پسند تھی۔ نفرت کرنے لگتا ہے۔

2۔ شیطانی اعمال اسے بہت اچھے معلوم ہونے لگتے ہیں اور ماضی کے کردار اسے پسند آنے لگتے ہیں۔ہر برا کام اسے اچھا لگنے لگتا ہے۔وہ ما ضی کی طرف بار بار لوٹ جاتا ہے اور جن سے اسے کبھی رغبت رہی ہو، انہیں شدت سے یاد کرنے لگتا ہے اور مستقبل کے بہت سے خواب اور بہت سے خدشات اسے گھیرتے ہیں یعنی اگلے پچھلےاعمال میں شیطان اسے الٹا پلٹا دیتا ہے۔

3۔ مریض خود کو بد قسمت جاننے لگتا ہے اور اللہ  تعالیٰ کی رحمت سے مایوس ہوکر کفر کی راہ اختیار کرلیتا ہے۔تمام اچھے کام ایک ایک کرکے چھوٹ جاتے ہیں اور بُرے کاموں میں اضافہ ہونے لگتا ہے۔

4۔مریض  کو کچھ سمجھایا جائے تو وہ سمجھنےکے لئے تیار  نہیں ہوتا ۔ ہر بات رد کرتا ہے اور پاگلوں کی طرح شیطانی اعمال کی طرف رجوع کرتا ہے۔

5۔مسحور پر جادو کا حملہ ہوتا ہے تو اس کی سانس اکھڑ جاتی ہےاور دل زور زور سے دھڑکنے لگتا ہے۔ ایسے میں مریض  کےدل پر ہاتھ رکھ کر دیکھا جا سکتا ہےکہ وہ کس قدر قابو سے باہر ہو رہا ہے۔ اگر پورے گھر میں جادو  کا اثر ہو تو ہر ایک لڑنے مرنے پر اتر آتا ہے۔

6۔مسلسل جادو کے زیرِ اثر رہنے والے مریضوں کے بال اترنے لگتے ہیں یہاں تک کہ بعض گنجے ہو جاتے ہیں۔

7۔ جادو سے بعض اوقات مریض بالکل پاگل ہو جاتا ہے اور اپنا ذہنی توازن کھو بیٹھتا ہے۔

8۔جادو زدہ شخص کا نماز میں  دل نہیں لگتا یا نماز میں دل لگا نہیں پاتا۔

9۔جادو زدہ گھر میں اگر جانور یا پرندےہوں تو ان کے بھی بال و پر جھڑنے لگتے ہیں اور گھر پر جادو کے شدید حملے کی صورت میں وہ کھانا پینا یکسر ترک کر دیتے ہیں اور چند روز بیمار رہ کر مر جاتے ہیں۔ بعض اوقات کپڑوں یا دیواروں پر خون کے چھینٹے بھی نظرآتے ہیں۔

10۔اگر سحر زدہ مریض کوئی لائق طالب علم ہو یا طالبہ ہو تو علم کے حصول سے اس کی دل چسپی ختم ہو جاتی ہے۔دماغ سست رہنے لگتا ہے اور بعض اوقات تو بالکل الٹ جاتا ہے۔ کالجوں اور یونیورسٹیوں میں ایسے جادو زدہ طالب علم اچانک آنا بند کر دیتے ہیں۔اور یہ سمجھنے لگتے ہیں کہ وہ علم حاصل کرنے کے قابل نہیں رہے۔یوں وہ امتحان میں ناکام ہو جاتے ہیں۔ بالخصوص مقابلے کے امتحانوں میں اس قسم کی صورت حال بار بار دیکھنے میں آتی ہے۔

11۔جادو زدہ مرد،عورت ، کے  سر میں مسلسل درد رہتا ہےجو ادویات سے ٹھیک نہیں ہوتا ۔ جسم انتہائی تھکا ہوا محسوس ہوتا ہے۔تھکاوٹ کا احساس بہت ہی زیادہ ہو جاتا ہیں۔صبح اٹھ کر بھی تازگی کا احساس نہیں ہوتا۔نیند نا آنے کی شکایت بھی اکثر پیدا ہو جاتی ہے یا پھر ضرورت سے زیادہ نیندآتی ہے اور اہم کام نہیں ہو پاتے ۔ گردن کے پچھلے حصے پر بوجھ اور کھینچاؤ رہتا ہے اور بائیں طرف کی پسلیاں گرفت زدہ محسوس ہوتا ہے۔ان تاریک جگہوں پر رکنے سے یہ تین بیزار اور سست رہتی ہے۔

12۔ گھر کے سنسان اور تاریک کونوں اور کمروں سے خوف محسوس ہوتا ہے۔ان تاریک جگہوں پر رکنے سے یہ تین چیزیں محسوس ہوتی ہے۔

(الف) جسم میں عجیب سی سر سراہٹ اور سر کو چڑھتی ہوئی چیونٹیاں سی۔

(ب) جسم کے بائیں جانب بوجھ یا عجیب سی حرارت۔

(ج)سرکے بال سرکٹے محسوس ہوتے ہیں۔ جسم اور آواز دونوں بھاری ہوجاتے ہیں۔

13۔گھر میں عجیب سی بو پھیلی رہتی ہے۔بعض اوقات ایسی بدبو کے جھونکے آتے ہیں کہ جیسے کوئی زخمی پٹیاں کھول رہا ہو اور بعض اوقات گندگی کی بھی بدبوآتی ہے۔

14۔جسم سے جب ہو اسی گزرتی محسوس ہو یعنی ایسا لگے کہ جسم جالی دار سی کوئی شے ہے اور سرسراہٹ کے ساتھ کوئی ہوا سی یا تو اس میں داخل ہو رہی ہےیا گزررہی ہےتو سمجھ لیں کہ جادو کا حملہ اپنے عروج پر ہے۔

15۔اذان سے قبل سخت نیند کا غلبہ ہوتا ہے اور جسم تھکاوٹ سی اور بخار سا ظاہر کرتا ہے۔

16۔حملے کی شدت میں مسحور  گھر کی اشیاء توڑنے یا      پر برسنا اور سخت زبان میں بولنا شروع کردیتا ہے ۔ ایسا شخص بات بات پر جھگڑا کرنے لگتا ہے، اور عجیب فساد پیدا ہو جاتا ہے۔

17۔مسحور مریض کا چہرہ سخت تنا ہوااور رنگ زدہ ہو جاتا ہے ۔لہجہ بے رحم اور سمجھ بوجھ رخصت ہو جاتی ہے کمزور بھی طاقت ور بن جاتا ہے۔ ایسے مریض کو اگر بد کلامی کرنے پر مارا پیٹا جائے تو اسے کوئی تکلیف محسوس نہیں ہوتی اور اس کا مزاج اور  بر ہم ہو جاتا ہے ۔ پھر جادو کا حملہ دور ہو جانے کے بعد مریض  پشیمان اور افسر دہ ہو جاتا ہے۔

18۔ جس شخص پر جادو کیا گیا ہو، اس کے معدےمیں مسلسل درد رہنا اس بات کی علامت ہے کہ اسے جادو کا عمل پلایا گیا ہے یا کھلا یا گیا ہے ۔

 


Featured Post

AL AUFAAQ (Vol-14) الاوفاق

Book Your Copy Now +91-9883021668