Thursday, December 1, 2022

Sa'at Nikalne Ka Tariqa سیاروں کی ساعات نکالنے کا طریقہ

سیاروں کی ساعات نکالنے کا طریقہ

از ۔ صوفی محمد عمران رضوی القادری

#AL-AUFAAQ_Vol-2

اس نشست کو معنون کرتا ہوں ان احباب سے جو کہ عملیات کورس کے پہلے اور دوسرے مرحلے میں شامل ہیں یا ان سے فارغ ہو چکے ہیں اور ان سےجنہیں فقیر کی جانب سے اعمال و اشغال اورروحانی علاج و معالجے کی اجازت ہے 

ساعات کا علم  فنِ عملیات کا دروازہ ہے جس سے آپ اس میں داخل ہوتے ہیں بغیر اس علم کے کوئی بھی شخص ہرگز عملیات و تعویذات کے میدان میں کامیاب نہیں ہو سکتا ، یہ معلوم کرنا کہ فلاں وقت کس سیارہ کی ساعت ہوگی یا فلاں سیارہ مثلا مشتری کی ساعت کس وقت ہوگی ،اس کے لئے آپ کو سب سے پہلے سیاروں کے نام اور ان کی آسمانی ترتیب کو جاننا ہوگا اور یہ بھی معلوم کرنا ہوگا کہ کون سا سیارہ کس دن کا حاکم ہے اس کے لئے ابتدائی طور پر یہ نقشہ ذہن نشیں کر لیں  

ساعتوں کا دائمی جدول

دن

ترتیبِ فلک

سیارہ

ہفتہ

فلک ہفتم

زحل

جمعرات

فلک ششم

مشتری

منگل

فلک پنجم

مریخ

اتوار

فلک چہارم

شمس

جمعہ

فلک سوم

زہرہ

بدھ

فلک دوم

عطارد

پیر

فلک اول

قمر

اس جدول میں جس ترتیب سے سیاروں کے نام لکھے ہیں اسی ترتیب سے سیارگان کی ساعتوں کا دور چلتا ہے ، اس کو یاد کر لیں گے تو با آسانی ساعتوں کا استخراج کر پائیں گے ، سب سے اوپر زحل ہے اور یہ حاکم ہے ہفتہ کے دن کا اس کا مطلب یہ ہے کہ ہفتہ کے دن جب آفتاب طلوع کرتا ہے تو اس وقت پہلی ساعت زحل کی شروع ہوتی ہے پھر دوسری ساعت مشتری کی تیسری مریخ کی علیٰ ھٰذالقیاس اسی ترتیب سے ساعتیں بدلتی رہتی ہیں جیسا نقشہ میں دیا گیا ہے

طلوع سے غروب تک دن کی ۱۲ ساعتیں

ہر دن طلوعِ آفتاب سے لیکر غروبِ آفتاب تک کل بارہ ساعتیں ہوتی ہیں اور ہر ساعت ایک سیارہ سے منسوب ہے یا ہر سیارہ کے لئے ایک ساعت مختص ،تو جب ہمیں کسی دن کی ساعتوں کا نقشہ اپنے شہر کے وقت کے مطابق بنانا ہو تو اس کے لئے یہ معلوم کرنا ہوگا کہ یہاں آفتاب کےطلوع اور غروب کا وقت کیا ہے ، لہذا طلوع سے غروب تک جتنے گھنٹے اور منٹ ہوں ان سب کو بارہ سے تقسیم کر دیں تو ایک ساعت کا وقفہ نکل جائے گا اور یاد رکھیں یہ وقفہ موسم کے اعتبار سے گھٹتا بڑھتا رہتا ہے کچھ لوگ گھڑی کے گھنٹے کو ایک ساعت خیال کرتے ہیں یہ فاش غلطی ہے جاننا چاہئے کہ طلوع سے غروب تک سیاروں کی بارہ ساعتیں ہوں گی یہ مقرر ہے لیکن بارہ ہی گھنٹے ہوں گے یہ کوئی ضروری نہیں کیوں کہ گرمیوں میں دن بڑے ہو جاتے ہیں اور سردیوں میں رات، اب ایک مثال دیکر ساعتوں کا حساب سمجھاتا ہوں مثلا آج بروز بدھ طلوع آفتاب ۶ بجکر ۱۰ منٹ پر ہوا اور ۵ بجکر ۴۶ منٹ پر آفتاب غروب ہوا تو آج کا دن ۱۱ گھنٹے ۳۶ مںٹ کا ہوا اب اسے بارہ ساعتوں میں تقسیم کر نے کے لئے گھنتوں کو بھی منٹ بنا لیا جائے ۱۱ گھنٹوں کے ۶۶۰ منٹ اور ۳۶ منٹ جمع کئے تو کل ۶۹۶ منٹ کا دن ہوا اسے بارہ کے تقیم کیا تو ایک ساعت کا وقفہ ۵۸ منٹ نکلا اس لحاظ سے آج کے دن کی ساعت کا نقشہ یوں مرتب ہوگا

بدھ کے دن کی ساعتوں کا مثالی نقشہ

سیارگان کی  ساعتیں

شروع ہونے کا وقت

ختم ہونے کا وقت

عطارد

6:10 am

7:08 am

قمر

7:08 am

8:06 am

زحل

8:06 am

9:04 am

مشتری

9:04 am

10:02 am

مریخ

10:02 am

11:00 am

شمس

11:00 am

11: 58 am

زہرہ

11: 58 am

12: 56 pm

عطارد

12:56 pm

1:54 pm

قمر

1:54 pm

2:52 pm

زحل

2:52 pm

3:50 pm

مشتری

3:50 pm

4:48 pm

مریخ

4:48 pm

5: 46 pm

 

غروب سے طلوع تک رات کی ۱۲ ساعتیں

جس طرح دن کی ساعتوں کا نقشہ بنا ہے ٹھیک اسی طرح رات کی ساعتوں کا نقشہ آپ تیار کر سکتے ہیں اس کے لئے وہی غروب سے طلوعِ آفتاب تک کے گھنٹوں کو منٹ بنا کر بارہ سے تقسیم کر دیجئے تو رات کی ایک ساعت کا وقفہ نکال جائے گا ،چونکہ دن کی ساعت ۵۸ منٹ کی ہوئی تھی اس لئے ظاہر ہے کہ رات کی ایک ساعت کا وقفہ ایک گھنٹہ دو منٹ کا ہوگا

اب یہاں ہر دن رات کی ساعتوں کا نقشہ ملاحظہ کیجئے یہ نقشہ تفصیلی دائمی ہے بس آپ کو طلوع غروب سے گھنٹہ شمار کر کے بارہ سے تقسیم کرنا ہے اور ہر سیارہ کی نیچےاس کا وقفہ شروع اور ختم کا لکھ دینا ہے اس طرح کسی بھی دن اور مقام کی ساعتوں کا جدول تیار ہو جائےگا

 


Featured Post

AL AUFAAQ (Vol-14) الاوفاق

Book Your Copy Now +91-9883021668