Tuesday, April 25, 2023

سَیِّدِنَا بَشِیرٌﷺ پڑھنے کے برکات

سَیِّدِنَا  بَشِیرٌﷺ پڑھنے کے برکات

اس اسم پاک کے اعداد پانچ سو بارہ (512) ہیں اور اس کے معنی ہیں خوشخبری دینے والے ، بشارت دینے والے ۔ خوشی کی خبر سنانے والے ۔حضور نبی کریم علیہ الصّلوٰۃ والسلام کے اس اسم پاک کے فضائل بھی بہت زیادہ ہیں جو کوئی اس بات کا خواہاں ہو کہ اسے کوئی رنج وغم نہ پہنچے تو اُسے چاہیئے کہ وہ روزانہ نماز مغرب کے بعد ایک سو مرتبہ یہ اسم پاک پڑھ لیا کرے انشاء اللہ تعالےٰ اسے کوئی بڑا غم نہ پہنچے گا قلب مطمُن اور خوش رہے گا جو ہر نماز کے بعد ایک سو مرتبہ پڑھنے کا معمول بناے تو انشاء اللہ تعالیٰ قبر کی تاریکی سے بچارہے گا اس کی قبر میں اندھیرا نہ ہو گا اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے قبر روشن رہے گی اور قیامت کے دن خوشی حاصل ہوگی خاتمہ بالایمان ہوگا ۔جو کوئی روزانہ نماز فجر کے بعد بکثرت اس اسم پاک کو پڑھنے پر مداومت رکھے تو اشاء اللہ تعالیٰ قلب روشن رہے گا ۔ جو یہ چاہے کہ اُسے دن بھر کوئی برُی خبر سننے کو نہ ملے تو وہ نماز فجر کی سُنّت اور فرض نماز کے درمیانی وقفہ میں ایک سو اسم پاک کو پڑھ کر اللہ تعالیٰ سے دُعا مانگے انشاء اللہ تعالےٰخوشی ومسرت حاصل ہوگی اور سارا دن بہت ہی آرام  وسکون سے گزرے گا۔




Featured Post

AL AUFAAQ (Vol-14) الاوفاق

Book Your Copy Now +91-9883021668