سَیِّدِنَا
حَامِدٌﷺ
اس اسم پاک کے اعداد 53 ہیں ۔اس کے معنی
ہیں اللہ تعالیٰ کی تعریف کرنے والے سراہنے والے ۔بخاری شریف میں حضرت انس رضی
اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ حضوُر نبی کریم علیہ الصّلوٰۃوالسّلام نے
فرمایا"قیامت کے دن جب لوگ سفارش کے لیے حضرت ابراہیم علیہ السّلام ،حضرت موسیٰ
السّلام اور حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے پاس جائیں گے ہر نبی باری باری کہے گا کہ
میری کیا مجال کہ آج پروردگار کی بار گاہ میں جاؤں حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے پاس
ساری مخلوق اکٹھی ہوکر آئے گی اور شفارش کرنے کے لئے کہے گی تو حضرت عیسیٰ علیہ
السّلام فرمائیں گے کہ میں اس جگہ نہیں جا سکتا لیکن تم لوگ حضرت محمد صلے اللہ
علیہ وسلم کے پاس جاؤ جو کہ اللہ کےسب سے محبوب بندے ہیں وہ تمہاری سفارش کرسکتے
ہیں ۔ارشاد فرمایا وہ میرے پاس آئیں گے اور میں اپنے رب سے اجازت طلب کروں گا مجھے
اجازت دی جائے گی جب میں اپنے پروردگار کو دیکھوں گا تو میں اس کے لیے سجدے میں گر
جاؤں گا پھر اللہ تعالےٰ جتنی مدّت چاہے گا مجھے سجدے کی حالت میں رکھے گا ۔ پھر
پروردگار عالم فرمائے گا اے محمد صلے اللہ علیہ وسلم سراٹھائیے آپ کی بات سُنی
جائے گی اور جو مانگیں گے وہ آپ صلی اللہ علیہ علیہ وسلم کو دیا جائے گا اور شفاعت
کیجئے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی شفاعت
قبول ہوگی ۔پھر میں حامد بن کر اپنے پروردگار کی وہ تعریفیں کروں گا جو میرا
پروردگار مجھے سکھائےگا پھر میں سفارش کروں گا میرے لیے ایک حد مقرر ہوگی ان کو
جنت میں داخل کروں گا ۔ حضور نبی کریم علیہ الصلوٰۃ والسلام کے اس اسم پاک کی
فضلیت یہ ہے کہ جو کوئی بکژت پڑھے گا اللہ تعالےٰ اس پر اپنا خصوصی فضل و کرم نازل
فرمائے گا اگر کوئی ذہنی پریشانی میں مبتلا ہو یا ہر وقت پریشان رہتا ہو معمولی
معمولی باتوں سے پریشان ہو جاتا ہو تو اُسےچاہئیے کہ روزانہ باوضو حالت میں ایک سومرتبہ اس اسم پاک کو پڑھ لیا کرے انشاء اللہ
تعالیٰ ذہنی و دماغی پریشانی دُور ہو گائے گی ۔ ہمیشہ خوش وخرم رہے گا اور پر مسرت زندگی گزرےگی ۔ اس
اسم پاک کا پڑھنے والا اللہ تعالےٰ کی ہر نعمت سے مالا مال ہوگا اور اللہ تعالیٰ
اس کے لیے اپنا خاص فضل وکرم فرماکر رحمت کے دروازے کھول دے گا ۔ اگر کسی کو حاکم
وقت سے کوئی کام ہو تو وہ حاکم کے پاس جانے سے پہلے تین سو مرتبہ یہ اسم پاک باوضو
حالت میں پڑھ کر بارگاہ الہٰی میں دعا مانگے اس کے بعد حاکم کے پاس جائے جو بھی
جائز کام ہو گا انشاء اللہ تعالیٰ ہو جائے گا
حاکم حسُن ِ سلوک سے پیش آئے گا ۔
اگر کوئی کسی مشکل میں گرفتار ہو کسی بھی طرح مشکل آسان نہ ہو تو ہر نماز کے بعد
ایک سومرتبہ یہ اسم پاک پڑھ کر اللہ تعالیٰ سے دعا مانگے ان شاء اللہ تعالیٰ بہت
جلد آسان ہو جائے گی۔