Wednesday, March 29, 2023

Ism e Khaatim Parhne Ke Barakaat اسم خام ﷺ پڑھنے کے برکات

 سَیِّدِنَا  خَاتِمٌ ﷺ

اس اسم پاک کے اعداد ایک ہزار اکتالیس ہیں اس کے معنی ہیں ۔ ختم کرنے والے تمام کرنے والے یعنی آخری نبی آخری پیغمبر تمام انبیاء کی نبّویت ختم کرنے والے حضرت محمد مصطفٰےصلی اللہ علیہ وسلم حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ حضور نبی کریم علیہ الصّلوٰۃالسلام نے ارشاد فرمایا کہ میرے اور مجھ سے پہلے گزرے انبیاء کی مثال اس شخص کی سی ہے جس نے ایک گھر بنایا اور اسے بہت ہی خوبصُورت بنایا لیکن ایک کونے میں ایک اینٹ کی جگہ چھوڑدی تو لوگ اس کے ارد گرد پھر تے تھے اور حیرت کا اظہار کرتےتھے کہ یہ ایک اینٹ کی جگہ کیوں خالی رکھی گئی ۔ تو وہ اینٹ میں ہوں اور میں ابنیاء کا خاتم ہوں میرے بعد کوئی نبی نہیں   (بخاری شریف سنن ابوداود )حضورنبی کریم علیہ الصّلوٰۃ و السلام کے اس صفاتی اسم پاک کی فضلیت بہت زیادہ ہے اگر کسی کی کوئی ایسی مُراد ہو جو پُوری  نہ ہوتی ہو تو اُسے چاہئیے کہ وہ اتوار کے دن باوضو حالت میں ستر  مرتبہ یہ اسم پاک پڑھ کر باگاہ ِ الہیٰ میں دُعا مانگے ان شاء اللہ تعالیٰ جوبھی جائز مراد ہوگی بہت جلد پوری ہوجائے گی۔کسی بھی ناگہانی مشکل اور پریشانی کی صُورت میں وضو کرکے قبلہ رُخ ہو کر بٹھے  اور نہایت توجہ ویکسوئی کے ساتھ ایک ہزار ایکتالیس مرتبہ یہ اسم پاک پڑھے اور پھر اللہ تعالیٰ کے حضور عجزوانکساری کے ساتھ دُعا مانگے سات یوم تک بلاناغہ اسی طرح کرے انشاء اللہ تعالیٰ مشکل وپریشانی دُور ہو جائے گی ۔ اگر سات یوم تک مطلوبہ مقصد میں کامیابی نہ ہو تو چودہ دن تک اسی طرح عمل کرے انشاء اللہ تعالیٰ ضرور  مشکل آسان ہو جائے گی۔




Featured Post

AL AUFAAQ (Vol-14) الاوفاق

Book Your Copy Now +91-9883021668