سَیِّدِنَا حَاشِرٌ ﷺ
اس اسم پاک کے اعداد پانچ سو نو (509) ہیں اس کے معنی ہیں اکٹھا کرنے والے ؛اٹھنے والے ؛ حشر کرنے والے ۔ اس اسم پاک کے بارے میں حضرت ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ جب حضور نبی کریم علیہ الصلوٰۃ والسلام ہمارے لیے اپنے نام بیان فرماتے تھے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم ارشاد فرماتے کہ میں محّمد ہوں ؛احمد ہوں ؛مقفی ہوں اور حاشر ہوں ۔ حضوُر نبی کریم علیہ الصّلوٰۃ والسّلام کے اس اسم پاک کا ذکر کرنے سے بہت سے فوائد حاصل ہوتے ہیں ۔ جو کوئی کُند ذہن ہو پڑھا ئی میں دل نہ لگتا ہو جو بھی بات یاد کرتا ہو یاد نہ ہوتی ہو ۔ حافظہ بہت زیادہ کمزور ہو تو اُسے چاہئیے کہ وہ ہر نماز کے بعد ایک سو مرتبہ پڑھ لیا کرے انشاء اللہ تعالیٰ بہت جلد کند ذہنی دُور ہو جائے گی علم کے دروازے اس پر کھل جایئں گے اور سینہ علم کے نُور سے منّور ہو جائے گا ' جو کوئی یہ چاہے کہ قیامت کے دن حساب وکتاب کا خوف اسے نہ ہوبے خوف ہو جائے اور اللہ تعالیٰ اسے نیکی کے کاموں کے کرنے کی توفیق عطا فرمائے تو وہ روزانہ بکژت اس اسم پاک کا ذکر کیا کرے اگر کوئی کسی خاص مگر جائز علم کو حاصل کرنے کی خواہش رکھتا ہو اور اسے اس علم کے حصول میں دشواری پیش آتی ہویعنی اُس کے ذہن میں اس علم کے اسرار ورموز محفوظ نہ رہتے ہوں تو اُسے چاہئیے کہ وہ روزانہ باوضو حالت میں ایک سو مرتبہ اس اسم پاک کو پڑھ لیا کرے انشاء اللہ تعالےٰ علم زیادہ ہوگا اور مطلوبہ مقصد میں کامیابی ہوگی