حضرت آدم عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام نے جب شجر ممنوعہ کھا لیا جس سے ان کو روکا گیا تھا ، پھر نادم ہوئے تو اللہ تبارک و تعالی نے انہیں یہ کلمات سکھائے لہٰذا حضرت آدم عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام نے اپنی لغزش کے بعد جس طرح دعا فرمائی اس میں مسلمانوں کے لئے یہ تربیت ہے کہ ان سے جب کوئی گناہ سرزد ہو جائے تووہ اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں اپنے گناہ پر ندامت کا اظہار کرتے ہوئے ا س کا اعتراف کریں اور اللہ تعالیٰ سے مغفرت و رحمت کا انتہائی لَجاجَت کے ساتھ سوال کریں تاکہ اللہ تعالیٰ ان کا گناہ بخش دے اور ان پر اپنا رحم فرمائے