سَیِّدِنَا دَاعِیٌ ﷺ پڑھنےکے برکات
اس اسم پاک کے اعدادپچاسی (85)ہیں اور اس کے معنی ہیں بلانے اور دعوت دینے والے یعنی اللہ تعالےٰ کے حکم سے اللہ تعالےٰ کی طرف بلانے والے دیِن حق کی دعوت دینے والے ۔صراطِ مستقیم کی طرف بلا نے والے ۔ حضوُر نبی کریم علیہ الصّلوٰۃ والسلام کے اس اسم پاک کا ذکر بے شمار فیوض وبرکات کے حصول کا باعث ہے جو کوئی یہ چاہے کہ خلق اس کی مطیع وتا بعدار ہو جائے اس کی شہرت ہر خاص وعام میں ہو جائے تو اُسے چاہئیے کہ وہ بکثرت اس اسم مبارک کو پڑھا کر ے انشاء اللہ تعالیٰ خلق اس کی مطیع ہو گی جو بھی بات کرے گا لوگ توجہ اور دلچسپی سے سُنیں گے لوگوں میں ہر دلعزیز ہوگا ۔ عزّت اور شہُرت خُوب حاصل ہوگی جو کوئی ہر نماز کے بعد ایک سو مرتبہ پڑھنے پر مدامت رکھے تو بفضل باری تعالیٰ اس اسم پاک کی برکت سے کسی بھی اچھے کام میں اُسے ناکامی نہ ہو ۔