سَیِّدِنَا مَحْمُوْدٌ ﷺ
اس اسم پاک کے اعداد 98 ہیں اس کے معنی میں تعریف کیے گیے سراہے گئے پسند یدہ ۔ یعنی حضور نبی کریم علیہ الصلوٰۃ السلام کی تعریف اللہ تعالیٰ خود کرتا ہے اللہ تعالیٰ کے فرشتے کرتے ہیں کائنات کی ہر چیز آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی تعریف و ستائش کرتی ہے اللہ تعالیٰ نے حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام کی تعریف کرنے کا ایمان والوں کو حکم بھی فرمایا ہے۔حضور سرورکائنات صلے اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کے اس اسم پاک کی فضلیت یہ ہے کہ جو کوئی تنگ دست ہوکاروبار ٹھیک طرح سے نہ چلتا ہو تو اُسے چاہئیے کہ وہ روزانہ با وضوحالت میں چالیس مرتبہ پڑھ کر اللہ تعا لےٰ سے دُعا مانگے انشاء اللہ تعالےٰ بہت جلد دولت مند ہو جائے گا اس عمل کی مدادمت کرنے سے کاروبار میں خوب خیروبرکت پیدا ہو گی اور رزق کی تنگی جاتی رہے گی بفضل باری تعالیٰ اس کے دن پھر جایئں گے ۔ جو کوئی یہ چاہے کہ لوگ اس پر مہربان ہو جائیں تو وہ ہر نماز کے بعد اکیس مرتبہ یہ اسم پاک پڑھ لیا کرے انشاء اللہ تعالےٰ لو گوں کو اپنے لیے مہربان پائے گا ہر کوئی اس کی عزّت کرے گا ہر طرح کی جائز حاجت پوری ہوگی۔حضور اقدس ﷺ نے فرمایا میں احمد ہوں اللہ تعالیٰ میرے ذریعہ سے کُفر کو مٹا ئے گا اور میں حاشر ہوں تمام لوگ میرے قدموں تلے جمع ہوں گے اور میں عاقب یعنی آخری نبی ہوں ۔