سَیِّدُنَاھَادِیٌ ﷺ پڑھنے کے برکات
اس اسم پاک کے اعداد بیس(20) ہیں اور اس کے معنی ہیں ہدایت دینے والے ہدایت عطاکرنے والے ۔ حضور نبی کریم علیہ الصّلوٰۃ والسّلام کے اس اسم مبارک کو پڑھنے کا فائدہ یہ ہے کہ جو کوئی اس بات کا خواہاں ہو کہ پر وردگار عالم اسے حق کی ہدایت عطا فرمائے تو وہ ہر نماز کے بعد اکیس مرتبہ اسم پاک پڑھ کر دُعامانگ لیا کرے انشاء اللہ تعالےٰ صراطِ مستقیم پرگا مزن ہوگا اللہ تعالیٰ راہِ ہدایت نصیب فرمائے گا۔ ایمان کی سلامتی اور دین حق کی سمجھ سے سرفراز فرمائے گا ۔ دل میں برائیوں سے نفرت کا جذبہ پیدا ہوگا اور نیکی کے کاموں کی رغبت وتوفیق مرحمت ہوگی ۔ اگر کوئی جنگل یا بیابان میں یا کسی بھی مقام پر راستہ بھول گیا ہو اور کوئی راستہ دکھانے والا نہ ہو تو بیس مرتبہ یہ اسم پاک پڑھے انشاء اللہ تعالیٰ صحیح راستہ مل جائے گا پریشانی اور مشکل رفع ہو جائے گی ۔ اللہ تعالیٰ اپنے خصوصی فضل وکرم سے نوازے گا ۔