ازشیخ الروحانیات صوفی محمد عمران رضوی القادری صاحب
الاوفاق قسط 12\
نمازِاستعاذہ
از شر ماہ
چاند کی پہلی شب کو اس ماہ کے شرور و مکروہات سے محفوظی کے لئے دو رکعت نماز
نفل ادا کرے پہلی رکعت میں الحمد شریف کے بعد سورہ فلق تین بار اور دوسری میں سورہ
ناس تین بار پڑھ اور پھر دو رکعت طلبِ خیر کی نیت سے ادا کرے جس میں پہلی رکعت میں
سورہ کافرون تین بار اور دوسری رکعت میں سورہ اخلاص تین بار یہ طریقہ ان لوگو کے لئے بہت فائدہ مند ہے جو
ہر ماہ کسی خاص تاریخ یا دن میں بیماری یا کسی بھی طرح کے نحوست کا شکار ہو تے ہیں