Monday, January 9, 2023

Surah Muzammil Aur Khwaja Nizamuddin Auliya سورہ مزمل اور سلطان المشائخ خواجہ نظام الدین اولیاء

 


از۔شیخ الروحانیات صوفی محمد عمران رضوی القادری

الاوفاق۳؎AL-AUFAAQ#3


سورۂ مزمل شریف اور سلطان المشائخ خواجہ نظام الدین اولیاء

ہشت بہشت میں ہے سلطان المشائخ حضرت خوا جہ نظام الدین اولیاءرحمة اللہ تعالیٰ علیہ فر ما تے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کےپاس حضرت جبرائیل علیہ السلام اور حضرت میکائیل علیہ السلام معہ چوبیس ہزار فرشتو ں کے سورة مزمل کو ریشم پر قلم نور سے لکھا ہو الے کر آئے۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اٹھ کر بڑی تعظیم و تکریم سے ہا تھ میں لیکر بو سہ دیا اور سر پر رکھی اور فرما یا اے جبرائیل علیہ السلام فرمان الہٰی کیا ہے ؟انہو ں نے عرض کی کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے اگر میں اس سورة کو پہلے پیغمبر وں کے عہد میں نازل کر تا تو اس کی برکت سے ان کا ایک بھی گناہ گار نہ ہو تا اور اس کی برکت سے ان سب کو بخش دیتا۔ پس جو بندۂ خدا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی امت میں سے ہے، اس کو فرض نماز کے بعد پڑھے گا اسے ہر حر ف کے بدلے میں ایک لا کھ نیکی عطا ہو گی اور اسی قدر گناہ اس کے نامہ اعمال سے مٹا دیے جائیں گے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ جنت میں داخل ہو گا اس سورة کے پڑھنے والے کو جنت میں ہزار محل سبز زُمُرُّ د کے بنے ہوئے ملیں گے جن میں ہر ایک میں ہزار ہز ار چھوٹے محل ہو ں گے اور جن میں ہزار حوریں ہو ں گی۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اے میرے امتیو ! تم اس سورۃ کو اپناورد مقرر کر لو اور اسے ہر روز دس مر تبہ پڑھا کر و۔ جو ہر روز اسے دس مر تبہ پڑھے گا اللہ تعالیٰ اسے بُرے آدمیوں اور آفا ت کے شر سے محفوظ رکھے گا اورہمیشہ اللہ تعالیٰ کی پنا ہ میں ہو گا اور اس سورۃ کی برکت سے اسے کسی قسم کی تکلیف نہیں پہنچے گی اور جو کسی کا م کے لیے اسے پڑھے گا وہ مہم سر انجام ہو گی اور اس سورئہ کا ثوا ب اگر اہل آسمان اور اہل زمین لکھنے لگیں تو بھی نہیں لکھ سکتے ، نیز حضرت محبو ب الہٰی نو ر اللہ مر قدہ نے فرمایا، جو شخص سورۃ مزمل کو پڑھے گا، اور اپنے پا س لکھ کر رکھے گا، اس پر مصیبت نا زل نہ ہو گی۔ اللہ اور مخلو ق کی نظرمیں ذی عزت ہو گا۔ حق تعالیٰ اس کو اپنا ولی بنا دے گا اور اگر اس سورة کو پڑھ کر پتھر پر دم کر ے گا عجب نہیں وہ سونا بن جا ئے گا۔ ا س کے پڑھنے والے پر زہر اور جا دو کا اثر نہ ہو گا۔ ہر بلا سے محفوظ رہے گا۔ بہتے پانی پرپڑھے گا، تو اللہ کے حکم سے پانی پرکھڑا ہو جائے گا۔ قیدی کی رہا ئی کے لیے پڑھے گا، تو قید سے رہا ہو جائے گا ،فقیر قادری عرض کرتا ہے سورہ مزمل شریف کی تعریف اور اس کے خواص میں سلطان المشائخ سرکار محبوب الہی کے  ارشادات بہت کافی ہیں ،اب ہم اس عظیم سورہ کے خواص چاہے جتنا لکھیں وہ آپ ہی کے ارشادات کا چربہ ہوگا۔


Featured Post

AL AUFAAQ (Vol-14) الاوفاق

Book Your Copy Now +91-9883021668