ازشیخ الروحانیات صوفی محمد عمران رضوی القادری صاحب
الاوفاق قسط ۱۰؎
بواسیر کا علاج
جس مرد و عورت کا بواسیر کی شکایت ہو خواہ خونی ہو یا بادی
اسے چاہئیے کہ مندرجہ ذیل نقش کو جمعرات یا جمعہ کے دن طلوع آفتاب کے بعد ۴۱ عدد لکھ لے ایک نقش گلے میں
ڈالے اور روزانہ ایک نقش پانی میں گھول کر علی الصبح پی لیا کرے ان شاء اللہ اس
مرض سے نجات ملے گی نقش یہ ہے
بواسیر سے شفاء کا وظیفہ
دو رکعت نفل حصولِ شفاء کی نیت سے ادا کی جائے جس کی پہلی رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد الم نشرح لک اور دوسری رکعت میں الم ترکیف پڑھیں سلام پھیر کر سات مرتبہ درود شفاء پڑھیں اور ستر مرتبہ اَسْتَغْفِرُ اللّٰہَ رَبِّیْ مِنْ کُلِّ ذَنْب ً سُبْحَانَ اللّٰہِ وَ بِحَمْدِہ رَبِّیْ پھر سات مرتبہ درود شفاء پڑھ کر دونوں ہتھیلیوں پر دم کر کے پورے جسم میں پھیر لیں یہ وظیفہ تا حصولِ شفا جاری رکھیں