از۔شیخ
الروحانیات صوفی محمد عمران رضوی القادری
الاوفاقAL-AUFAAQ#7
دُعائے
صدِّیقِ اکبر
حضورنبی ٔکریم روف رحیم صَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلَـیْہِ
وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے امیر المؤمنین
حضرت سیِّدُنا ابوبکر صدیق رَضِی َاللّٰہ تَعَالٰی عَنْہ کو یہ دعا سکھائی۔
اَللّٰہُمَّ اِنِّیْ اَسْئَلُکَ بِمُحَمَّدٍ نَّبِیِّکَ
وَاِبْرَاہِیْمَ خَلِیْلِکَ وَمُوْسٰی نَجِیِّکَ وَعِیْسٰی کَلِمَتِکَ وَرُوْحِکَ
وَبِتَوْرَاۃِ مُوْسٰی وَاِنْجِیْلِ عِیْسٰی وَزَبُوْرِ دَاوٗدَ وَفُرْقَانِ
مُحَمَّدٍصَلَّی اللّٰہ عَلَیْہِ
وَسَلَّمَ وَعَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْنَ وَبِکُلِّ وَحْیٍ اَوْحَیْتَہٗ اَوْ قَضَا ءٍ
قَضَیْتَہٗ اَوْ سَائِلٍ اَعْطَیْتَہٗ اَوْ غَنِیٍّ اَفْقَرْتَہٗ اَوْ فَقِیْرٍ
اَغْنَیْتَہٗ اَوْضَالٍّ ہَدَیْتَہٗ وَاَسْئَلُکَ بِاسْمِکَ الَّذِیْ اَنْزَلْتَہٗ
عَلٰی مُوْسٰی عَلَیْہِ السَّلَام وَاَسْئَلُکَ بِاسْمِکَ الَّذِیْ بَثَثْتَ بِہٖ
اَرْزَاقَ الْعِبَادِ وَاَسْئَلُکَ بِاسْمِکَ الَّذِیْ وَضَعْتَہٗ عَلَی الْاَرْضِ
فَاسْتَقَرَّتْ وَاَسْئَلُکَ بِاسْمِکَ الَّذِیْ وَضَعْتَہٗ عَلَی السَّمٰوَاتِ
فَاسْتَقَلَّتْ وَاَسْئَلُکَ بِاسْمِکَ الَّذِیْ وَضَعْتَہٗ عَلَی الْجِبَالِ
فَرَسَّتْ وَاَسْئَلُکَ بِاسْمِکَ الَّذِی اِسْتَقَلَّ بِہٖ عَرْشُکَ وَاَسْئَلُکَ
بِاسْمِکَ الطُّہْرِ الطَّاہِرِ الْاَحَدِ الصَّمَدِ الْوِتْرِ الْمُنَزَّلِ فِیْ
کِتَابِکَ مِنْ لَّدُنْکَ مِنَ النُّوْرِ الْمُبِیْنِ وَاَسْئَلُکَ بِاسْمِکَ
الَّذِیْ وَضَعْتَہٗ عَلَی النَّہَارِ فَاسْتَنَارَ وَعَلَی اللَّیْلِ فَاَظْلَمَ
وَبِعَظَمَتِکَ وَکِبْرِیَائِکَ وَبِنُوْرِ وَجْہِکَ الْکَرِیْمِ اَنْ
تَرْزُقَنِیَ الْقُرْاٰنَ وَالْعِلْمَ بِہٖ وَتَخْلِطَہٗ بِلَحْمِیْ وَدَمِیْ
وَسَمْعِیْ وَبَصَرِیْ وَتَسْتَعْمَلَ بِہٖ جَسَدِیْ بِحَوْلِکَ وَقُوَّتِکَ
فَاِنَّہٗ لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِکَ یَا اَ رْحَمَ الرَّاحِمِیْن
اےاللّٰہ عَزَّوَجَلَّ! تیرے نبی حضرت سیِّدُنا محمد
مصطفٰے، حضرت سیِّدُنا ابراہیم خلیل اللّٰہ
، حضرت سیِّدُنا موسیٰ کَلِیْمُ اللّٰہ
اور حضرت سیِّدُنا عیسیٰ رُوْحُ اللّٰہ عَلَیْہِمُ السَّلَام کے وسیلے میں تجھ سے دعا مانگتا ہوں سیِّدُنا موسیٰ عَلَیہِ السَّلَام کی تورات، سیِّدُنا
عیسیٰ عَلَیہِ السَّلَام کی انجیل، سیِّدُنا داؤد عَلَیہِ
السَّلَام کی زبور، حضرت سیِّدُنا محمد مصطفٰی صَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلَیْہِ
وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے قرآن، تیری ہر
نازل کردہ وحی، تیرے فرمائے ہوئے ہر فیصلے، جسے تو نے عطا کیا اس سائل، جس غنی کو
تونے فقیر کیا، جس محتاج کو تونے امیر کیا اور جس گمراہ کو تونے ہدایت دی (ان
تمام) کے وسیلے میں تجھ سے سوال کرتا
ہوں تیرے اس نام کے وسیلے سے جسے تو نے
حضرت سیِّدُنا موسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام پر نازل کیا، تیرے اس نام کے وسیلے سے جس کے صدقے تومخلوق
کو رزق تقسیم فرماتا ہے تیرے اس نام کے واسطے سے جسے تو نے زمین پر رکھا تو وہ قرار پکڑ گئی تیرے اس نام کے
طفیل جسے تو نے آسمانوں میں رکھا تو وہ بلند ہوگئے، تیرے اس نام کے وسیلے
جسے تو نے پہاڑوں پر رکھا تو وہ جم گئے اور
تیرے اس نام کے صدقے سوال کرتا ہوں جس سے
عرش قائم ہےتیرے اس نام کے واسطے دعا کرتا ہوں
جو پاک ہے اور پاک کرنے والا ہے، ایک ہے، بے نیاز ہے، یکتا ہے، تیری نازل
شدہ کتاب میں تیری طرف سے جو روشن نور ہے
اس کے صدقے تجھ سے سوال کرتا ہوں تجھے
تیرے اس نام کا واسطہ پیش کرتا ہوں جسے تو نے دن پر رکھا تو وہ روشن ہوگیا، رات پر
رکھا تو وہ تاریک ہوگئی تیری عظمت وکبریائی اور تیرے وجہ کریم کے نور کے وسیلے
دُعاگو ہوں کہ مجھے قرآن یاد کرنے اور
اسے سمجھنے کی توفیق عطا فرما اور اسے میرے گوشت، خون اور سماعت وبصارت میں ملادے
اور اپنی قوت وتوفیق سے میرے بدن کو اس کے مطابق استعمال فرما اے سب سے زیادہ رحم
فرمانے والے! گناہوں سے بچنے کی طاقت اور
نیکی کرنے کی توفیق تیری ہی طرف سے ہے۔