Thursday, November 24, 2022

Ayat e Qutub Ke 28 Khwas Aur Zakat Ka Tariqa آیت قطب کے اٹھائیس ۲۸؎خواص اور زکات کا طریقہ

 AL-AUFAAQ #1



حروفِ تہجی کی نسبت سے آیت قطب کے اٹھائیس ۲۸؎خواص اور زکات کا طریقہ

اس ضمن میں حروفِ تہجی کی نسبت سے اٹھائیس خواص سپردِ قرطاس کرتا ہوں ان میں سے بعض ایسے ہیں کہ آپ کو کہیں نا ملیں گے اور اکثر ان میں ایک جدا مضمون چاہتا ہے ،میں صرف اشارہ دیکر گذر جاؤں گا باقی عاملین اپنے صوابدید پر کام میں لائیں

(۱) اس کا عامل کبھی مقروض نہیں ہوگا اور روزی اس کی کشادہ ہوگی

(۲)اس کی زکات ادا کرنے والا ہر قسم کے جادو ،جنات و شیاطین ،آفات و بلیات سے محفوط رہتا ہے

(۳)یہ چونکہ ایک بہترین حصار بھی ہے لہذا اس کا عامل حصار کا عامل گردانا جائیگا اور کسی بھی مکان و دکان یا فیکٹری کا حصار کر سکے گا

(۴)جسم میں کہیں بھی درد ہو اس کا عامل محض ایک بار پڑھ کر دم کرے تو آرام ہوگا

(۵)آسیب زدہ کو اس کا نقش لکھ کرپلائے تو آسیب دفع ہو جائے

(۶) سحر زدہ کے لئے اس کا پلیتہ بنا کر جلوائیں تو سحر باطل و ناکارہ ہو جائے

(۷)وبائی امراض سے حفاظت کے لئے لکھ کر دروازے پر آویزاں کرے تو اہل خانہ محفوظ رہے

(۸)اس کا نقش مربع بچے کے گلے میں ڈالیں تو ہر بلا ء سے محفوظ رہے 

(۹)اس کا عامل ہر قسم کے اعمال کی رجعت سے محفوط رہتا ہے اس لئے میرا طریقہ ہے مبتدیوں کو اس کی زکات اوائل میں ہی دلواتا ہوں

(۱۰) حروف تہجی کی زکات سے قبل ہمارے یہاں آیت قطب کی زکات ادا کرائی جاتی ہے اس کا فائدہ یہ ہوتا ہے کہ حروف تہجی کی روحانیات عامل سے پہلے ہی آشنا ہوتی ہیں ،یہ شناسائی آیت قطب کے وسیلے سے ہوتی ہے لہٰذا جب عامل حروف کی زکات ادا کرتا ہے موکلین بلا تامل دعوت قبول کرتے ہیں

(۱۱)آیت قطب کا عامل دنیا میں کبھی بھی ذلیل و خوار نہیں ہوتا بلکہ ہمیشہ معزز و محترم رہتا ہے

(۱۲)حصار قطبی جو کہ اسی آیت سے ترتیب دی گئی ہے،عامل اس کے ذریعہ ہر قسم کا حصار کر سکتا ہے مثلا حاضری والے مریض کا حصار کرنا کہ اس پر جن شیطان ہمزاد کی حاضری نا ہو ،اسی طرح کسی کے جان کو خطرہ ہو یاکسی کا مال نقصان ہونے سے بچانا ہو وغیرہ وغیرہ

(۱۳)دوران سفر ۳ بار پڑھ لیں تو چوری اور حادثات سے مکمل حفاظت رہے۔

(۱۴) کسی مکان کو کیلنے کے لئے دو انچ لوہے کی کیل پر ۷ مرتبہ حصارِ قطبی دم کرے اور مکان کے کونوں میں اوپر کی جانب کلوا دے جس قدر کونے ہوں گے اتنے کیل اور ہر کیل پر ۷ مرتبہ دم کرنا ہوگا۔

(۱۵)لا علاج مرض کے لئے چینی کے پلیٹ میں آیت قطب زعفران سے لکھیں اور اصلی عرقِ گلاب یا آب زمزم سے دھو کر روزانہ مریض کو پلائیں پھر اس آیت کا معجزہ دیکھیں۔

(۱۶)دعائے حزب البحر کی زکات یا مداومت سے قبل آیت قطب کی زکات ادا کرنا بہت عمدہ ہے۔

(۱۷)کسی بھی عمل با موکل کی زکات سے قبل تقریبا ۳ ماہ پیشتر آیت قطب کی زکات ادا کی جا چکی ہو اور عامل اس کی مدوامت کرتا آرہا ہو تو عمل با موکل میں رجعت کا امکان کم ہو جاتا ہے۔

(۱۸)اگر کسی کو رجعت ہو جائے تو اس آیت کا نقش مثلث ساعت قمر میں لکھ کر گلے میں ڈالے اور ۲۱ مرتبہ پانی پر دم کر کے پلائے

(۱۹) ضدی بچے کے گلے میں ڈالے تو ضد کرنا ترک کردے

(۲۰)مرگی زدہ یا مجنون کے کان میں ۷ مرتبہ پڑھ کر پھونکے تو افاقہ ہو۔

(۲۱)حروف صوامت سے جو بندش لگائی جاتی ہے اس کی کاٹ کے لئے اس آیت کا نقش مربع کام میں لائیں۔

(۲۲)عداوت کے واسطے آیت قطب کو مفرد لکھ کر آگے البغض فلاں بن فلاں علی قلب فلاں بنت فلاں لکھے اور دو قبروں کے درمیان دفن کرے تو ناجائز تعلق کا خاتمہ ہو۔

(۲۳)دائرہ آیت قطب پر نظر رکھتے ہوئے حروفِ تہجی کی زکات نکالی جائے تو حروف کا ناسوتی عمل جاری ہو۔

(۲۴)دشمنوں سے حفاظت کے لئے آیت قطب کو اتوار کے دن اول ساعت میں لکھیں اور اپنے دشمنوں کا نام مع والدہ لکھیں ،اس کاغذ کو فولڈ کر کے اپنے مکان کی غربی دیوار پر کیل کے ساتھ گاڑ دے تو دشمن خواہ کتنے ہوں کوئی نقصان نا پہنچا سکے

(۲۵)زبان بندی کے لئے اس کا نقش مثلث لکھے اور نقش کے نیچے بستم بستم بستم زبان فلاں بن فلاں لکھ کر اپنے گھر میں کسی بھاری سامان کے نیچے دبائے۔

(۲۶) قضائے حاجت کے لئے روزانہ ایک مرتبہ آیت قطب لکھ کر اپنا مقصد لکھے اور پھر یہ لکھے 

بحق قطب الکونین سید الثقلین سیدنا و مولانا محمد واٰلہ و اصحابہ وبارک وسلم ۲۸ دنوں میں حاجت پوری ہو لکھے ہوئے کاغذ کو گولی بنا کر دریا میں ڈالے۔

(۲۷)اگر کوئی اپنے اندر نفاق کا مادہ پائے اور وہ اس بلاء سے چھٹکارہ پانا چاہے اور اخلاص و ایمان کی حلاوت سے سرشار ہونے کا خواہشمند ہو تو صدق دل سے اس آیت کو بعد نماز عصر کے ۱۱ مرتبہ پڑھا کرے ان شاء اللہ ایمان قوی ہوگا اور نفاق زائل ۔

(۲۸)اس آیت کی بڑی زکات جس سے عامل دوسروں کو اجازت دے سکے گا اس کا طریقہ یہ ہے کہ شرائط معلومہ کے ساتھ ۴۰ دنوں تک ۳۶۰ مرتبہ ایک نششت میں پڑھ کر ختم کرے یہ زکات تا عمر باقی رہتی ہے اور مداومت کے ترک سے بھی عمل رخصت نہیں ہوتاجب کہ اول الذکر زکات میں مداومت لازمی ہے اگر لگاتار تین دن ناغہ ہو جائے تو از سر نو زکات ادا کرنی ہوگی۔

نوٹ:ہمارے یہاں آیت قطب کے اس زکات کو ابتدائی نو چلوں کو بعد کرایا جاتا ہے تاکہ عمل مستحکم اور پائیدار ہو احباب جو پہلے مرحلے کے چلوں سے فارغ ہیں وہ علاج و معالجہ جاری رکھتے ہوئے اس کی زکات فقیر کی نگرانی میں ادا کر سکتے ہیں



 


Featured Post

AL AUFAAQ (Vol-14) الاوفاق

Book Your Copy Now +91-9883021668