Sunday, February 5, 2023

Haa Meem La Yunsaroon Aur Dua e Hizbul Bahar Shareef حم لاینصرون اور دعائے حزب البحر


حم لاینصرون اور دعائے حزب البحر

از۔شیخ الروحانیات صوفی محمد عمران رضوی القادری

حروفِ مقطعات و اسم اعظم#

  حدیث صحیح میں ہے کہ حضور اکرام صلی اللہ علیہ وسلم صحابہ کرام رضوان اللہ تعالی علیہم اجمعین سے دوران جہاد فرماتے کہ جب دشمن پر حملہ کرو تو حم لا ینصرون کثرت سے پڑھا کرو (مفہوم)  عین مصیبت کی گھڑی میں مومن خدائے بزرگ و برترکو اس کے مخصوص نام سے پکارتا ہے اور یہ بات فطر تا ًثابت ہے کہ انسان پرمصیبت و آلام میں جب سب دروازے بند ہو جائیں تو اللہ رب العزت کو اس کے چنندہ ناموں سے پکارتا ہے بعض دفعہ تو اسے اس نام کا علم ہوتا ہے اور بعض دفعہ لاشعوری طور پر زبان سے جاری ہو جاتا ہے کبھی ایسا ہوتا ہے کہ ہر بندے کیلئے الگ الگ اسم اجابت ِدعا کیلئے مقدر ہوتی ہے اور کبھی ایسا ہوتا ہے کہ مخصوص نوعیت کی مصیبت کیلئے ایک خاص اسم اعظم مقرر ہوتا ہے لہذا اس خاص وقت میں یا اس کے بعد کبھی کبھی اس نوعیت کی مصیبت میں مبتلا تمام بندوں کیلئے وہ اسم یکساں طور پر اسم اعظم کا کام دیتا ہے یہی وجہ ہے کہ دعا ئےحزب البحر شریف جوکہ خاص دفع شرِ اعداء میں اثر تمام رکھتی ہے، میں حٰمٓ لا ینصرون کے ساتھ چھ مرتبہ حٰمٓ لائے گئے جس سے شش جہات یعنی دہنے بائیں آگے پیچھے اوپرنیچے کا حصار مقصود ہوتا ہے جو کہ دشمن اور نا صرف دشمن بلکہ بلائے نا گہانی و آسمانی سے بھی حصار و حفاظت کاضامن ہے اور لطف یہ کر قرآن کریم میں بھی حٰمٓچھ سورتوں کے اوائل میں وار دہوا پھر یہ کہ دعا ئے حزب البحر شریف خود نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت امام شاذلی علیہ الرحمہ کوبطریق منام تعلیم فرمائی اب اوپر جو حدیث میں نے نقل کی اس کو دو بارہ پڑھئے تو پتہ چلے گا کہ ہمارے آقا سید عالم صلی اللہ علیہ وسلم نے کس طرح نا صرف صحابہ کو حٰمٓ لا ینصرون کی تعلیم فرمائی بلکہ صدیاں گزرنے کے بعد اپنی امت کی دستگیری کیلئے امام شاذلی علیہ الرحمہ کودعائے حزب البحر میں حٰمٓ لا ینصرون کی کثرت کی ترغیب و تعلیم عطاء فرمائی جب سے لیکر آج تک یہ دعاء عوام و خواص کے معمولات میں شامل جس کی برکات بے انتہا اور فوائد کثیر ہیں ۔

     تم ہو حفیظ و مغیث کیا ہے وہ دشمن خبیث

     تم ہو تو پھر خوف کیا تم پہ کرروڑوں درود

Featured Post

AL AUFAAQ (Vol-14) الاوفاق

Book Your Copy Now +91-9883021668